Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں چھوٹی گٹی اوردیگرعلاقوں میں دکانیں سیل کرنے کااقدام تاجروں کامعاشی قتل ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 حیدرآباد میں چھوٹی گٹی اوردیگرعلاقوں میں دکانیں سیل کرنے کااقدام تاجروں کامعاشی قتل ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 7/9/2026 1

حیدرآباد میں چھوٹی گٹی اوردیگرعلاقوں میں دکانیں سیل کرنے کااقدام تاجروں کامعاشی قتل ہے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 اس ظالمانہ کارروائی پر قائدتحریک الطاف حسین حیدرآباد کے دکانداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 حیدرآباد میں دکانوں کوسیل کرنے اورشہریوںکامعاشی قتل کرنے کاعمل فی الفور بند کیاجائے۔رابطہ کمیٹی

لندن…9  جولائی 2026ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں چھوٹی گٹی اوردیگرعلاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی آڑ میں پولیس وانتظامیہ کی جانب سے ڈیڑھ سو سے زائد دکانیں سیل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے دیگرشہروں کی طرح حیدرآباد کے دکانداروں کی معاشی حالت پہلے ہی خراب ہے، کاروبار تباہ ہوچکا ہے ، اس پر پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے حیدرآباد میں دکانوں کوغیرقانونی قراردیکرانہیں گرانااورسیل کرنے کاسلسلہ شروع کردیاہے ۔ دوروز قبل  پولیس وانتظامیہ نے حیدرآباد کے علاقے چھوٹی گٹی میں بغیرکوئی نوٹس دیے رات کی تاریکی میں 150سے زائد دکانوں کوسیل کردیاہے، علاقے میں قائم الرحیم شاپنگ سینٹرمکمل طورپرسیل کردیا ہے، جبکہ اسی پلازہ میں ایک اسپتال بھی قائم ہے اسے بھی سیل کردیا گیا ہے۔ دکانوں کوسیل کرنے کایہ سلسلہ جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں معاملہ عدالت میں بھی زیرسماعت ہے لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے دکانوں کوسیل کرنے کاظالمانہ عمل جاری ہے ۔ حکومت کی یہ کارروائی حیدرآباد کے تاجروں کا معاشی قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اس ظالمانہ کارروائی پر ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین حیدرآباد کے دکانداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ حیدرآباد میں دکانوں کوسیل کرنے اورشہریوں کامعاشی قتل کرنے کاعمل فی الفور بند کیاجائے ۔ 



7/10/2026 2:18:56 AM