Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی …… (3)


اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی  …… (3)
 Posted on: 11/16/2026

اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی  …… (3)
 Three Pronged Strategy of Establishment

اسٹیبلشمنٹ ملکی ہویا بین الاقوامی، اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی انہی تین طریقوں آئسولیشن، کرمنلائزیشن اورڈی مولائزیشن پر مشتمل ہوتی ہے اورسب کاطریقہ واردات کم وبیشن ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ 
سمجھنے کی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کواپنی پالیسی پر عمل کرنے کے لئے آئسولیشن کی  ضرورت کیوں درکار ہوتی ہے؟جس جغرافیہ میں بھی کوئی تحریک، کوئی سیاسی جماعت یاکوئی لیڈر اس ملک کے نظام کی تبدیلی اوراسٹیٹس کوکے خلاف جدوجہد کرتاہے اورحکومت وقت کے خلاف آوازاٹھاتاہے تووہاں کی اسٹیبلشمنٹ اس کے خلاف اسی حکمت عملی پرعمل کرتی ہے۔اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اس لیڈر یااس کے ہم خیال لوگوں کواس کے ہمدردوں اور کمیونٹی سے آئسولیٹ کردیاجائے۔ کیونکہ جب لیڈرروپوش ہو، جیل میں قید ہویااسے ملک سے باہر جلاوطن ہونے پر مجبورکردیاجائے تووہ اپنے کارکنوں، اپنے ہمدردوں اورہم خیال لوگوں سے جسمانی طورپردورہوجاتاہے جس کااثرپڑتاہے۔میں اس بات کوسمجھ سکتاہوں،پاکستان میں مجھے تین مرتبہ گرفتارکیاگیا، پھر جلاوطن ہونے پر مجبورکردیاگیا۔اسی طرح عمران خان گزشتہ تین سال سے جیل میں قیدہیں۔ان کی ملاقاتیں بند ہیں۔حتیٰ کہ آج انہیں ان کے وکلاء اوربہنوں تک سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ 

آئسولیشن کی شکلیں۔ 
آئسولیشن کی کئی شکلیں ہوتی ہیں اور ہرایک کااپنامقصداوراثرہوتاہے۔ یعنی دیکھاجاتاہے کہ فلاں لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے سسٹم کوچیلنج کررہاہے تواس کے خلاف طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیار کئے جاتے ہیں، 
اسٹیبلشمنٹ اپنے ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد کسی لیڈرکوراستے سے ہٹانے کے لئے اس کو Physically Eliminate کرنے کی،یعنی قتل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔  
مجھ پر پاکستان میں کئی مرتبہ قاتلانہ حملے کرائے گئے، سب سے سنگین واقعہ 21دسمبر 1991ء کومجھ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عمران خان پرقاتلانہ حملہ کیاگیا،پنجاب میں ایک ریلی کے دوران انہیں گولی ماری گئی۔ 
آئسولیشن پالیسی کے تحت لیڈرشپ کواس کے کارکنوں اورعوام سے کاٹ کراس کی آئسولیشن کی جاتی ہے۔
 آئسولیشن پالیسی کے تحت کسی کمیونٹی کودیگرتمام کمیونٹیز سے کاٹ کر،اس کاسوشل بائیکاٹ کرکے اس کمیونٹی کی سوشل آئسولیشن کی جاتی ہے۔
سائیکلوجیکل آئسولیشن بھی آئسولیشن پالیسی کاحصہ ہوتاہے جس کے تحت کسی جماعت، تحریک یاقوم کو دہشت گرد، فاشسٹ قراردیکریااسی طرح کے الزامات لگاکراس کاامیج خراب کیاجاتاہے اوراس کے خلاف ایساماحول بنادیاجاتاہے کہ کوئی اسے قبول نہ کرے۔ 
آئسولیشن میں جغرافیکل آئسولیشن بھی شامل ہے، یعنی کسی قوم یاملک کودوسری قوموں یادوسرے ملکوں سے کاٹ کررکھ دینااوراس کے خلاف ایساماحول بنادیاجائے کہ اسے بین الاقوامی سطح پر دوسرے جغرافیوں سے کاٹ دیاجائے۔ 

