Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد رینجرز کی حراست کے دوران ماورائے عدالت شہید کردیئے گئے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئر کارکن آفتاب احمد رینجرز کی حراست کے دوران ماورائے عدالت شہید کردیئے گئے، گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 50 سے زائد ذمہ داران وکارکنان ماورائے عدالت قتل کیے جاچکے ہیں۔
Read More    Posted on: 03 May 2016
سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان، آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت کافوری نوٹس لیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رینجرز کی حراست میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمدکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے
Read More    Posted on: 03 May 2016
ڈاکٹر فاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کے باعث ایم کیوایم کے زیراہتمام آج کرا چی پریس کلب کے باہر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر و قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاورق ستار کے کو آرڈی نیٹر اور ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست میں ہلاکت کے باعث کراچی پریس کلب پر آج متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا گیا ہے
Read More    Posted on: 03 May 2016
رینجرز نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی سے ایم کیوایم کے چار کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاک کالونی اورشاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے چار کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج صبح پاک کالونی کے علاقے میں بھی رینجرزنے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اورپاک کالونی یوسی 6 سے تعلق رکھنے والے تین کارکنوں حیدرعلی ولد ہاشم علی ، عابد شیخ ولد معین الدین اورعمران عزیزولدعزیزاحمدکوان کے گھروں سے گرفتارکرلیا۔ تینوں گرفتارشدگان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے اوران کے اہل خانہ کو کچھ نہیں بتایاجارہاہے کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیاہے
Read More    Posted on: 02 May 2016
جب تک پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں وزیراعظم نوازشریف ازخود استعفیٰ دے کر ملک کو بحرانی صورتحال سے باہرنکالیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک ہنگامی اجلاس آج خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں منعقدہواجس میں ویڈیولنک کے ذریعے رابطہ کمیٹی لندن کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کی صدارت کنوینر ندیم نصرت نے کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، کالجوں،یونیورسٹیوں کی انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
Read More    Posted on: 02 May 2016
مہاجر قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو اپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ ترجمان ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے حقیقی کے سرغنہ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں مہاجرقوم کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے اور قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کواپنے جرائم پر اللہ تعالیٰ اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ 1992ء میں مہاجرقوم پر فوج کشی کروانے والوں اورمہاجرقوم کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والوں کوچاہیے کہ وہ اپنے جرائم پرقوم سے معافی مانگیں اورآج بھی شہرکے بعض علاقوں میں کی جانے والی اپنی 
Read More    Posted on: 02 May 2016
ایم کیوایم ڈسٹرکٹ شیخوپورہ زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے ’’اظہاریکجہتی ‘‘ریلی کاانعقاد
متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ زیراہتمام قائدتحریک الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے پروقارریلی کاانعقادکیاگیاجس میں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے کارکنان اورعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ریلی ڈسٹرکٹ آفس شیخوپورہ سے نکالی گئی جومختلف علاقوں اورشاہراہوں اورچوراہوں ہوتی ہوئی پریس کلب پراختتام پذیرہوئی۔ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائم خانی کررہے تھے
Read More    Posted on: 02 May 2016
رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے عبد الستار ایدھی کی عیادت کی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور نامزد حق پرست چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے معروف ملکی و بین الاقوامی سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی ان کی رہائشگا پر جاکر عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا 
Read More    Posted on: 02 May 2016
خیابانے چلو۔۔۔ورنہ تھانے چلو
حاکمِ وقت کا یہ ہی فرمان ہے بچ نہ پائے گا وہ جس میں ایمان ہے اب مقدر ہی بس اس کا زندان ہے تھانیداروں کا بھی اب یہ اعلان ہے اب سزا اپنے حصے کی پانے چلو خیابانے چلو ورنہ تھانے چلو
Read More    Posted on: 02 May 2016
استحصالی عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ ایم کیوایم کو جبر و تشدد کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم کردینگے ،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفراز خان خٹک اور اسماعیل قریشی نے کہا ہے کہ استحصالی عناصر کی یہ بھول ہے کہ وہ ایم کیوایم کو جبر و تشدد کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ختم کردینگے ،ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے جو جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے سے آراستہ ہے ۔ان خیالات کاظہار انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا
Read More    Posted on: 02 May 2016

Urdu News Archive