Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے شہر کے 60مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے
متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے شہر کے 60مختلف مقامات پر کیمپس لگا دیئے گئے جہاں شدید گرمی سے متاثرہ سینکڑوں نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کوٹھنڈا پانی ، نمکول ، گلو کوز اور طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ایم کیوایم کے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں لگائے جانے والے ہیٹ اسٹروک کیمپوں کا دورہ کیا 
تصاویر
Read More    Posted on: 22 Apr 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے اراکین آج مورخہ 22؍ اپریل 2016ء رات ساڑھے 8بجے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں میڈیا کے نمائندوں کو ہنگامی بنیادوں پر پریس بریفنگ دیں گے ۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رابطہ کمیٹی کے اراکین آج مورخہ 22؍ اپریل 2016ء رات ساڑھے 8بجے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں میڈیا کے نمائندوں کو ہنگامی بنیادوں پر پریس بریفنگ دیں گے ۔
Read More    Posted on: 22 Apr 2016
ایم کیوایم کل کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی دھرنا دے گی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کل بروز ہفتہ مورخہ 23، اپریل 2016ء ایم کیوایم واے پی ایم ایس او کے بے گناہ کارکنان کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں اورحق پرست شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی ورہائی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیاجائے گا 
Read More    Posted on: 22 Apr 2016
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤاورشہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام26مقامات پرکیمپس قائم کیے جائیں گے

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤاورشہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے 26مقامات پرکیمپس قائم کیے جائیں گے جبکہ تمام ٹاؤن میں مرکزی کیمپ بھی لگایاجائیگا۔
Read More    Posted on: 22 Apr 2016
کرپشن میں ملوث فوج کے جرنیلوں اوراعلیٰ افسران کی برطرفی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کرپشن میں ملوث فوج کے جرنیلوں اوردیگر اعلیٰ افسران کی برطرفی کے فیصلے کازبردست خیرمقدم کیا ہے اوراسے ایک مثبت قدم قراردیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں فوج کے وہ جرنیل اوراعلیٰ افسران جنہوں نے اپنے منصب کاناجائزاستعمال کیا
Read More    Posted on: 22 Apr 2016
سینئراورغیرفعال کار کنان تحریک کے پیغام کوآگے بڑھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں اوردوبارہ فعالیت سے کام شروع کردیں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام غیرفعال سینئرکارکنوں سے جو کسی بھی شکایت یاوجہ سے غیرفعال ہیں اور گھروں پربیٹھے ہوئے ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک کے پیغام کوآگے بڑھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں اوردوبارہ فعالیت سے کام شروع کردیں۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی نے تحریک کے غیرفعال سینئرکارکنوں سے رابطوں کیلئے سینئرذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی ہے
Read More    Posted on: 21 Apr 2016
میرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین وسینئرصحافی ارشدصابری کے انتقال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین وسینئرصحافی ارشدصابری کے انتقال پردلی رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ارشدصابری مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ارشدصابری مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین) 
Read More    Posted on: 21 Apr 2016
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک کے غیرفعال سینئرکارکنوں سے رابطوں کیلئے سینئرذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک کے غیرفعال سینئرکارکنوں سے رابطوں کے لئے سینئرذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی ہے ۔ اس کمیٹی میں کہف الوریٰ ،اسماعیل قریشی، اقبال مقدم،امین الحق، محترمہ زریں مجید،عبدالحسیب، احمدسلیم صدیقی،جاویدکاظمی،مطیع الرحمن اورحافظ اسامہ قادری شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ایسے تمام سینئر کارکنوں سے رابطے کرے گی 
Read More    Posted on: 21 Apr 2016
کراچی بھر میں شدید گرمی پڑ نے کی پیشنگوئی کے باعث ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کل بروز جمعہ کراچی ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے طبی کیمپس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی بھر میں کل بروز جمعہ شدید گرمی پرآنے کے پیشنگوئی کے باعث ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن زیر انتظام کراچی کے 34 مقامات پرممکنہ طورپر ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے طبی کیمپس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ جہاں پرکسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ طبی عملہ اور متاثرین کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے لئے 82 ایمبولینسز ہمہ وقت موجو درہیں گی
Read More    Posted on: 21 Apr 2016
پی آئی بی ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے لاپتا رکن عارف نظامی کے بھائی محمد سلیم غوری ، ملتان زون کے کارکن کی صاحبزادی اورآگرہ تاج ٹاؤن کے کارکن کی اہلیہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پی آئی بی ٹاؤن کی آرگنائزنگ کمیٹی کے لاپتا رکن عارف نظامی کے بھائی محمد سلیم غوری ،ایم کیوایم ملتان زون تحصیل کروڑ پکا کے کارکن رانا محمد سرور کی بیٹی محترمہ عدیلہ اور ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگر ہ تاج ٹاؤن یوسی 03کے کارکن محمد حنیف کی اہلیہ محترمہ رضیہ سلطانہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 21 Apr 2016

Urdu News Archive