کرمنلائزیشن 
جیسے میں پہلے بھی بتاچکاہوں کہ سہ جہتی حکمت عملی کے دوسرے نکتے ”کرمنلائزیشن“ کے تحت سسٹم کوچیلنج کرنے والے کسی بھی لیڈر، کسی تحریک یاسیاسی جماعت کوعوام میں بدنام کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور اس کی ایجنسیاں طرح طرح کے الزام لگاتی ہیں،اس کے خلاف پروپیگنڈے کرتی ہیں،پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا استعمال کرتی ہیں، جیسے ایم کیوایم کے پرطرح طرح کے الزامات لگائے گئے، اس کے رہنماؤں اورکارکنوں کوسیاسی کارکنوں کے بجائے کرمنلز اوردہشت گرد بناکرپیش کیاگیا، آج اسی طرح پاکستان تحریک انصاف پر بھی 9مئی کے واقعات،کورکمانڈرہاؤس،ریڈیوپاکستان کوجلانے، جی ایچ کیو اورفوجی تنصیبات پر حملوں، دہشت گردی،تشدداورطرح طرح کے الزامات لگائے گئے، عمران خان کواسرائیلی ایجنٹ، یہودی ایجنٹ، ملک دشمن قراردیاگیا، بین الاقوامی سطح پر بھی اس کاامیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ ان الزامات کے تحت تحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کی گئی۔

انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اورمختلف ممالک کے خلاف کارروائیاں:
جیساکہ پہلے بتایا جاچکا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دوطرح کی ہوتی ہے، ایک کسی ملک کی نیشنل اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے اوردوسری انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے۔ یہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ جب کسی لیڈر، کسی ملک کے مقبول رہنما، وہاں کے حکمراں، اس کی حکومت اوراس ملک کے خلاف ہوتی ہے تو اس کوبدنام کرنے کے لئے اس پر طرح طرح کے سنگین الزامات لگاتی ہے، اس کودنیا کے دیگرممالک اوربین الاقوامی فورمزسے کاٹ دیتی ہے۔پھر مختلف سنگین الزامات لگا کراس ملک کے خلاف ماحول بنایا جاتا ہے، اس کے خلاف فیصلے کئے جاتے ہیں اور طاقتورممالک ملکرپھراس کے خلاف بڑے بڑے ایکشن کرتے ہیں، اس کی مختلف مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ 

عراق:
جب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ عراق کے صدرصدام حسین کے خلاف ہوئی توان پرWeapons of Mass Destruction (WMD) یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے مہلک ہتھیاروں کا الزام لگایا گیا، انٹرنیشنل اداروں کی جانب سے مہلک ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے عراق کی تلاشی لی گئی۔ پھر بھی عراق کے خلاف WMD کوجوازبناکرعراق پر حملہ کیا گیا،اس پربمباری کی گئی، اس پر قبضہ کیاگیا، صدام حسین کوگرفتارکرکے پھانسی دیدی گئی۔عراق کواس طرح تباہ کیا گیا کہ وہ آج تک اس تباہی سے نہ نکل سکا۔ جب یہ سب کچھ کیاگیاتوکوئی بھی اسلامی ملک عراق کی حمایت میں نہ آیا۔

لیبیا:
عراق کے بعد لیبیا کے ساتھ بھی وہی کچھ کیا گیا، لیبیا تیل کی دولت سے مالامال اورایک خوشحال ملک تھا،  لیبیا کے رہنمامعمرقذافی استعماری قوتوں کی کارستانیوں کے بخوبی واقف تھے،کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ان پر بھی الزامات لگائے گئے،انہیں دنیا سے آئسولیٹ کیا گیا، لیبیا میں ایکشن کئے گئے، یہاں تک کہ معمرقذافی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیاگیا۔ لیبیا کومکمل طورپر تباہ کردیا گیا۔ 

شام:
عراق اورلیبیا کی طرح شام کا ملک بھی انٹرنیشنل اسیٹبلشمنٹ کے نشانے پر تھا۔اسے بھی دنیا سے کاٹ کر آئسولیٹ کردیا گیا، وہاں کی حکومت کوہٹانے کے لئے تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد داعش جیسی تنظیم بنائی گئی، وہاں خانہ جنگی کرائی گئی اورپھربالآخرشام میں بشارالاسد کی حکومت کاتختہ الٹ دیاگیا اوروہاں داعش کی حکومت قائم کرادی گئی۔ 

ایران:
تازہ ترین مثال ایران کی ہے جسے برسوں تک پوری دنیاسے کاٹ کر رکھ دیاگیا، اسے آئسولیٹ کیاگیا، اس پر طرح طرح کی پابندیاں لگائی گئیں، کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت ایران پر مختلف الزامات لگائے گئے،پھر اس پرباربارخطرناک حملے کئے گئے، اس پر وحشیانہ بمباری کی گئی، اس کی لیڈرشپ اورہزاروں شہریوں کوماردیاگیا، اس کے انفرااسٹرکچر کوتباہ کردیاگیا، دنیامیں ایساماحول پیداکیاگیا کہ کوئی ملک اس کی حمایت میں نہ بولے، مغربی دنیاتودور کی بات ہے، او آئی سی یاکوئی اسلامی ملک اس کی حمایت میں آگے نہ آیا۔ لیکن ایران کے عوام ڈی مورالائزنہیں ہوئے اورانہوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا۔ 

