Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق کا پی ایف یو جے کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر رانا عظیم، سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر رانا عظیم، سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداران حق و سچ کو سامنے لانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
Read More    Posted on: 01 Jun 2016
رینجرز نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی سے ایم کیوایم کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے چار کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج صبح پاک کالونی کے علاقے میں بھی رینجرزنے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورپاک کالونی یوسی 6 سے تعلق رکھنے والے تین کارکنوں حیدرعلی ولد ہاشم علی ، عابد شیخ ولد معین الدین اورعمران عزیزولدعزیزاحمدکوان کے گھروں سے گرفتارکرلیا۔ تینوں گرفتارشدگان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اوران کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیاہے
Read More    Posted on: 01 Jun 2016
غیر تنظیمی حرکات اور تحریک کو نقصان پہنچانے کے عمل پر ذوالفقار حیدر کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے غیر تنظیمی حرکات اور تحریک کو نقصان پہنچانے کے عمل پر سید ذالفقار حیدر کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تنظیم میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سید ذوالفقار حیدر کو متعدد بار تنبیہ کرائی گئی کہ وہ غیر تنظیمی حرکات میں ملوث ہونا چھوڑ دیں 
Read More    Posted on: 01 Jun 2016
اگر مردم شماری صحیح اور شفاف ہوگئی تو 2018ء میں سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوا یم کا ہوگا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہا اگر مردم شماری صحیح اور شفاف ہوگئی تو سندھ2018ء میں سندھ کا وزیراعلیٰ ایم کیوا یم کا ہوگا ، آٹھ سال سے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی ہے، اس اہم مسئلے پر سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہئے اوروفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پابند کرنا چاہئے کہ وہ جلد از جلد کراچی ، سندھ سمیت پورے ملک میں مردم شماری کرائیں ، مردم شماری سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے مسائل حل ہوں گے یہ انتخاب کی تیاری نہیں ایک عوامی تحریک قائم کرنے کی تیاری ہے ، اس بار سوسنار کی اور ایک لوہار کی ہوگی ۔ملک میں انتظامی بنیادوں پر 20صوبے بننے چاہئے ۔اب ہمیں فائنل راؤنڈ کھیلنا ہے اور ہم دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا دینے جارہے ہیں ،یہ دھرنا ایک بڑا، تاریخی، پرامن اور سیاسی دھرنا ہوگا ، اس دھرنے سے لاڑکانہ ، خیرپور ، دادواور نوابشاہ کے ساتھ ساتھ کراچی اور حیدرآباد کا حل ہوگا 
تصاویر
Read More    Posted on: 31 May 2016
چھاپے گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرکے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ بھرکے باسی غریب سندھی، بلوچ، پختون،پنجابی ، سرائیکی، ہزاروال اور اردوبولنے والوں کے اس فیصلے کی حمایت کرتا ہوں کہ غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں رینجرز کے ہیڈکوارٹرکے سامنے بھرپوراورپرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے۔
تصاویر
English Viewers
Read More    Posted on: 31 May 2016
ایم کیوایم حافظ آباد کے ضلعی صدر مبارک علی بٹ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے
متحدہ قومی موومنٹ حافظ آباد پنجاب کے ضلعی صدر مبارک علی بٹ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی جج کے بھائی رائے نوید اور رائے امتیاز نے اپنے مسلح غنڈوں کے ہمراہ مبارک علی کے گھرپر قاتلانہ حملہ کیا ۔ رائے نوید نے فائرنگ کرکے مبارک علی کو شدید زخمی کردیا۔ مبارک علی کو تشویشناک حالت میں حافظ آبا دسے لاہور کے مقامی اسپتال میں شفٹ کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے
Read More    Posted on: 31 May 2016
انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعما ل کئے جارہے ہیں۔ عبدالحسیب رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور لاپتہ کئے جانے ،سابق سیکٹر انچارج حیدرآباد زون ندیم قاضی کی گرفتاری و گمشدگی ، حق پرست بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات نہ دینے،، بجلی کی ظالمانہ بندش ، نکاسی و فراہمی آب کی ناقص صورتحال، پانی کی قلت ، شہر کے انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی، غریب ریڑھی بانوں کو بے روزگار کرنے اور ضلعی و میونسپل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و نااہلی کے خلاف ایم کیوایم میرپورخاص زون کے تحت میرپورخاص پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا
تصاویر 
Read More    Posted on: 31 May 2016
رابطہ کمیٹی کے ارکان کی کراچی کے مقامی اسپتال جاکرمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سابق ڈپٹی کنونیر ،سابق صوبائی وزیرسیدشعیب عالم بخاری کی عیادت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خانایڈوکیٹ اور مطیع الرحمن منگل کے روز کراچی کے مقامی اسپتال جاکرمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سابق ڈپٹی کنونیر ،سابق صوبائی وزیرسیدشعیب عالم بخاری کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیر یت دریافت کی
Read More    Posted on: 31 May 2016
حقیقی دہشت گرد اور کمالو گروپ کا ٹولہ دھمکیوں کے باوجود ایم کیوایم نہ چھوڑنے کی پاداش میں کارکنان کو پولیس اور رینجرز کے ذریعے گرفتار کرارہا ہے ، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنو ر نوید جمیل نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد اور کمالو گروپ کے ضمیر فروش ایم کیوایم کے کارکنان کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر ایم کیوایم نہیں چھوڑی تو تمہیں رینجرز اور پولیس کے ذریعے گرفتار کرادیاجائے گا
Read More    Posted on: 31 May 2016
ایم کیوایم کے قائد کی جانب سے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کو گلدستہ اور نیک خواہشات پرمشتمل کارڈ بھجوایاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی صحتیابی کے لئے دعاکی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے
Read More    Posted on: 31 May 2016

Urdu News Archive