امجد صابری ایک ہمہ گیر اور ہمہ جہد شخصیت کے مالک اور بلاشبہ ایک عظیم لیجینڈ تھے، فاروق ستار
قانون نافذ کرنے والوں اداروں ا ور حکومت کا کام رجسٹرڈ اداروں کیلئے زکوۃ جمع کرنے والوں کو پکڑنا نہیں بلکہ قاتلوں کو قتال کرنے سے روکنا ہے، فاروق ستار
پی ایس پی کے رہنماؤں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے اس کے علاوہ تمام نامور فنکاروں کو بھی مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے، فاروق ستار
شہید کبھی مرتا نہیں ہمیں خود اندازہ نہیں تھا اتنی جلدی چلا جائے گا وہ ایک چھوٹی سی عمر میں اتنا بڑا آدمی بن گیا، ثروت صابری
ہم اپنے دوست، ساتھی اور سب سے پیار کرنے والے امجد صابری شہید کی یاد میں جمع ہوئے ہیں، نامزد ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا
امجد صابری یک قوال نہیں بلکہ ایک حقیقی عشق رسول ﷺ تھے، سابق وائس چانسلر ظفر اقبال
پوری پاکستانی قوم جانتی ہے وہ فن قوالی کا دور جو پستی کی طرف جارہا تھا شہید امجد صابری نے اس فن کو زندہ کیا، اعجاز فاروقی
بڑا آدمی اور بڑا فنکار اس شہر کا بڑاد بیٹا ہم سے چھین لیا گیاہے،ممتاز دانشور خان ظفر افغانی
انتہائی افسوس کا مقام ہے ،ایک عظیم شخص اور پیار کر نے والا شخص چلا گیا، شکیل یامین
امجد صابری مرحوم انتہائی خوش اخلاق قوال تھے اور ایک مکمل ا نسان بھی تھے پروفیسر ڈاکٹر ظفر عارف
امجد صابری کے بارے میں کیا کہوں میرے پاس کوئی لفظ نہیں میں کیا کہوں وہ بہت عظیم انسان تھے،واجد اصفہانی
عالمی شہرت یافتہ قوال حضرت امجد صابری شہیدؒ کی یاد میں جناح گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 26، جون 2016ء