ایم کیوایم کے سینئرکارکن عامرسنارامرحوم کو ملیر کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
مرحوم کی نماز جنازہ کورنگی نمبر 2 کی قادری مسجد میں اداکی گئی۔
عامرسنارا مرحوم کے جنازے میں ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، رحمت رحمانی ایڈوکیٹ، اسماعیل قریشی، وفاپرست کارکنوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی اوراراکین رابطہ کمیٹی نے عامر سنارا مرحوم کے صاحبزادے اوربھائی سے فون پر تعزیت کی
لندن ……29 اکتوبر 2026ء
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامرسنارا مرحوم کوآج بروز جمعرات سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر کورنگی نمبر 2 کی قادری مسجد میں اداکی گئی۔ جس میں ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان جوہرعابد ایڈوکیٹ، ادریس علوی ایڈوکیٹ، رحمت رحمانی ایڈوکیٹ،اسماعیل قریشی، وفاپرست کارکنوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد عامرسنارا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعدازاں عامرسنارامرحوم کوملیر15 کے علاقے میں واقع شبانہ قبرستان میں اداکردی گئی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نے عامر سنارا مرحوم کے صاحبزادے اوربھائی سے تعزیت اورگہرے افسوس کا اظہارکیا۔ عامرسنارامرحوم کے جنازے میں کورنگی کے علاوہ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نارتھ کراچی،لیاری، رنچھوڑ لائن، برنس روڈ اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے وفاپرست کارکنوں اورہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اورمرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔ عامرسنارا مرحوم طویل علالت کے باعث بدھ کوانتقال کرگئے تھے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرمصطفےٰ عزیزآبادی اوراراکین رابطہ کمیٹی نے عامر سنارا مرحوم کے صاحبزادے اوربھائی سے فون پر تعزیت کی اوران سے گہرے رنج وغم کااظہارکیا۔