Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
نائن زیروپریومِ کشمیرمیں کشمیریوں کے فنڈزسے چلنے والے گرامراسکول کے بچوں کی جانب سے ٹیبلوپیش کیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت نائن زیروپرمنعقدہ5فروری کویومِ کشمیرکی تقریب میں کشمیریوں کے فنڈزسے چلنے والے گرامراسکول کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوپیش کیاجس میں انہوں نے انتہائی خوبصورت اندازمیں’’ کشمیر‘‘کے حرف تہجی کوکشمیریوں کی جدوجہدسے ملایا۔ٹیبلوکوشرکاء نے پسند کیااورتالیاں بجاکربچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
Read More    Posted on: 05 Feb 2015
معروف سیاستداں وسابق صوبائی وزیرعلی بخش شاہ (پپوشاہ)کی اپنی اہلیہ سینیٹریاسمین شاہ کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامرخان سے ملاقات
سندھ کے معروف سیاستداں وسابق صوبائی وزیرعلی بخش شاہ (پپوشاہ)نے اپنی اہلیہ سینیٹریاسمین شاہ کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج عامرخان سے ملاقات کی اورحالیہ دنوں میں ایم کیوایم کے کارکنان کی ہونیوالی شہادتوں پردلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا 
Read More    Posted on: 05 Feb 2015
بانی وقائد تحریک الطاف حسین پاکستان پر رائج کرپٹ فرسودہ جاگیر دارانہ وڈیرانہ نظام کے خاتمہ کی عملی جدوجہد کررہے ہیں۔کنور نوید جمیل ، گلفراز خان خٹک
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی (KMOC)کی سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کی تنظیم نو کا اعلان کردیا ہے ۔تنظیم نو کا اعلان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی( KMOC)کے سیکٹرز،یونٹ اور رابطہ دفاتر کے ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا 
Read More    Posted on: 05 Feb 2015
مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کاحصول کشمیری عوام کابنیادی حق ہے اورانہیں ان کایہ حق ملناچاہیے۔
English Viewers
Read More    Posted on: 05 Feb 2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعرات کی سہ پہر 3بجے پروگرام منعقد کیا جائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعرات کی سہ پہر 3بجے جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیروپر’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا
Read More    Posted on: 04 Feb 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس، تنظیم نو کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کامشترکہ اجلاس ہواجس میں تنظیم نوکے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے ۔ دیگر فیصلوں کے علاوہ ایک فیصلے کے تحت غازی صلاح الدین سے رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے ۔غازی صلاح الدین اب سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن کی حیثیت سے اپنے تنظیمی فرائض انجام دیں گے۔
Read More    Posted on: 04 Feb 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے ٹی وی چینل پر پارٹی کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو پر وضاحت طلب کرلی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے ٹی وی چینل پر پارٹی کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو پروضاحت طلب کرلی
Read More    Posted on: 04 Feb 2015
مسیحی مذہبی رہنماؤں کے نمائندہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور اسلم آفریدی سے ملاقات
مسیحی مذہبی رہنماؤں کے ایک نمائندہ وفد نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عارف خان ایڈووکیٹ اور اسلم آفریدی سے ملاقات کی اور حیدآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ وفد میں نیشنل ڈائریکٹر گاسپل پینٹی کاسٹل چرچ آف پاکستان معظم جون ، چیئرمین آف فیتھ پریئر منسٹریز پاکستان پاسٹر امجد فاروق ، پاسٹر افضل بھٹی ، اینجلیکل چرچ آف پاکستان پاسٹر افضل بھٹی شامل تھے
Read More    Posted on: 03 Feb 2015
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو صحافیوں کی عملاً قدر کرتے ہیں، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم غازی صلاح الدین
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حیدرآباد کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے جانے والے عشائیے سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن غازی صلاح الدین نے کہا ہے کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو صحافیوں کی عملاً قدر کرتے ہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے
Read More    Posted on: 03 Feb 2015
کراچی میں بسنے والوں کی جان کی اہمیت صوبائی حکومت کیلئے ایک بیان سے زیادہ نہیں ہے،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں اسکولوں پر کریکر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول پر کریکر حملے نے کراچی میں بسنے والے شہریوں بالخصوص والدین کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین گزشتہ دہائی سے کراچی میں طالبانائزیشن کے بڑھتے ہوئے اثر سے قوم کو آگا کرتے آ رہے ہیں لیکن حکمرانوں اورچند نا عاقبت اندیش دانشوروں نے کراچی کے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کے طالبانائزیشن سے متعلق بیانات کو مفروضے قراردیا لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ کس طرح طالبان دہشت گردوں نے شہر میں مختلف عسکری ، سرکاری و نجی املاک اور شہریوں کے جان و مال پر حملے کئے
Read More    Posted on: 03 Feb 2015

Urdu News Archive