معروف قانون داں اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کی ایم کیو ایم سیکٹر ’ایچ‘ لطیف آباد حیدرآباد کے یونٹ انچارج ذوالفقار خانزادہ کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت
ایک جانب تو ضمیر فروش ٹولہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو مسلسل دھمکی آمیز کالز کررہا ہے اور دوسری جانب جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز میں ملوث کرکے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے، محفوظ یار خان
ریاستی جبر کے ذریعے ایم کیوا یم کو ختم کرنے اور پی ایس پی کو مضبوط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، محفوظ یار خان
کراچی ۔۔۔ 26؍ جون 2016ء
معروف قانون داں اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے ایم کیو ایم سیکٹر ’ایچ‘ لطیف آباد حیدرآباد کے یونٹ انچارج ذوالفقار خانزادہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں پی ایس پی کے لوگوں نے ذوالفقار خانزادہ کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے آج انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب تو ضمیر فروش ٹولہ ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو کمالو گروپ میں شامل ہونے کیلئے مسلسل دھمکی آمیز کالز کررہا ہے اور دوسری جانب ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کو جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز میں ملوث کرکے انھیں گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گویا یوں معلوم ہوتا ہے جیسے ریاستی جبر کے ذریعے ایم کیوا یم کو ختم کرنے اور پی ایس پی کو مضبوط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