Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمیرفروشوں کی جانب سے کارکنان کودھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت


ضمیرفروشوں کی جانب سے کارکنان کودھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
 Posted on: 5/6/2016 1
ضمیرفروشوں کی جانب سے کارکنان کودھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ، ندیم نصرت
ضمیرفروش عناصرکی جانب سے کارکنان کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے کہ اگرانہوں نے ان کی جماعت میں شمولیت نہ کی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ندیم نصرت 
سینکڑوں ملازمین کی تنخواہیں روک کرانہیںیہ پیغام دیا گیا ہے کہ اگرتنخواہیں چاہئیں تو انہیں ضمیرفروش ٹولہ میں شامل ہونا پڑے گا، ندیم نصرت
کارکنان وعوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد ضمیرفروش عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں،ندیم نصرت
دھونس دھمکیوں اورجبرسے ایم کیوایم کے پرعزم کارکنان وعوام کو خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا ، ندیم نصرت
پرامن کارکنان وعوام کو مشتعل کرنے کی سازشوں کا فوری نوٹس لیاجائے، ندیم نصرت
لندن۔۔۔6،مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے ضمیرفروش عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمیرفروش عناصرکی جانب سے کراچی اور حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنان کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے کہ اگرانہوں نے ان کی جماعت میں شمولیت نہ کی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ جمعہ کو دن بھر حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے ذمہ داروں وکارکنوں کوگمنام نمبروں سے کال کرکے ضمیرفروش عناصر کے گروہ میں شامل ہونے کی دھمکیاں دی گئی ہیں اسی طرح کراچی وحیدرآباد کے بلدیاتی ودیگرشہری اداروں کے ملازمین کو بھی اسی نوعیت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ سینکڑوں ملازمین کی تنخواہیں روک کرانہیںیہ پیغام دیا گیا ہے کہ اگرتنخواہیں چاہئیں تو انہیں ضمیرفروش ٹولہ میں شامل ہونا پڑے گا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حق پرست کارکنان وعوام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکرکے پوری دنیا پرواضح کردیا ہے کہ وہ ضمیرفروش عناصر کو بری طرح مسترد کرچکے ہیں اورعوام وکارکنان کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد ضمیرفروش عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دھونس دھمکیوں اورجبرسے ایم کیوایم کے پرعزم کارکنان وعوام کو نہ توخوف زدہ کیاجاسکتا ہے اورنہ ہی انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دورکیاجاسکتا ہے ۔ندیم نصرت نے ارباب اقتدارواختیار سے مطالبہ کیاکہ وہ پرامن کارکنان وعوام کو مشتعل کرنے کی سازشوں کا فوری نوٹس لیں اور ضمیرفروش عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ فوری بند کرائیں۔

9/15/2024 12:19:38 AM