ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا ایم کیوا یم حیدرآباد زون کے سینئر کارکن اور سابق زونل ممبر محمد فاروق قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لندن:27؍ جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے سینئر کارکن اور سابق زونل ممبر محمد فاروق قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورکارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمد فاروق قریشی (مرحوم )کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)