Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ہر عاشق رسول کی سوچ یہ ہے کہ محفل ذکر مصطفے ﷺ کے مقدس لمحے اور راستے میں موت آجائے تو یہ سودا بہت اچھا ہے، سینٹر مولاناتنویر الحق تھانوی
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے کہا ہے کہ توحید پر مسلم کی اجارہ داری نہیں ہے عیسائی اور یہودی بھی توحید کو مانتے ہیں، مسلمان کا طرہ امتیاز لا الہ الا اللہ نہیں ہے بلکہ مسلمان کی شناخت محمد الرسول اللہ ہے،اگر اللہ تعالیٰ کا آپ ﷺ کو دنیا میں بھیجنا مقصود نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ کائنات کو بھی نہیں بناتا ، ہمارے نبی محمد ﷺ کا سایہ رب نے نہیں بنایا تو خاکہ کون بنا سکتا ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان محفل ذکر مصطفےﷺمیں سیرت طیبہ ؐ پرروشنی ڈالتے ہوئے کیا ۔
Read More    Posted on: 25 Jan 2015
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےآج دوپہر 2بجے پشاور پریس کلب میں اجتماع منعقد ہوگا ، اعلامیہ ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے زیر اہتما م آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے چہلم کے سلسلے میں آج مورخہ 25؍ جنوری 2015ء بروز اتوار دو پہر 02بجے سے شام05بجے تک شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پشاورپریس کلب میں اجتماع منعقد کیاجائے گا ۔ 

Read More    Posted on: 25 Jan 2015
حق پرست مائیں،بہنیں،بزرگ اورنوجوان جناح گراؤنڈمیں منعقدہ محفل ذکرِمصطفیؐ میں بھرپورشرکت کریں،قمرمنصور
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمرمنصورنے کراچی میں بسنے والے تمام مکاتب فکراورقومیتوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام ماؤں، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام 24جنوری ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ محفل ذکرِمصطفیؐ میں بھرپوراندازمیں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اوراس پرنورمحفل کی رونق بڑھاکرثواب دارین حاصل کریں۔یہ اپیل انہوں نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے انچارج ارشدحسین، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرنصرت شوکت ، سید حیدر عباس رضوی، غازی صلاح الدین اورکہف الوریٰ کے ہمراہ ہفتے کی شب جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدکی جانے والی محفل ذکرِمصطفی ؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں موقع پرموجودمیڈیاکے نمائندوں کوبریفنگ کے دوران کی



Read More    Posted on: 24 Jan 2015
سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوزاندورن سندھ منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کراچی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے ہونے والے انٹرویوزکواندورن سندھ منتقل کرنے پرگہری تشویش کا اظہارکر تے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ان انٹرویوز کو فوری طور پر واپس کراچی منتقل کیا جائے
Read More    Posted on: 24 Jan 2015
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات سے پیداہونے والے خلاء آسانی سے پر نہیں جاسکتا ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے شاہی خاندان،سعودی حکومت اورسعودی عوام سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی وفات سے پیداہونے والے خلاء کو آسانی سے پر نہیں جاسکتا۔شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی سعودی عرب کی تعمیر وترقی کے لئے دی جانے والی خدمات تمام دنیاکے سامنے ہے
وڈیو
Read More    Posted on: 23 Jan 2015
اسلام آباد کی لال مسجد خود کش حملہ آوروں اور دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ اسلام آباد کی لال مسجد خود کش حملہ آوروں اور دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ حقائق پوری قوم کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں کہ اسلام آباد کی لال مسجد میں مذہب، فرقہ واریت اور عقیدے کی بنیاد پر نفرتوں اور قتل وغارتگری کو فروغ دیا جاتا ہے، لال مسجد سے متصل جامعہ حفصہ کی طالبات دہشت گردوں کی تنظیم داعش سے تعلقات کا اعتراف کرچکی ہیں
Read More    Posted on: 23 Jan 2015
اناپرستی شیطانی صفت ہے جو قوموں کے درمیان اتحادویکجہتی اورنظم وضبط کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اناپرستی شیطانی صفت ہے جونہ صرف دوافرادکے ملاپ کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے بلکہ قوموں کے درمیان اتحادویکجہتی اورنظم وضبط کی راہ میں بھی رکاوٹ ہوتی ہے ،اناپرستی ہی ملکوں اورقوموں کی تباہی وبربادی کا سبب بھی بنتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے تنظیمی ذمہ داروں کو ’’ انا پرستی ‘‘ کے موضوع پر دیئے گئے ایک تفصیلی لیکچر میں کہی۔ لیکچرمیں اراکین رابطہ کمیٹی ، سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، تنظیمی شعبہ جات ، سندھ بھرکے تمام زونوں اورکراچی کے سیکٹرانچارجزاورزونل وسیکٹرزکمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کی ۔
تصاویر
Read More    Posted on: 23 Jan 2015
سندھ حکومت اور اسکے وزراء نے مارشل لاء کے سوالات پرٹھوس و مدلل جواب دینے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ سندھ میں مارشل لاء کے نفاذ کے ذریعے ہی امن و عامہ قائم کیاجاسکتا ہے جبکہ سندھ حکومت اور اسکے وزراء نے مارشل لاء کے سوالات پرٹھوس و مدلل جواب دینے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 23 Jan 2015
ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتاری کے بعد ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور اور جرائم پیشہ عناصر بنا کر پیش کیاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ نئے سال کے رواں مہینے کے دوران ایم کیوایم کے 13کارکنان کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیا گیا ہے جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کے واقعات بھی شامل ہیں 
Read More    Posted on: 23 Jan 2015
پی پی پی کی حکومت نے اپنے حالیہ دور میں کراچی شہر کے بلدیاتی اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ،عارف خان ایڈووکیٹ ،گلفرازخان خٹک ایڈووکیٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈوکیٹ اور گلفراز خان خٹک نے کہاہے کہ شہرِقائد کو بلدیاتی اداروں کی اشد ضرورت ہے لیکن موجودہ سندھ کے حکمراں نہیں چاہتے کہ یہ شہر ترقی کرکے عروس البلاد کہلائے، پی پی پی کی حکومت نے اپنے حالیہ دور میں کراچی شہر کے بلدیاتی اداروں کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ،نہ یہ خود ترقی کرنے کے خواہاں ہیں نہ ہمارے شہر کو ترقی کرنے دے رہے ہیں
Read More    Posted on: 23 Jan 2015

Urdu News Archive