Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کے مابین فون پر گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کے مابین فون پر گفتگوہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال، پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں امام بارگاہوں،پولیس ہیڈکوارٹرز، اسکولوں اوردیگر مقامات پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوران واقعات میں پولیس اہلکاروں اورشہریوں سمیت متعددافراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکیا
وڈیو

Read More    Posted on: 21 Feb 2015
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آرمی چیف سے پرزوراپیل کی ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس بات کا اچھی طریقے سے احساس ہے کہ ایک طرف آپ ضرب عضب کے ذریعہ ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے عمل میں دن رات مصروف ہیں، دوسری طرف والدہ محترمہ کی جدائی کا تازہ تازہ زخم بھی آپ کے ذہن ودل پر لگا ہوا ہے اور آپ انتہائی مغموم ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھر دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی مرحومہ والدہ محترمہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا کرے اورآپ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے 
English Viewers
وڈیو

Read More    Posted on: 21 Feb 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام زبانوں کے عالمی دن پر تقریب
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج مورخہ21، فروری 2015ء بروز ہفتہ شام 4:30بجے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں’’زبانوں کے عالمی دن ‘‘ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوگی ۔ تقریب میں دانشور ، ادیب ، شعراء ، تاریخ دان ، صحافی ، اساتذہ کرام، پروفیسرز اور دیگر اہم شخصیات اپنے خیالات کااظہار کریں گی ۔
Read More    Posted on: 21 Feb 2015
لبیرڈویژن کے28ویں سالانہ کنوینش کے سلسلے میں’’شکست کھاکے رہے گی چراغ سے ہرشام‘‘کیلنڈراورپوسٹرکااجراء کردیاگیا

28فروری 2015ء کوایم کیوایم لبیرڈویژن کے28ویں سالانہ کنوینش کے سلسلے لیبرڈویژن کے زیراہتمام خوبصورت اوردیدہ زیب کیلنڈراورپوسٹرکااجراء کردیاگیاہے۔ 
Read More    Posted on: 21 Feb 2015
سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے ایک اور زخمی طالبعلم اسحاق امین کی دوران علاج شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے ایک اور زخمی دسویں جماعت کے طالبعلم اسحاق امین کے دوران علاج شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 21 Feb 2015
صحافت اور دکھی انسانیت کیلئے حاجی عبدالرزاق مرحوم کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آر وائی نیٹ ورک کے بانی حاجی عبدالرزاق مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ حاجی عبدالرزاق مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ صحافت اور دکھی انسانیت کیلئے حاجی عبدالرزاق مرحوم نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ 
Read More    Posted on: 21 Feb 2015
ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم نوشہروفیروز زون کے کارکن ذوالفقار علی کے بھائی نادر علی خان ، ایم کیو ایم سانگھڑ زون کے کارکن آفتاب الرحمان کی والدہ محترمہ زرینہ پروین ، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے کارکن محمد تاشفین ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن نسیم احمد صدیقی کی زوجہ محترمہ روشن نسیم اورکے ایم او سی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن محمد اسلام کی ہمشیرہ نورا شاہ کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے 
Read More    Posted on: 20 Feb 2015
ایم کیو ایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے کارکن محمد تاشفین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم لیاقت آباد یونٹ 161کے کارکن محمد تاشفین کے انتقال گرے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
Read More    Posted on: 20 Feb 2015
اسلام آباد میں مسلح دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پمز اسپتال شعبہ امراض قلب کے سربراہ اور ممتاز و سینئر ڈاکٹر پروفیسر شاہد نواز ملک کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں مسلح دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پمز اسپتال شعبہ امراض قلب کے سربراہ اور ممتاز و سینئر ڈاکٹر پروفیسر شاہد نواز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرپروفیسر شاہدنواز ملک کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرا رواقعی سزا دی جائے
Read More    Posted on: 20 Feb 2015
ایم کیوایم کے زیر اہتمام میرپور خاص میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ و سماع کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام میر پور خاص کے بلدیہ کمپلیکس میں جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب عظیم الشان محفل ذکر مصطفی ﷺ و سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان و حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی عبد الحسیب ، عظیم فارقی ، رکن رابطہ کمیٹی اسلم خان آفریدی ، حق پرست ارکان اسمبلی وسیم حسین، ناہید بیگم، ہیر سوہو، ڈاکٹر ظفر کمالی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ، میرپور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق، جوائنٹ انچارج
تصاویر  
Photo Album
English Viewers
Read More    Posted on: 20 Feb 2015

Urdu News Archive