Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی حکومت فی الفوراستعفیٰ دے کرملک کی جان چھوڑے اورملک کے شہریوں پر رحم کرے ۔ الطاف حسین


وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی حکومت فی الفوراستعفیٰ دے کرملک کی جان چھوڑے اورملک کے شہریوں پر رحم کرے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/6/2016 1
وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی حکومت فی الفوراستعفیٰ دے کرملک کی جان چھوڑے اورملک کے شہریوں
پر رحم کرے ۔ الطاف حسین
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اوران کی سندھ حکومت بھی مستعفی ہوکر سندھ کے غریب عوام کی جان چھوڑیں 
جووزیراعظم اور وزیراعلیٰ اپنے شہریوں کی دوران حراست ہلاکت کانوٹس تک نہ لے اوراس پر افسوس کے دولفظ تک نہ کہے اسے حکومت کرنے کاکوئی حق نہیں
ایسی حکومتوں کواپنی بے حسی، نااہلی اوربے شرمی کے عمل پر خود ہی استعفیٰ دیدیناچاہیے ۔الطاف حسین 
سپریم کورٹ کاہلی، سستی، فرائض سے غفلت برتنے اور اخلاقی اقدارکامذاق اڑانے پر وفاقی حکومت اورحکومت سندھ
کے خلاف فوراًسوموٹو لے
لندن ۔۔۔ 5 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹراورایم کیوایم کے سینئرکارکن آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل پر وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی بے حسی اورخاموشی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ جووزیراعظم اور وزیراعلیٰ اپنے شہریوں کی دوران حراست بہیمانہ تشددکے نتیجے میں ہلاکت کانوٹس تک نہ لے ،اس پر افسوس کے دولفظ تک نہ کہے بلکہ مسلسل بے حسی اوربے شرمی کامظاہرہ کرے اسے حکومت کرنے کاکوئی حق نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد کو گرفتاری کے بعدسرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی اورآج پوسٹ مارٹم سے بھی ثابت ہوگیاکہ آفتاب احمدپر سرکاری حراست میں بدترین تشددکیاگیاتھا ۔ اس سانحہ پر نہ صرف پاکستان کے تمام الیکٹرانک وپرنٹ میڈیااور انسانی حقوق کمیشن نے آواز اٹھائی بلکہ دنیا بھر کے میڈیااور انسانی حقوق کاکوئی ایسا معروف ادارہ نہیں ہے جس نے اس واقعہ کورپورٹ نہ کیاہواوراس پر صدائے احتجاج بلندنہ کی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اس انسانیت سوز واقعہ کی مذمت کی اوراس کی تحقیقات کاحکم دیالیکن نہ تو حکومت سندھ اور نہ ہی وفاقی حکومت، کسی نے اس واقعہ کی مذمت کرنا تودرکناراس واقعہ کا نوٹس تک نہیں لیا۔ بے حسی اوربے شرمی کی انتہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف یا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اتنے بڑے سانحہ پر تعزیت اورافسوس کے دولفظ تک نہ کہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی یاصوبائی حکومتیں اپنے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دارہوتی ہیں لیکن جوحکومتیں اپنے شہریوں کی جان ومال کاتحفظ نہ کریں، جس وزیراعظم اورجس وزیراعلیٰ کو اپنے شہریوں کی زندگیوں کی کوئی پروا نہ ہو،قانون کے محافظ سرکاری اداروں کے اہلکارکسی بے گناہ نوجوان کوحراست میں ماردیں لیکن وزیراعظم اوروزیراعلیٰ اس واقعہ کانوٹس لینے کے بجائے اس سے لاتعلقی، بے حسی اوربے شرمی کاعملی مظاہرہ کریں اوراس پر افسوس کے دولفظ تک نہ کہیں انہیں حکومت کرنے کاکوئی حق نہیں ۔ایسے بے حس حکمرانوں کواپنی بے حسی، نااہلی اوربے شرمی کے عمل پر خود ہی استعفیٰ دیدیناچاہیے کیونکہ جوحکومت اپنے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت نہ کرسکے وہ ملک کی کیاخاک حفاظت کرے گی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی حکومت کوچاہیے کہ وہ فی الفوراستعفیٰ دے کر ملک کی جان چھوڑے اورملک کے شہریوں پر رحم کرے۔اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اوران کی سندھ حکومت بھی مستعفی ہوکر سندھ کے غریب عوام کی جان چھوڑیں اوران پررحم کرے۔ جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ کاہلی، سستی، فرائض سے غفلت برتنے ، اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے پر وفاقی حکومت اورحکومت سندھ کے خلاف فوراًسوموٹو لے تاکہ آئندہ کوئی بے حس حکمراں اس ملک پر مسلط نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی زمام اقتدار ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جوانسانیت کااحترام کرتے ہوں اور جوانسانیت اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتی ہو ایسی حکومت کاچلے جاناہی ملک اورعوام کے لئے بہترہے ۔ 

4/25/2024 9:50:39 AM