ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی شعیب بخاری مرحوم کے چھوٹے بھائی فضیل بخاری سے فون پرتعزیت
تحریک کے لئے شعیب بخاری کی بہت قربانیاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
شعیب بخاری آزمائش کے دورمیں نائن زیروپر خدمات انجام دیتے رہے ، 1998ء میں انہیں گرفتارکرکے سرکاریحراست میں تشددکانشانہ بنایاگیا
شعیب بخاری شہید ہیں ، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ الطاف حسین
شعیب بخاری شہید کی نمازجنازہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں شایان شان طریقے سے ہوگی ۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 19 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ممتازرہنماشعیب بخاری ایڈوکیٹ کے انتقال پر مرحوم کے چھوٹے بھائی فضیل بخاری سے فون پرتعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین نے فضیل بخاری سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کیلئے شعیب بخاری کی بہت قربانیاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا، شعیب بخاری ایڈوکیٹ آزمائش کے دورمیں تمام ترمشکلات کے باوجود نائن زیروپر خدمات انجام دیتے رہے ، 1998ء میں انہیں گرفتار کرکے سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاگیاجس کے بعد سے ان کی حالت بگڑتی رہی اورآج انتقال کرگئے ۔شعیب بخاری شہید ہیں ، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شعیب بخاری شہید کی نمازجنازہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں شایان شان طریقے سے ہوگی اور انہیں بھرپوراعزاز کے ساتھ سپردخاک کیاجائے گا۔انہوں نے فضیل بخاری سے کہاکہ میں شعیب بخاری ایڈوکیٹ کے انتقال پر آپ اورآپ کے گھرکے ایک ایک فردسے دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ شعیب بخاری مرحوم کے درجات بلندکرے اورتمام سوگواروں کوصبرجمیل عطا کرے ۔