Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ٹورنٹو، کینیڈا میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
Posted on: 7/7/2026 1
ٹورنٹو، کینیڈا میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
#11JuneAltafHai
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیرِ اہتمام ٹورنٹو میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں کارکنان، ہمدردوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد حاضرین کی خدمت میں حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ تقریب میں خصوصی طور پر سابق رکنِ پارلیمنٹ اور مارکھم سٹی میں کونسلر کے امیدوار Paul Chiang نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قائدِ تحریک الطاف حسین بھائی ، قوم اور دنیا بھر کے تمام کارکنان کو اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے قائد کا ساتھ آخری سانس تک پوری دیانت، وفاداری اور ثابت قدمی کے ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے اے پی ایم ایس او کے قیام سے لے کر آج تک کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے تحریک کی جدوجہد اور کارکنان و شہداء کی لازوال قربانیوں کا ذکر کیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن عمیر خسرو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قائدِ تحریک، قوم اور تمام کارکنان کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحریک کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ ان کے لہو سے وفا نبھائی جائے گی اور قائدِ تحریک کی قیادت میں منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن کاشف زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان تحریک کے شہداء کے لہو کا سودا کبھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے قائدِ تحریک اور قوم کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کارکنان پر اتحاد، نظم و ضبط اور استقامت کے ساتھ تحریکی جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن فہد مصطفیٰ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور تحریک کے شہداء، اسیر و لاپتہ کارکنان اور تمام جانثار ساتھیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر اقبال بہادر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قائدِ تحریک، قوم اور کارکنان کو اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحریک کی تاریخ، کارکنان کی بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مرتے دم تک قائدِ تحریک کا ساتھ نبھاتے رہیں گے۔ ایم کیو ایم کینیڈا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی (COC) کے اراکین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیاجن میں ریحان ظہیر اور عزیز خان شامل تھے ، جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کی رکن عینی بصریٰ نے قائدِ تحریک سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے تقریب میں بھرپور شرکت کرنے والے کارکنان، ہمدردوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ بعد ازاں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی صحت، سلامتی، درازیٔ عمر اور استقامتِ کاملہ، تحریک کی مزید کامیابی اور سربلندی،، تحریک کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی، اسیر و لاپتہ کارکنان کی جلد رہائی اور تمام کارکنان و ہمدردوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
7/12/2026 2:16:03 PM
I strongly condemn the attack on the Rangers’ Headquarters in #Karachi
...
30 Jun 2026
When violence and power take over a nation, and individuals are harme
...
28 Jun 2026
"The event of Karbala teaches selflessness and sacrifice, patience and
...
27 Jun 2026
VB: Members of MQM CCC has strongly condemned the illegal abduction of
...
26 Jun 2026
VB:Why was the large-scale military operation against MQM launched on
...
25 Jun 2026
Under which law were senior MQM lawyers Idrees Alvi Advocate and Salma
...
25 Jun 2026
The Coordination Committee of the Muttahida Qaumi Movement (MQM) has s
...
24 Jun 2026
The sentence given to Mahring Baloch should be annulled.
...
23 Jun 2026
The story of the atrocities of the military operation against the MQM.
...
22 Jun 2026
Why was a military operation carried out against MQM instead of 72 bi
...
21 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us