ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید کی جراتمندانہ زندگی، ثابت قدمی، اولوالعزمی ا وراپنی قوم کے لئے بہادری کے ساتھ شہادت ایک مثال ہے۔ اگرآیت اللہ خامنہ ای شہید کی زندگی کامطالعہ کریں کہ وہ اس ایران کے سپریم لیڈرتھے جس پر سخت بین الاقوامی پابندیاںتھیں لیکن وہ ان پابندیوں اور غیرملکی طاقتوں کے حملوں، ایران کے خلاف جنگوںاورآزمائشوں کے باوجود 40سال تک ایران کی قیادت کرتے رہے، ان کی ذات پربھی کئی حملے کئے گئے،ایک حملے میں ان کادایاںبازوضائع ہوگیا تھا اس کے باوجود وہ قلندرصفت رہنما نے ثابت قدمی اورعزم واستقلال کے ساتھ حالات کامقابلہ کیا اور اپنی جدوجہد ترک نہیں کی ا ورملک کے لئے اپنی جان تک دے ڈالی۔ آیت اللہ خامنہ ای شہید نے عزم واستقامت اوربہادری کی ایک مثال قائم کی۔ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کوقبول فرمائے ، ایران کوفتح وکامرانی عطافرمائے اوران کے درجات بلند فرمائے۔
الطاف حسین
386ویں فکری نشست سے خطاب
8 مارچ 2026ئ