Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 31 اکتوبر 1986ء ایم کیوایم کوکچلنے اورمہاجروں اورپختونوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ تھا۔


 سانحہ 31  اکتوبر 1986ء ایم کیوایم کوکچلنے اورمہاجروں اورپختونوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ تھا۔
 Posted on: 10/30/2026

سانحہ 31  اکتوبر 1986ء ایم کیوایم کوکچلنے اورمہاجروں اورپختونوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ تھا۔ 
یہ سانحہ جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کی تیار کردہ ایک گہری سازش کاحصہ تھا۔ الطاف حسین 
ایم کیوایم کے شہیدوں نے اپنے لہوسے تحریک کوجلا بخشی۔ شہیدوں کی یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں 
 سانحہ 31  اکتوبر 86ء کے شہدا کی 40برسی کے موقع پر تمام شہداکوزبردست خراج عقیدت

سانحہ 31 اکتوبر 1986ء تیزی سے ابھرنے والی ایم کیوایم کی جدوجہد کوکچلنے اورکراچی میں مہاجروں اور پختونوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کاحصہ تھااوراس سازش میں اس وقت کی سرکاری ایجنسیوں کے عناصر ملوث تھے۔ آج سے 40سال قبل 31  اکتوبر 1986ء کوجب کراچی کے نشترپارک میں 8  اگست 1986ء کے تاریخی جلسہ کے بعد حیدرآباد کے پکاقلعہ میں ایم کیوایم کادوسراعوامی جلسہ تھا جس میں شرکت کے لئے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قافلوں پرکراچی میں سہراب گوٹھ اور حیدرآبا د میں مارکیٹ چوک پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنان شہید و زخمی ہوئے۔ ایم کیوایم کے قافلوں پر وحشیانہ فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف ہی آپریشن شروع کردیاگیا، حیدرآباد سے کراچی واپسی پر مجھے گھگھرپھاٹک کے مقام پر گرفتارکرلیا گیا،اسی طرح شہربھرسے ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ سب جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کی تیار کردہ ایک گہری سازش کاحصہ تھا جس مقصد مہاجروں اور پشتونوں کو آپس میں لڑا نا، ایم کیوایم کو حقوق کی جدوجہد کرنے والی تنظیم کے بجائے پشتونوں اور دیگرقوموں کی مخالف تنظیم قرار دینا اورایم کیوایم کو کچلنا تھا۔ لیکن تمام ترمظالم کے باوجود ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت تمام سازشیں ناکام ہوئیں، ایم کیوایم کو آگے بڑھنے سے روکانہ جاسکااورایم کیوایم نے 1988ء میں کراچی اورحیدرآباد کی سطح پر انقلاب برپا کیا۔
 میں آج سانحہ 31  اکتوبر 86ء کے شہدا کی 40برسی کے موقع پر ان تمام شہدا کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتاہوں جن کے لہونے تحریک کوجلابخشی۔ شہیدوں کی یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ میں دعاکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سانحہ 31  اکتوبر 86ء کے شہدا سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے اور ان کی قربانیوں کے صدقے ہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔ آمین


10/31/2026 7:29:04 PM