Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج،اسٹیبلشمنٹ اور اس کی قائم کردہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے قوم کو کشمیر اورفلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد، غزوہ ہند اوردہلی کے لال قلعے پر سبزہلالی پرچم لہرانے کے پرفریب نعرے دیے گئے


فوج،اسٹیبلشمنٹ اور اس کی قائم کردہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے قوم کو کشمیر اورفلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد، غزوہ ہند اوردہلی کے لال قلعے پر سبزہلالی پرچم لہرانے کے پرفریب نعرے دیے گئے
 Posted on: 1/25/2026

پاکستان کے عوام کوگزشتہ78 برسوں سے آزادکشمیراورفلسطین کی آزادی کانعرہ دیا گیا، ہرجمعہ اورعید کی نمازوں کے خطبات میں کشمیراورفلسطین کی آزادی کے لئے دعائیں کی جاتی رہی، فوج،اسٹیبلشمنٹ اور اس کی قائم کردہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے قوم کو کشمیر اورفلسطین کی آزادی کے لئے جدوجہد، غزوہ ہند اوردہلی کے لال قلعے پر سبزہلالی پرچم لہرانے کے پرفریب نعرے دیے گئے۔ پاکستان کی حکومتوں، سول اور عسکری حکمرانوں کی جانب سے ہمیشہ یہ کہاجاتا رہا کہ آزاد فلسطینی ر یاست کے قیام تک اسرائیل کوتسلیم نہیں کیاجائے گااوراس سے کوئی تعلقات نہیں رکھے جائیں گے، اسی پالیسی کے تحت پاکستان کے پاسپورٹ پر واضح طورپر یہ لکھا گیا کہ ” آپ اس پاسپورٹ پر اسرائیل کاسفر نہیں کرسکتے“۔ قوم کو یہ بتایاجاتارہا لیکن مظلوم فلسطینیوں کی مدد اورآزادفلسطین کی ریاست کے قیام کے لئے عملی طورپرکچھ نہیں کیا گیا۔  اب امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے غزہ کےلئےقائم کردہ” بورڈ آف پیس“ قائم کیا گیا جس میں کئی یورپی ممالک حتیٰ کہ امریکہ کے اتحادی نیٹو ممالک تک نے اس بورڈآف پیس کی اصولی مخالفت کرتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کردیا لیکن پاکستان نے اس میں شمولیت اختیارکرلی ہے اوروزیراعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں ہونے والی تقریب میں اس بورڈ میں شرکت کرکے اس کے چارٹرپر باقاعدہ دستخط کردیئے ہیں۔جس میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر بھی شریک تھے۔  کہاگیاہے کہ یہ بورڈ آف پیس غزہ میں امن کے قیام اورغزہ کی تعمیروترقی کے لئے قائم کیاگیاہے۔ میرا سوال ہے کہ جب یہ بورڈ آف پیس غزہ کے لئے قائم کیاگیاہے تواس میں فلسطین کی نمائندگی کیوں نہیں ہے؟ ایسابورڈ جس میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں ہے اس میں پاکستان کاشامل ہوناکیا درست اورجائز ہے؟ مسئلہ فلسطین کے دوبنیادی فریق ہیں، ایک فلسطینی اوردوسرے اسرائیلی۔غزہ کے لئے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں مسئلے کی مرکزی فریق فلسطینیوں کوباہرکیوں رکھا گیاہے؟  جس بورڈ آف پیس میں اسرائیلی تو شامل ہے لیکن فلسطین شامل نہیں ہے، جس کے چارٹرمیں یہ تو کہا گیاہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی تنظیم حماس کوغیرمسلح کیاجائے گالیکن فلسطین کی آزادی کاکوئی زکرنہیں ہے، اس چارٹرپر وزیراعظم پاکستان نے دستخط کیسے کردیئے؟کیایہ فلسطینیوں کے لہوسے غداری نہیں؟  کیااتنابڑافیصلہ کرنے سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اورسینیٹ سے پوچھاتھا؟ کیا انہوں نے اس بارے میں صوبائی اسمبلیوں اورعوام سے پوچھاتھا؟ عوام کویہ بھی دیکھناچاہیے کہ جماعت اسلامی اورمولانافضل الرحمن جوہمیشہ فلسطین کی آزادی کی بات کرتے رہے ہیں اوراس پر عوام کوجہاد کادرس دیتے آئے ہیں،وہ اب خاموش کیوں ہیں؟ جب 7 اکتوبر 2023ء کوحماس کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کاواقعہ ہوااوراس کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کانہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع ہواجس سے غزہ مکمل طورپرتباہ ہوگیااورایک لاکھ سے زائدفلسطینی شہید وزخمی ہوئے،تومیں نے اسی دوران سارے کام چھوڑکراس تنازعے پر ایک کتاب لکھی ”اسرائیل فلسطین تنازعہ“۔ جس کے ذریعے میں نے عوام خصوصانئی نسل کواس قدیم تنازعے کاپس منظر، اس کے مختلف پہلووں اوراس کی تاریخ سے آگاہ کرنے کی پوری کوشش کی اوراس مسئلے کاحل بھی پیش کیا۔  یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ اقوام متحدہ نے 1948ء میں اسرائیل کی ریاست توقائم کردی تھی لیکن فلسطین کی ریاست کوآج تک تسلیم نہیں کیاگیا۔میں سمجھتاہوں کہ قدیم اسرائیل فلسطین تنازعے کے حل کے لئے اقوام متحدہ نے بھی دوریاستی حل کو منظورکیا ہوا ہے،اس کے تحت آزاد فلسطین ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ میں عوام خصوصاًنوجوان نسل سے اپیل کروں گاکہ وہ اسرائیل فلسطین تنازعے پر میری کتاب ضرور پڑھیں جو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے یاایم کیوایم کیوایم کی آفیشل ویب سائٹ mqm.org سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔     الطاف حسین  ٹک ٹاک پر382ویں فکری نشست سے خطاب 24  جنوری 2026ء

1/26/2026 11:44:02 AM