Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
تنظیمی نظم وضبط اورتنظیمی اصولوں کی خلاف ورذی کرنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کوتین ماہ کے لئے معطل کردیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط اورتنظیمی اصولوں کی خلاف ورذی کرنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کوتین ماہ کے لئے معطل کردیاہے۔یہ فیصلہ ارم فاروقی سے ان کے غیرتنظیمی عمل پرتفصیلی جواب طلبی کے بعدکیاگیا ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ 
Read More    Posted on: 21 May 2016
سندھ حکومت ، ایم کیوایم کونہیں بلکہ کراچی کے عوام کونقصان دے رہی ہے،نامزدمیئرکراچی وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ کے نامزدحق پرست مئیروسیم اخترنے کہاہے کہ سندھ حکومت کراچی دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے ،وہ ایم کیوایم کونہیں بلکہ کراچی کے عوام کونقصان دے رہے ہیں،کراچی کوپاکستان کاحصہ سمجھاجائے،کراچی پورے ملک کوچلارہاہے مگراس شہرکے لئے صرف گرین بس سروس ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں گٹرلائنیں ابل رہی ہیں،سڑکوں پرکچراجمع ہے
Read More    Posted on: 21 May 2016
عائشہ منزل چورنگی پرٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارِمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عائشہ منزل چورنگی پرڈیوٹی پرمامورٹریفک پولیس اہلکاروں کو مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے
Read More    Posted on: 21 May 2016
واٹر بورڈ انتظامیہ کی مسلسل غفلت کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی شدید متاثر ہورہی ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی شہر میں پانی کے شدید بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت واٹر بورڈ انتظامیہ کی مسلسل غفلت کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں ، خواتین ، بزرگ ، بچے پانی کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طرف واٹر بورڈ انتظامیہ اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت سے کراچی کے معصوم شہری ہزاروں روپے میں ٹینکر خریدنے 
Read More    Posted on: 21 May 2016
نوشہرو فیروز میں وڈیرے کی جانب سے مزدورں پر تشد اور غیر قانونی جرگے کے ذریعے تذلیل آمیز سزائیں دینے کےخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
نوشہرو فیروز میں وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پر تشدد اور غیر قانونی جرگے کے ذریے غیر انسانی سزائیں دینے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعہ کو کراچی پریس کلب کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے وڈیرے کے ظلم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور وڈیرانہ سسٹم کے خاتمہ کا مطالبہ کیا 
تصاویر
Read More    Posted on: 20 May 2016
وڈیرے ، جاگیردار غریب لوگوں سے ووٹ لیکر منتخب ہوکر حکومتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا کہ ظام وڈیرے کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ انسانیت کی عزت وقار کی خاطر اور مظلوم اور پسے ہوئے اور ظلم کا شکار لوگوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ہے ۔ سندھ ،بلوچستان ، کے پی کے ، پنجاب میں وڈیرے ، جاگیرداراور سردار اپنی دولت کی طاقت کے بل بوتے پر مظلوم لوگو ں کو اپنے ظلم کا شکار بناتے رہے ہیں اور آج بھی بنا رہے ہیں
تصاویر
Read More    Posted on: 20 May 2016
حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر ٹاؤن کے کارکن فہد قریشی آہوں اورسسکیوں کے درمیان سعود آباد قبرستان میں سپرد خاک
گزشتہ روز ملیر سعود آباد کے علاقے مدینہ کالونی میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم ملیر ٹاؤن کے کارکن فہد قریشی کوآہوں اورسسکیوں کے ساتھ سعود آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
Read More    Posted on: 20 May 2016
فہدشہید کے قتل میں ملوث حقیقی دہشت گردوں کوگرفتارکیاجائے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملیر میں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن فہد کی شہادت اورایک کارکن کے بھائی کامران کوزخمی کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے
Read More    Posted on: 20 May 2016
ملک و قوم کی موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ مستردکرتے ہیں اور ملک کے منتخب ایوان کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سے عوام میں منفی تاثر پیدا ہوا ہے
Read More    Posted on: 20 May 2016
ملیرسعودآبادکے علاقے میں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ، ایم کیوایم کے جواں سال کارکن فہد کوشہیداورایک کارکن کے بھائی کامران زخمی ہوگئے
ملیرسعودآبادکے علاقے میں مسلح حقیقی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن فہد کوشہیداورایک کارکن کے بھائی کامران کوزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوتقریباًایک بجے شب سعودآبادکے علاقے مدینہ کالونی میں موٹرسائیکلوں پرسوارمسلح حقیقی دہشت گردوں نے ایک گلی میں گھس کرایم کیوایم کے ایک کارکن فہدپر نہایت قریب سے فائرنگ کی
Read More    Posted on: 20 May 2016

Urdu News Archive