Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کارکنوں کے بارے میں سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی


ایم کیوایم نے آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کارکنوں کے بارے میں سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی
 Posted on: 5/6/2016 1
ایم کیوایم نے آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کارکنوں کے بارے میں سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی
تحریک التواء سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسینیٹرریٹائرڈکرنل سیدطاہرمشہدی نے جمع کرائی
آفتاب احمدپررینجرزکی حراست کے دوران بدترین تشددکیاگیاجس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی
پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی ثابت ہواکہ آفتاب احمدکے جسم کے 40فیصد حصے پربدترین تشددکے نشانات تھے
57کارکنوں کوبھی ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے اوربیشترکی تشددزدہ لاشیں شہرکے مختلف علاقوں میں پھینکی گئیں
ایم کیوایم کے 171کارکنان گرفتاری کے بعدسے لاپتہ ہیں جنکے بارے میں ان کے والدین اورگھروالوں کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے
جبری گمشدگیوں کے واقعات نہ صرف آئین و قانون کے خلاف ہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذی ہے
ایک جمہوری معاشرے میں اس قسم کابہیمانہ سلوک اورزیادتیوں کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔تحریک التواء
جبری گمشدگی کے بارے میں تمام ثبوت وشواہد کے ساتھ وزیراعظم، آرمی چیف، کورکمانڈر، سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ سندھ،
آئی جی ،چیف سیکریٹری اوردیگرمتعلقہ حکام کوآگاہ کیا جاچکاہے
ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اورظلم کایہ سلسلہ بندکیاجائے ۔ قانون کی پاسداری اورانسانی حقوق کااحترام کیاجاناچاہیے۔ایم کیوایم
اسلام آباد ۔۔۔ 6 مئی 2016ء
ایم کیوایم نے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار کے کوآرڈی نیٹراورسینئرکارکن آفتاب احمدشہیدکے ماورائے عدالت قتل اورلاپتہ کارکنوں کے بارے میں سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ۔ یہ تحریک التواء سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسینیٹرریٹائرڈکرنل سیدطاہرمشہدی نے جمع کرائی۔ تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ آفتاب احمدپررینجرزکی حراست کے دوران بدترین تشددکیاگیاجس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بھی ثابت ہواکہ آفتاب احمدکے جسم کے 40فیصد حصے پربدترین تشددکے نشانات تھے۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کایہ پہلاواقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے 57کارکنوں کوبھی ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے اوربیشترکی تشددزدہ لاشیں شہرکے مختلف علاقوں میں پھینکی گئیں ۔ہم امیدکرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گااورظلم کایہ سلسلہ بندکیاجائے گا۔ تحریک التواء میں کہاگیاکہ ایک جمہوری معاشرے میں اس قسم کابہیمانہ سلوک اورزیادتیوں کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ لہٰذاقانون کی پاسداری اورانسانی حقوق کااحترام کیاجاناچاہیے۔لاپتہ کارکنوں کے بارے میں علیحدہ پیش کی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیاکہ ایم کیوایم کے 171کارکنان گرفتاری کے بعدسے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں ان کے والدین اورگھروالوں کوکچھ نہیں بتایاجارہاہے۔سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتاری کے بعد لاپتہ کردینا نہ صرف آئین ، قانون کی خلاف ورذی ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق اور انسانی عزت واحترام کی سنگین خلاف ورذی ہے۔ کارکنوں کی جبری گمشدگی کے بارے میں تمام ثبوت وشواہد کے ساتھ وزیراعظم، آرمی چیف، کورکمانڈر، سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی ،چیف سیکریٹری اوردیگرمتعلقہ حکام کوآگاہ کیا جاچکاہے ۔ 

4/19/2024 8:49:15 PM