Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر غیرقانونی چھا پہ سراسرظلم ہے ، الطاف حسین


ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر غیرقانونی چھا پہ سراسرظلم ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 7/20/2016
ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر غیرقانونی چھا پہ سراسرظلم ہے ، الطاف حسین
ریاستی سطح پر ایم کیوایم کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
سرکاری اہلکاروں نے چھاپے کے دوران گھرمیں توڑپھوڑ کی گئی انکے صاحبزادے طاہرغفارکو گرفتارکرلیا، الطاف حسین
ڈاکٹرعبدالقادر خانزادہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کا بائی پاس آپریشن ہوا ہے ، الطاف حسین
سرکاری اہلکاروں کو یرغمال بنانے والوں کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی، الطاف حسین
طاہرغفار کو فی الفوررہا کیاجائے اور ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرایاجائے۔الطاف حسین
لندن۔۔۔20، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سینئررکن ڈاکٹر عبدالقادرخانزادہ کی رہائش گاہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے غیرقانونی چھاپے اور ان کے چھوٹے صاحبزادے طاہرغفار کی بلاجوا زگرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سراسرظم ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں ریاستی سطح پر ایم کیوایم کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن لگائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عبدالقادر خانزادہ ، قومی اسمبلی کے سابق رکن اور رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن ہیں ، گزشتہ کئی دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، اپنی علالت کے باعث ایم کیوایم کے پروگراموں میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں اور حال ہی میں ان کا بائی پاس آپریشن ہوا ہے لیکن سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ان کی رہائش گاہ واقع گلستان جوہر میں نہ صرف چھاپہ مارکرچادروچہاردیواری کا تقدس پامال کیاگیااور گھرمیں توڑپھوڑ کی گئی بلکہ ان کے چھوٹے صاحبزادے طاہرخانزادہ کو گرفتاربھی کرلیاگیا جن کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے ایم کیوایم اور مہاجردشمنی میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور کھلم کھلا مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم اور مہاجروں کو ریاستی سطح پر تعصب ، عصبیت اور نفرت کا نشانہ بنایاجارہا ہے اوران کا سیاسی ، معاشی ،تعلیمی اور جسمانی قتل عام کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب جومسلح عناصر اور انکے سرپرست جرائم پیشہ عناصر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے قبضے سے چھڑالیں اور سرکاری اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان کی گنیں چھین لیں ان کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی اورنہ ہی ایسے جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کرنے والے صوبائی وزراء کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان میں انصاف اور قانون کا دہرامعیار اپنایاجارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مسلسل ظالمانہ کارروائیوں اورنفرت انگیزطرز عمل سے مہاجروں کے احساس محرومی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کاتدارک کرنا ارباب اختیار اور اقتدار کا بنیادی فرض ہے۔ 
جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن عبدالقادر خانزادہ کی رہائش گاہ پر غیرقانونی چھاپے کا فوری نوٹس لیاجائے ، ان کے صاحبزادے طاہرغفار کو فی الفوررہا کیاجائے اور ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرایاجائے۔

10/12/2024 3:13:12 PM