Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیو ایم امن پسند اور قانون پسند جماعت ہے اس لئے اس کے قیام کے پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشیں اور ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم امن پسند اور قانون پسند جماعت ہے اس لئے اس کے قیام کے پہلے دن سے ہی اس کے خلاف سازشیں اور ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان خیالا ت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ا یم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج وسینئر کارکن ندیم قاضی کی ناجائز گرفتاری کے بعد لاپتہ کیئے جانے کے خلاف ایم کیو ایم حیدرآباد زون شعبہ خواتین اورایلڈرونگ کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
Read More    Posted on: 25 May 2016
سندھ کے شہری علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ انتظامی بنیاد پر نیا صوبہ بنا کر ہی کیاجاسکتا ہے، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106 محفوظ یار خان
پی ایس 106کی نشست پرہونے والے ضمنی الیکشن نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور سندھ کے شہری علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ انتظامی بنیاد پر نیا صوبہ بنا کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ایس 106کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 39اور لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر پر منعقدہ بڑی انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین 
تصاویر
Read More    Posted on: 25 May 2016
پی ایس 117 کی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس کی انتخابی مہم زور شور سے جاری
پی ایس 117کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمرعباس کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز سولجر بازار کے ایم سی کمپاؤنڈ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہند و اور عیسائی کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نامزد حق پرست امیدوار میجر (ر) قمر عباس کو 2جون کے ضمنی الیکشن میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ہندو پنچائیت کمیٹی کے لکشمن ، والجی اور عیسائی برادری کے پرویز مسیح بھی موجود تھے ۔ نامزد حق پرست امیدوار
تصاویر
Read More    Posted on: 25 May 2016
لانڈھی، لائینز ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی غیر قانونی چھاپہ مارکاروائیوں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی ، لائینز ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں کی غیر قانونی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ سیاسی کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور ان کی گرفتاریاں اب ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اور سادہ لباس اہلکاروں نے لانڈھی ٹاؤن یوسی 16کے کارکنان عثمان ، محمد دانش ، لائینز ایریا ٹاؤن کی کمیٹی کے رکن یامین ، اورنگی ٹاؤن یوسی 19کے آرگنائزر شاہنواز اور
Read More    Posted on: 25 May 2016
پی ایس 106اور پی ایس 117کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابت کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدواران محفوظ یار خان اور میجر (ر) قمر عباس کی انتخابی مہم زبردست انداز میں جاری ہے
پی ایس 106اور پی ایس 117کی نشستوں پر 2جون 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امیدواران کی جانب سے انتخابی مہم زبردست انداز میں جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں پی ایس 106کے حلقہ کی مختلف یوسیز سے ریلیاں کی نکالی گئیں
Read More    Posted on: 24 May 2016
جنرل راحیل شریف پاکستانی حدود میں ڈرون حملہ پر سیاسی جماعتوں کی کانفرنس طلب کریں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی حدود میں امریکی حملہ پر قومی اتفاق رائے قائم کی جائے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس طلب کرکے وہاں جذباتیت کے بجائے غیرت وحمیت پر مبنی فیصلے کیے جائیں۔انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررابطہ کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی
Read More    Posted on: 24 May 2016
ایم کیو ایم حق اور سچ کی تحریک ہے اس کو ختم کرنے کی سازشیں نہ تو ماضی میں کامیاب ہوئیں ہیں اورنہ ہی آئندہ کامیاب ہوں گی واسع جلیل
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام نیویارک میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزرمتین یوسف سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی عارف صدیقی، گل محمد، کامران حیدر، محفوظ حیدری ، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران، نیویارک، فلاڈیلفیا، نیوجرسی اور کنکٹیکٹ کے چیپٹر انچارجز و کارکنان کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔
Read More    Posted on: 24 May 2016
کراچی اور حیدرآباد ایم نائن موٹر وے منصوبہ حکومت اپنے فنڈ سے بنائے ، کراچی سرکلر ریلوے کو بحال کیا جائے اور کراچی سے بلوچستان کے شہر بسما تک 3سو کلو میٹر کا کوریڈور بنایاجائے،ڈاکٹر فاروق ستار کے مطالبات
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کو نوازنے اور مخصوص شہروں اور علاقوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی پالیسی اپنا لی ہے ، سندھ کے شہر کراچی ، حیدرآباد، میر پور خاص ، سکھر اور نوابشاہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے
Read More    Posted on: 24 May 2016
تحریک ایک دریا کے مانند ہوتی ہے جو لاکھوں ایکڑ زمین کو سر اب کرتا ہے اور دریا میں شامل ہونے والی گندگی کو کنارے لگاتے جاتا ہے اور منزل کی جانب رواں دواں رہتا ہے اور ایم کیو ایم بھی ایک ایسی ہی تحریک ہے۔ محمد حسین
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 117 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت نفیس آباد آئی بی جہانگیر روڈ ٹاؤن میں بڑی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا
Read More    Posted on: 24 May 2016
اسیر ذمہ داروں اور کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کا نوٹس لیا جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ضمیرفروش عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے اسیروں کودی جانے والی سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص اور سندھ کے دیگر شہروں کے عوام نے اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ضمیرفروش عناصرکو یکسر مسترد کرتے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں دراڑیں ڈالنے میں بری طرح ناکامی اورسندھ کے شہری عوام کی جانب سے یکسرمسترد کیے جانے کے
Read More    Posted on: 24 May 2016

Urdu News Archive