Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآباد اورجامشورو کے دورے کرکے عوام کو جس طرح موبلائز کیا ہے اس سے سہیل آفریدی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان کاایک سچا، مخلص اوربہادر سپاہی ہے۔


خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآباد اورجامشورو کے دورے کرکے عوام کو جس طرح موبلائز کیا ہے اس سے سہیل آفریدی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان کاایک سچا، مخلص اوربہادر سپاہی ہے۔
 Posted on: 1/11/2026

خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآباد اورجامشورو کے دورے کرکے عوام کو جس طرح موبلائز کیا ہے اس سے سہیل آفریدی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان کاایک سچا، مخلص اوربہادر سپاہی ہے۔ لوگ بڑ ے بڑے دعوے توکرتے ہیں لیکن جو مخلص ہوتے ہیں وہ اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے اورآگے بڑھ کراعلانیہ عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ اب تک پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کی گرفتاری اور 9مئی کے واقعات کے بعد ڈھائی سالوں میں ایک دو جلسوں کے علاوہ ایسا کوئی پاورشو نہیں کرسکی جیسا سہیل آفریدی نے عملی طور پرکرکے دکھایا ہے۔ کاش کہ پی ٹی آئی کی وہ قیادت جوجیل سے باہر ہے وہ اگر جرات وہمت کرکے ایسے عوامی پاورشو کرتی تو عمران خان آج جیل سے باہرہوتے۔  کراچی، حیدرآباد اورجامشوروکے عوام نے سہیل آفریدی کی آمد پر شاندارجلسے کرکے پنجاب کو مات دیدی ہے اور پنجاب پر شہ پڑ گئی ہے، اب اہل پنجاب کافرض ہے کہ وہ اس مات کاجواب دینے کے لئے سہیل آفریدی کو دوبارہ پنجاب کے دورے کی دعوت دیں اور لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بہت بڑا اجتماع کرکے کراچی، حیدرآباد اور جامشورو کا ریکارڈ توڑ کردکھائیں۔  پی ٹی آئی کی قیادت ڈھائی سالوں سے عدالت عدالت کھیل رہی تھی اوراڈیالہ جیل کے باہرپریس کانفرنس کرنے کوہی جدوجہد سمجھ رہی تھی لیکن مجھے خوشی ہے کہ لوئرمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آگے آکر عملی میدان میں ایک ہلچل پیدا کردی ہے اورعوام میں ایک نیاجوش و جذبہ پیدا کردیا ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ میں 47 برسوں سے یہی کہتا آیا ہوں کہ کسی بھی تحریک یاعوامی سیاسی جماعت میں نوجوان ہی ہراول دستہ ہوتے ہیں، وہی اس کی جدوجہد میں مرکزی کردارادا کرتے ہیں، مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور قربانیاں دیکر اپنی تحریک کومنزل مقصود پرلے جاتے ہیں۔  میں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتوارکوباغ جناح میں سہیل آفریدی کے جلسہ میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔  الطا ف حسین ٹک ٹاک پر 376 ویں فکری نشست سے خطاب 10 جنوری 2026ء  youtu.be/LZD7RofEo4k?si


1/11/2026 2:14:12 PM