ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ردوبدل
آرگنائزنگ کمیٹی13 ارکان پر مشتمل ہوگی،عارف زبیری سینٹرل آرگنائزر ہوںگے
لندن …13جنوری 2026ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ایم کیوایم اوورسیز آسٹریلیا یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میںردوبدل کی منظوری دیدی ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی یونٹ کے ذمہ داران کے صلاح مشورے سے کی گئی تشکیل نو کے بعد آسٹریلیا یونٹ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی13 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں عارف زبیری بھائی سینٹرل آرگنائزر ، کفیل خان بھائی جوائنٹ آرگنائزر،سڈنی،ناصر کمال بھائی جوائنٹ آرگنائزر اورخالد اجمیری بھائی جوائنٹ آرگنائزرہوںگے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں الیاس خان بھائی (سڈنی) تابش احمر بھائی (سڈنی)،نورین انصاری باجی (پرتھ ) شہروز مغل بھائی (پرتھ)عارج انصاری بھائی (میلبرن)باسط صدیقی بھائی (میلبرن)عرفان احمد بھائی (میلبرن ) سرمد نصیب بھائی (میلبرن) اورحارث حسین بھائی (ایڈلیڈ) شامل ہوںگے۔
بانی وقائدجناب الطاف حسین نے آسٹریلیایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میںردوبدل کی توثیق کی ہے۔
٭٭٭٭٭