Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعدپاکستان کے عوام کوپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کافائدہ ہونا چاہیے تھا لیکن عوام کوفائدہ پہنچنے کے بجائے پیٹرول کے بحران کاسامناہے۔ بجلی اورگیس کے بعد ملک میں کئی روزسے پیٹرول کابحران جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور کار میں تصادم کے باعث پانچ افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے قریب اسکول وین اور کار میں تصادم کے باعث پانچ افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والے پیٹرول کے سنگین بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے وزراء پیٹرول کے سنگین بحران پر اپنی نااہلی کو تسلیم کریں اور وہ اجلاس پہ اجلاس اورایک دوسرے پر الزامات کی سیاست کرکے قوم کو بیوقوف بنا کر اپنا دامن ہرگز نہیں بچا سکتے ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کو پٹرول بحران پر حکومتی اجلاس ، میٹنگوں اورجھوٹے دعوؤں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ملک پہلے ہی نازک ترین صورتحال سے دوچار ہے اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہیں ایسے موقع پر ملک میں پیٹرول کا سنگین بحران ملک بھرمیں پھیل جانا حکومت کے لئے لمحہ فکیریہ ہے ۔
Read More    Posted on: 20 Jan 2015
پیٹرول کے بحران کے معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ملک میں پیٹرول کے بحران کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے اس معاملے میں حکومت نے سنگین نااہلی کامظاہرہ کیاہے ،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اورمسلح افواج کے جرنیلوں کو اس معاملے پربھی سوچناچاہیے اورملک کوپیٹرول کے بحران سے نکالنے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے ،اس کوبچاناپاکستان کوبچاناہے، ہرصوبے میں امن اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے اوردہشت گردوں کواس بات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلیں۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی ۔
English Viewers
Read More    Posted on: 19 Jan 2015
سندھ میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبہ میں فوری طورپرمارشل لاء نافذ کیاجائے ۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت سندھ صوبہ خصوصاً کراچی میں قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذا سندھ میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے صوبہ میں فوری طورپرمارشل لاء نافذ کیاجائے 
اے آر وائی    سماء    دن نیوز پہلا حصہ   دوسرا حصہ
English
Read More    Posted on: 19 Jan 2015
اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر جناب الطاف حسین کاظہار مذمت

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی تبسم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے
Read More    Posted on: 19 Jan 2015
حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں گستاخی رسولؐ پر مشتعل اور جذباتی ہوکر ایسے ماورائے عقل اقدام نہیں کرنے چاہئے جس سے دہشت گرد قوتیں فائدہ اٹھا کر جاری آپریشن ضرب عضب کو سبوتاژ کرسکیں ، عامر خان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عبد الحسیب نے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل سندھ کے صدر طارق محبوب سے ان کی رہائشگاہ واقع فیڈرل بی ایریا میں جاکر ملاقات کی ۔ اس موقع پر پیر مختار حسین صدیقی اور دیگر علمائے کرام سمیت ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے 
Read More    Posted on: 19 Jan 2015
ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے وفد کاایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کیا ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی
ملتا ن کے ضلع کرہوڑ پکا سے تعلق رکھنے والے افرادنے پیر کی سہ پہر وفد کی صورت میں ایم کیوا یم کے مرکز المعروف نائن زیرو کا دورہ کیا اورخورشیدبیگم سیکرٹریٹ میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین غازی صلاح الدین اور عارف خان ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔وفد میں راؤ محمد حسین ، راؤ محمد اقبال ، رعنا سردار اور محمد ارشاد شامل تھے۔وفد کے اراکین نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے 2006ئمیں کرہوڑ پکا میں فکر انگیز خطاب کیا تھا جس کے بعد سے ہماری دلی خواہش تھی کہ ہم جناب الطاف حسین کی رہائشگا ہ کا دورہ کریں اور آ ج اللہ تعالیٰ نے ہماری یہ خواہش پوری کردی ۔
Read More    Posted on: 19 Jan 2015
پنجاب سے پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے حکومتی وزراء کی جانب سے ایک دوسرے پر کی جانے والی الزام تراشیاں افسوسناک ہیں ، صدر ایم کیوایم پنجاب میاں عتیق
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کے صدر میاں عتیق نے پنجاب میں پیٹرول ، بجلی اور گیس کے مسلسل اور سنگین بحران پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے پنجاب سے پٹرول ، بجلی اور گیس کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کے بجائے حکومتی وزراء کی جانب سے ایک دوسرے پر کی جانے والی الزام تراشیوں پر افسوس کااظہار کیا ہے
Read More    Posted on: 19 Jan 2015
نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کے گھر پر رینجرز کے بلاجواز چھاپے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی رہائشگاہ پر رینجرز کے غیر قانونی چھاپے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صحافی اور قانون پسند شہری کے گھر چھاپہ مار کارروائی نے کراچی آپریشن کی حقیقت کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی جانب سے معصوم اور بے گناہ شہریوں کوبلاجواز گرفتار اور ہراساں کیاجارہا ہے اور بغیر تحقیق اور ثبوت کے شہر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرکے شہریوں کے قانونی ، آئینی اور انسانی حقوق بری طرح سے پامال کئے جارہے ہیں 
Read More    Posted on: 19 Jan 2015

Urdu News Archive