Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں کاش کہ آج نائن زیرو کھلا ہوتا تو میں سہیل آفریدی سے درخواست کرتا کہ وہ نائن زیرو تشریف لائیں اورہمارے مہمان بنیں


وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں  کاش کہ آج نائن زیرو کھلا ہوتا تو میں سہیل آفریدی سے درخواست کرتا کہ وہ نائن زیرو تشریف لائیں اورہمارے مہمان بنیں
 Posted on: 1/9/2026 1

وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں  کاش کہ آج نائن زیرو کھلا ہوتا تو میں سہیل آفریدی سے درخواست کرتا کہ وہ نائن زیرو تشریف لائیں اورہمارے مہمان بنیں  #SohailAfridiWelcome …………………………………………………………… میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی آمد پر صوبہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب اور جواں سال وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کواپنی جانب سے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پاکستان سمیت اوورسیز ممالک کے تمام وفاپرست کارکنان خصوصاً اہلیان کراچی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ ہماری تہذیب وثقافت ہے کہ ہم اپنے مہمان کا بہت خوش دلی سے استقبال کریں، سہیل آفریدی صاحب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ان کے تمام ساتھیوں کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتاہوں۔ کاش کہ اگر آج نائن زیرو، ایم پی اے ہاسٹل، خورشیدبیگم میموریل ہال اور ایم کیوایم کے دیگر دفاترکھلے ہوتے تو میں وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی صاحب سے فریاد کرتا کہ وہ نائن زیرو پر تشریف لائیں، ہمارے مہمان بنیں، ہمارے ساتھ کھانا کھائیں، ان کی آمد ہمارے لئے باعث فخر ہوتی لیکن افسوس کہ نائن زیرو پر تالے ہیں۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنان کاسیاسی فکروفلسفے اور ایک نظریاتی بھی  رشتہ ہے، مجھے اور میرے ساتھیوں کو دلی خوشی ہے کہ ایم کیوایم کے ارکان کی طرح سہیل آفریدی کا تعلق بھی لوئر مڈل کلاس سے ہے۔اسی لئے مجھے سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننے پر بہت خوشی ہے۔ میں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔  پاکستان کے عوام خوب جانتے ہیں کہ الطاف حسین نے ملک کی 78 سالہ تاریخ میں ایک انقلابی ونظریہ پیش کیاہے کہ پاکستان سے دوفیصد کرپٹ رولنگ اشرافیہ سے نجات حاصل کی جائے اور 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے محروم اور مظلوم عوام کی حکمرانی قائم کی جائے۔ الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم،ملک کی واحد جماعت ہے جس نے پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں پہنچایاہے۔ الطاف حسین آج بھی ببانگ دہل یہ کہتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ، سردارانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہے، جب تک پاکستان سے فرسودہ اور گلا سڑا جاگیردارانہ کلچر کا خاتمہ نہیں ہوگا پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا۔  فرسودہ فیوڈل سسٹم کی وجہ سے پاکستان آج تک آئی ایم ایف، ورلڈ بنک، ایشین ڈویلپمنٹ بنک، ترقی یافتہ مغربی ممالک بشمول امریکہ اور مڈل ایسٹ کے ممالک کی خیرات اور عطیات سے چلایا جارہا ہے، نہ صرف پاکستان کی معیشت اوراقتصادیات آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اورایشین ڈویلپمنٹ بنک کی بیساکھیوں پر چل رہی ہے بلکہ پاکستان کا دفاعی نظام بھی انہی اداروں اور امیرممالک کی بیساکھیوں پر چل رہا ہے اوران کا محتاج بناہوا ہے۔ گزشتہ برس بھارت اورپاکستان کے درمیان جنگ میں استعمال ہونے والے پاکستانی طیارے پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس نے اڑائے ضرورتھے لیکن وہ طیارے بھی چائناکے تھے۔ فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے باعث نوجوان طبقہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوکریوں سے محروم ہے اور پاکستان  سے برین ڈرین ہورہاہے اور ترقی یافتہ ممالک کی طرف بہہ رہا ہے جبکہ حکمراں طبقہ عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہت مضبوط ہے۔ یہ حکمراں ڈاکوؤں سے بھی بدترہیں۔  میں تحریک انصاف کے اسیربانی عمران خان صاحب کی خدمت میں یہ گزارش کروں گا کہ جب وہ جیل سے رہا ہوجائیں تو اپنی پارٹی کے محنتی، جفاکش اور قربانیاں دینے والے غریب ومتوسط طبقے کے افراد کو زیادہ سے زیادہ منتخب ایوانوں میں بھیجیں تاکہ ملک سے فرسودہ نظام کاخاتمہ ہو اسی میں پاکستان کی سلامتی وبقاء ہے۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر375 ویں فکری نشست سے خطاب 9، جنوری 2026ء


1/11/2026 2:13:56 PM