متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی بین الااقوامی شہرت یافتہ قوال شہید حضرت امجد صابری کا چہلم اور دستار بندی کی تقریب میں شرکت
شہید امجد صابری کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کی گئی
کراچی ۔۔۔ 28، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی بین الااقوامی شہرت یافتہ قوال شہید حضرت امجد صابری کے چہلم اور انکے کے صاحبزادے مجدد صابری کی دستار بندی میں شرکت۔چہلم اور دستار بندی کی تقریب شہید کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جس میں شہیدامجد صابری کے ایصا ل ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و قرآنی خوانی کی گئی ۔ ایم کیوایم وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ، سینٹرل ایگز یکٹو کونسل کے رکن فرخ اعظم،رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف اور ایم کیوایم علاقائی ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد شرکت کی۔ اس موقع پر شہیدامجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجدد صابری کی دستار بندی بھی کی گئی۔