Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی آبادی اور رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائراسٹیشنزقائم کئے جائیں


کراچی کی آبادی اور رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائراسٹیشنزقائم کئے جائیں
 Posted on: 1/25/2026

کراچی کی آبادی اور رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائراسٹیشنزقائم کئے جائیں   سانحہ گل پلازہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں  #GulPlazaFire #GulPlazaTragedy کراچی کی آبادی اس وقت چار کروڑ سے زائد ہے اورشہرکارقبہ بھی بہت بڑا ہے لیکن کراچی جواپنی آبادی اوررقبے کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک سے بڑاہے لیکن اتنے بڑے شہر میں صرف 28فائراسٹیشن ہیں جو تمام کے تمام مکمل طورپرکام بھی نہیں کررہے ہیں لہٰذا میرا مطالبہ ہے کہ کراچی کی آبادی اور اس کے رقبے کے پیش نظرشہر میں 80 فائر اسٹیشنزقائم کئے جائیں۔ کراچی سمیت پورے سندھ کانظام بگڑا ہوا ہے،یہاں کے ہرشعبے اورہرمحکمے میں بے انتہا کرپشن او ر بہت بے قاعدگیاں ہیں۔جس طرح بہت سے گھوسٹ اسکول ہیں جوصرف کاغذات میں ہیں اوروہاں کام کرنے والے بھی گھوسٹ ملازمین ہیں جوصرف تنخواہ لینے آتے ہیں اسی طرح بعض فائراسٹیشنز بھی گھوسٹ ہیں،جوبرائے نام ہیں، جہاں کے ملازمین بھی گھوسٹ ملازمین ہیں اورصرف تنخواہ لیتے ہیں۔فائربریگیڈ انتہائی اہم محکمہ ہے جس کاکام آگ بجھانا اور شہریوں کی جان ومال کوآگ سے بچانا ہے لیکن اس انتہائی اہم محکمے کوبھی حکومت سندھ نے اقرباء پروری کی بھینٹ چڑھایا ہوا ہے، کراچی کے موجودہ چیف فائرافسر کودوسال قبل کسی دوسرے محکمے سےٹرانسفر کرکے عارضی طورپر چیف فائر افسر مقررکیاتھا، وہ اب بھی عارضی ہیں اورانہیں چیف فائرافسر کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔ جبکہ فائربریگیڈ میں 30، 30، 25،25 سال سے کام کرنے والے تجربہ کارافسران موجودہیں لیکن ان کے بجائے اقرباپروری کامظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے محکمہ سے افسرکولاکرتعینات کیا گیا۔یہ اقربا پروری ہے،رشوت ستانی اور غنڈہ گردی ہے۔ اس کے علاوہ جوباقی عملہ ہے اس کی بھی نہ تومستقل کوئی ڈرل کی جاتی ہے اورنہ ہی فائربریگیڈ کوجدید آلات سے لیس کیاگیاہے۔ 1988ء میں، میں نے فائر بریگیڈ کے عملے میں بھی اضافہ کیااور فائربریگیڈ کے لئے بیرون ملک سے اسنارکل بھی منگوائی تھیں۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ کراچی میں 80فائراسٹیشن قائم کئے جائیں اورفائربریگیڈ کوجدید گاڑیوں،آگ بجھانے والےجدید آلات اورفائرفائٹرز کے لئے جدید حفاظتی سامان منگوایاجائے۔چوری چکاری ختم کی جائے۔  میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سانحہ گل پلازہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس عدالتی تحقیقات میں حکومت اور اداروں کی مجرمانہ غفلت کے ساتھ ساتھ گل پلازہ کی یونین کوبھی دائرہ تحقیقات میں لایاجائے اوران سے بھی پوچھاجائے کہ جب شاپنگ پلازہ کی دکانیں کھلی ہوئی تھیں تو پلازہ کے گیٹ کیوں بندکئے گئے؟ پلازہ کا سیکوریٹی کاعملہ کہاں تھا؟ اوریونین نے ایسےحالات سے نمٹنے کے لئے کیارول بنائے تھے؟  میں تمام متاثرین سے ہمدردی کااظہار کرتاہوں اورمطالبہ کرتاہوں کہ تمام متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔ الطاف حسین  ٹک ٹاک پر382 ویں فکری نشست سے خطاب 24  جنوری 2026ء


1/26/2026 11:51:44 AM