ایم کیو ایم کینیڈا کی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مشترکہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت
کشمیر کمیٹی کیلگری، البرٹا، کینیڈا کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ مشترکہ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کینیڈا کے کارکنان و ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا کے جوائنٹ آرگنائزر سید صفدر عباس بھائی نے گفتگو کرتے ہوئے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کے سلسلے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اسیر کشمیریوں کی رہائی، بلوچ اور پختون عوام پر مظالم کے خاتمے، عمران خان کی رہائی اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
شعبہ اطلاعات
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)