Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
محترمہ عاصمہ جہانگیر کی جناب الطاف حسین سے فون پر گفتگو، جناب الطاف حسین کی خیر و عافیت دریافت کی
نامور وکیل محترمہ عاصمہ جہانگیر نے جناب الطاف حسین کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ محترمہ عاصمہ جہانگیر نے پاکستان میں جناب الطاف حسین کی صحت سے متعلق جھوٹی افواہوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گمراہ کن خبریں ملک کی تیسری بڑی لبرل جماعت اور اس کے قائد کے خلاف ایک مکروہ سازش ہے۔
Read More    Posted on: 10 Mar 2016
جنہوں نے میرے مرنے کی افواہیں پھیلائیں ان تمام لوگوں کا ضمیر اور ذہن مرگیا ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایک سازش کے تحت میری علالت اور انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، ایسا عمل کرنے والے یہ بھول گئے کہ جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوں گے تو کوئی ان کا نام لیوا بھی نہیں ہوگا۔ میں توذہنی وجسمانی طورپر زندہ ہوں اورجنہوں نے میرے مرنے کی افواہیں پھیلائیں ان تمام لوگوں کاضمیراورذہن مرگیا ہے ۔ آج جو عناصر ایم کیوایم کو کچلنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازشیں کررہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد وہ عناصر اور ان کو لانے والوں کو عبرتناک شکست کا سامناکرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے اپنی رہائش گاہ نائن زیرو پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنان وہمدردوں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
تصاویر
Read More    Posted on: 09 Mar 2016
ایم کیوایم کے زیراہتمام کل جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شہر قائد کراچی کو صاف رکھنے اورشہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے کل بروز جمعرات سے ’’صاف کراچی مہم‘‘ کا باقاعدہ آغاز ہوگا ۔’’صاف کراچی مہم ‘‘ کا آغاز بیک وقت کراچی کے 6ڈسٹرکٹ میں کیاجائے گا جس کے دوران ہر ڈسٹرکٹ کے ایک ٹاؤن اور ہر ٹاؤن کی دو یونین کونسلوں میں روزانہ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک صفائی مہم جاری رہے گی ۔صفائی مہم کے سلسلے میں عوامی سطح پر زبردست جوش و خروش جاتا ہے اور کراچی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایم کیوایم کی صفائی مہم کی زبردست پذیرائی کی جارہی ہے
Read More    Posted on: 09 Mar 2016
پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتا,الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور یہ کہ ’میں لڑنا نہیں چاہتا۔‘ بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین میں نامہ نگار ثقلین امام کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتے۔ شکریہ بی بی سی

Read More    Posted on: 09 Mar 2016
آج بھی پاکستان کی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں بلکہ اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتما م عالمی یومِ خواتین کے سلسلے میں جامعہ کراچی آرٹس آڈیٹوریم میں ’’ینگ وومین کانفرنس‘‘کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں بھی خواتین نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا اور آج بھی پاکستان کی خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ اپنا ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں
Read More    Posted on: 09 Mar 2016
اہم تجزیہ :تحریر: صابر علی۔۔۔بشکریہ روزنامہ قومی اخبار
اہم تجزیہ :تحریر: صابر علی۔۔۔بشکریہ روزنامہ قومی اخبار 
Read More    Posted on: 09 Mar 2016
قائدتحریک الطاف حسین کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں سراسر جھوٹ ، من گھڑت اوربے بنیاد ہیں ۔ ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے قائدتحریک الطاف حسین کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردیدکی ہے اورانہیں سراسر جھوٹ ، من گھڑت اوربے بنیاد قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے اوروہ پہلے کی طرح بدستوراپنے روزمرہ کے نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور معمول کے مطابق رابطہ کمیٹی، زونوں ،تنظیمی شعبہ جات اورذمہ داروں سے بدستوررابطے میں ہیں
وڈیو
Read More    Posted on: 09 Mar 2016
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے میڈیا بلیک آوٹ کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کے تحت کینیڈین دارلخلافہ اٹاو ہ میں پارلیمنٹ ہل کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی پا کستان میں تقاریر ‘تصاویر اور بیانات کی نشرواشاعت پر گزشتہ کئی ماہ سے عائد پابندی اور میڈیا بلیک آوٹ کے خلاف کینیڈین پارلیمنٹ ہاؤس (اٹاوہ) کے سامنے احتجاجی مظاہرو علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان ‘ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ‘ مختلف چیپٹرز ٹورنٹو‘ مونٹریال‘ ونڈسر اور اٹاوہ کے کارکنان‘ خواتین ‘ہمدردوں اور بچوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرعلامتی بھوک ہڑتال بھی کی گئی
Read More    Posted on: 09 Mar 2016
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی لند ن وپاکستان کا رات گئے ہنگامی اجلاس حیدر آباد کے نامزد میئر سید طیب حسین کی نامزدگی پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت کی سربراہائی میں رابطہ کمیٹی لند ن وپاکستان کا رات گئے ہنگامی اجلاس ہو ا جس میں حیدر آباد کے بلدیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Read More    Posted on: 09 Mar 2016
متحدہ قومی موومنٹ نے 10مارچ سے کراچی صفائی مہم کا اعلان کردیا، مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے 10مارچ بروز جمعرات سے ایک ماہ سے زائد عرصے پر محیط ’’کراچی صفائی مہم ‘‘ کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ صفائی مہم کے دوران شہرمیں شجر کاری بھی کی جائے گی ، گٹر کے ڈھکن لگائے جائیں گے ، کچرے کو ٹھکانے لگایاجائے گا ، نالوں کی صفائی کی جائے گی اور دیواروں پر سفیدی کی جائے گا ۔
Read More    Posted on: 08 Mar 2016

Urdu News Archive