پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ مہاجروں کا کھلا دشمن ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کا سرغنہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سودا کرکے ایم کیوایم کو ختم کرنے اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کو کچلنے کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان آیا ہے۔ترجمان
پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کاسرغنہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کیلئے مگرمچھ کے آنسوبہارہاہے
یہ رینجرز کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں اور نام پتے دے کر انہیں گرفتار کروا رہا ہے اور سرکاری ٹارچرسیلوں میں انہیں تشدد کا نشانہ بنوارہا ہے
کراچی میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجاتارہااورمگر پاک سرزمین ٹولے کا سرغنہ دبئی میں بیٹھ کر عیاشیاں کرتا رہا
پاک سرزمین ٹولے کا سرغنہ مہاجروں کا قتل عام کرنے والوں کا دوست اور رفیق بنا ہوا ہے۔ اس نے میرجعفر و میرصادق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 19 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ مہاجروں کا کھلادشمن ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سودا کرکے ایم کیوایم کوختم کرنے اورمہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کوکچلنے کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان آیاہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاک سرزمین پارٹی نامی ٹولے کاسرغنہ ایک طرف توایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کیلئے مگرمچھ کے آنسوبہارہاہے اوردوسری جانب رینجرز کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی فہرستیں اورنام پتے دے کرانہیں گرفتارکروارہاہے اورسرکاری ٹارچرسیلوں میں انہیں تشدد کا نشانہ بنوارہا ہے تاکہ انہیں ایم کیوایم چھوڑنے اور مہاجروں کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا جائے ۔ ترجما ن نے کہاکہ کراچی میں پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیا جاتا رہا اور مگر پاک سرزمین ٹولے کاسرغنہ دبئی میں بیٹھ کرعیاشیاں کرتارہا، اسے پولیس اوررینجرز کے ہاتھوں کراچی میں مہاجروں کی گرتی ہوئی لاشیں نظرنہیں آئیں اورآج یہ شخص اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنا سوداکرکے مہاجروں اوران کی جماعت کوکچلنے کے ایجنڈے پر عمل کرنے آیاہے اورمہاجروں کاقتل عام کرنے والوں کادوست اوررفیق بناہواہے ۔ اس شخص نے میرجعفرومیرصادق کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ ٹولہ چاہے کتنی سازش اورکیسے ہی اوچھے ہتھکنڈے اختیارکرے ،یہ اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