ڈی مورالائزیشن:
جیسے دنیا میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنی پالیسی کے تحت اپنے مخالف ممالک، وہاں کے لیڈروں اوران کی حکومتوں کے خلاف کارروائیاں کیں اسی طرح پاکستان میں یہاں کی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اپنے مخالف لیڈروں، ان کی سیاسی جماعتوں اورتحریکوں کے خلاف بھی یہی کچھ اقدامات کرتی ہے، انہیں کچلنے کے لئے ان کے خلاف آپریشن کرتی ہے۔وہی پالیسی اختیارکرتی ہے، یعنی پہلے انہیں آئسولیٹ کرو، کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت ان پر الزامات لگائیں اورپھر ان کے خلاف ریاستی طاقت کابیدریغ استعمال کریں اوراس جماعت کی قیادت، اس کے کارکنوں اورچاہنے والوں کے خلاف اسقدرشدت سے کارروائیاں کریں کہ وہ ڈرجائیں جس کے نتیجے میں سہ جہتی حکمت عملی کے تحت تیسرافیز ڈی مورالائزیشن شروع ہو یعنی ان میں مایوسی پیداہوجائے۔
یہی کچھ ایم کیوایم کے خلاف کیاگیا، یہی کچھ آج پی ٹی آئی کے خلاف کیاجارہاہے، عمران خان اوران کے کئی ساتھی قید ہیں، ان کی خیبرپختونخوا میں حکومت کوہٹادیاگیا،وہاں گورنرراج اورایمرجنسی نافذ کردی گئی، ان کے لوگوں کی اس طرح پکڑ دھکڑ کی گئی تاکہ لوگ ڈرکرخاموش ہوکربیٹھ جائیں۔

 سہ جہتی حکمت عملی اورنئی نسل کی ذمہ داری 
Gen Z جان جائیں کہ طاقتور قوتیں اور اسٹیبلشمنٹ اپنی سہ جہتی حکمت عملی کے تحت کسی تحریک کی آواز کچلنے کیلئے کس طرح کے طریقے اختیار کرتی ہے، کسی بھی تحریک کے رہنماؤں اورکارکنوں کو اس طرح کرمنلائز کیاجاتا ہے کہ یہ سیاسی کارکن یا جمہوریت اورانصاف مانگنے والے لوگ نہیں بلکہ دہشت گردوں کا ٹولہ ہے لہٰذا ان پر چڑھائی کرکے انہیں ماردو۔ یہی عمل گزشتہ 34 برسوں سے ایم کیوایم کے خلاف شروع کیاگیا تھا اورآج پی ٹی آئی کے خلاف کیاجارہاہے۔ میں Gen Z سے کہتا ہوں کہ وہ ایم کیوایم کی ویب سائٹ سے میری کتاب ”اسٹیبلشمنٹ کی سہ جہتی حکمت عملی“ کاضرور مطالعہ کریں، اس کے علاوہ میری دیگر تصانیف میں حقوق کی جدوجہد کرنے والے کارکنوں کیلئے اتنا مواد موجود ہے جوانہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس نہیں ملے گا۔ میری تحقیقی کتابوں کامطالعہ کرنے پر نوجوان نسل کو آگاہی ملے گی کہ ظالم وجابراستحصالی قوتوں سے نجات کیسے حاصل کی جائے کیونکہ جب تک نوجوان نسل ملک وقوم کولاحق مرض کو نہیں جانیں گے تو وہ اس مرض کا علاج نہیں کرسکیں گے۔ 
حقوق کی جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں کو جذباتیت سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ تحریکیں جذبات کی نہیں بلکہ صبروبرداشت کی طالب ہوتی ہیں اورجذباتیت میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ نقصان پہنچاتے ہیں، سسٹم کے خلاف جدوجہدکرنے والوں کو استحصالی قوتوں کی طاقت ہمیشہ پیش نظر رکھ کرتیاری کرنی ہوگی تب ہی عوامی انقلاب آیا کرتے ہیں، انقلاب محض جذباتی دعوؤں اور نعرے لگانے سے نہیں آیاکرتے۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 496  ویں فکری نشست سے خطاب
15  نومبر 2026ء



11/17/2026 12:11:54 PM