Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے کراچی کی خواتین کالجز کی اسٹنٹ پروفیسر کی 50سے زائد اسامیاں اندرون سندھ حیدرآباد منتقل کرنے پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے کراچی کی خواتین کالجز کی اسٹنٹ پروفیسر کی 50سے زائد اسامیاں اندرون سندھ حیدرآباد منتقل کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اندرون سندھ کی بااثر خواتین کی خواہش پر اسامیاں منتقل کرنا کراچی کے تعلیمی اداروں کا مستقبل تاریک کرنے کے مترادف ہے 
Read More    Posted on: 05 Aug 2016
فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور ہدایت کارہ محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن میں فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور ہدایت کار محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے
Read More    Posted on: 05 Aug 2016
لاپتہ افراد،استخارہ کروایا؟۔۔کمیشن کا سوال۔۔۔بشکریہ بی بی سی اردو
لاپتہ افراد: ’استخارہ کروایا؟‘ کمیشن کا سوال
Read More    Posted on: 05 Aug 2016
ممتاز ادارہ اور معروف ہدایت کار ہ محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور معروف ہدایت کار محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے 
Read More    Posted on: 05 Aug 2016
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اپنے احکام پر عملدر آمد کرائیں اور آفتاب احمد شہید کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں، رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محفوظ یار خان اور عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پر کتنے ہی الزامات اور مقدمات قائم کرلئے جائیں لیکن حق کی آواز گونجتی رہے گی ، مہاجروں کومختلف ذلت آمیز ناموں سے پکارا گیا لیکن ہمار ی شناخت صرف اور صرف مہاجر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اس شہر میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ، یہ شہر پاکستان کو مستقل چلا رہا ہے ، پچھلے 68برس سے شہر کو بری نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
تصاویر
Read More    Posted on: 04 Aug 2016
ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال کے پہلے روز شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر کی جانے والی دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز ایم کیوایم کے گرفتار ، لاپتہ اور شہید کارکنان کے اہل خانہ اپنی آب بیتی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے ۔ انہوں نے وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرائیں اور ہمارے بیٹوں، شوہروں اور والد صاحب کو بے گناہ ہونے کے باوجود سیاسی مقدمات میں ملوث کرکے پابند سلاسل کرنے اور لاپتہ کرنے کا غیر قانونی عمل ختم کرائیں ۔ ایم کیوایم کے گرفتار کارکن ضیاء الرحمن کی اہلیہ محترمہ عزیزہ ضیاء نے کہا کہ
تصاویر
Read More    Posted on: 04 Aug 2016
ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار یکجہتی اور غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں پر اظہار مذمت
ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں ، غیر قانونی چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پرغیر اعلانیہ پابندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیر آئینی قدغن کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ کر مختلف این جی اوز ، انسانی حقوق کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں یکجہتی کااظہار کیا اور کراچی آپریشن کے نام پر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ورکراورتحریک نسواں
تصاویر
Read More    Posted on: 04 Aug 2016
تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیا گیا اور ایک مرتبہ پھر جناب الطاف حسین اورایم کیوایم پر زمین تنگ کردی گئی ، رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خان خٹک
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہاہے کہ کوئی بھی ادارہ کسی بھی شخص کی گرفتاری کے بعد 24گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا پابند ہے اگر کوئی ادارہ ایسا نہیں کرتا تو اس کا یہ عمل اغواء برائے تاوان کے زمرے میں آتا ہے 
Read More    Posted on: 04 Aug 2016
کیا کراچی میں اچھے کام کی قیمت ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کرکے وصول کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے سوال کیا ہے کہ کیا کراچی میں اچھے کام کی قیمت ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کرکے وصول کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی شائبہ نہیں رہا کہ ایم کیوایم کے منحرفین کو اسٹیبلشمنٹ کی کھلی سپورٹ حاصل ہے ،یہ معمہ بھی حل نہیں ہوا کہ جو کل تک غیر مطلوب تھے وہ آج مطلوب کیوں ہوجاتے ہیں اور زبردستی کسی ایف آئی آر میں کیوں فٹ کردیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کیلئے اے پی سی میں دو سال کا مینڈیٹ دیاگیا تھا لیکن اب تک دوبارہ سیاسی جماعتوں سے مینڈیٹ نہیں لیا گیا اور بغیر کسی سیاسی جماعت کی مشاورت کے بغیر آپریشن میں توسیع کی جارہی ہے لیکن جو قیمت وصول کی جارہی ہے وہ بہت خوفناک ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی غیر قانونی ، گرفتاریوں ،چھاپوں، جبری گمشدگیوں، جھوٹے، بے بنیاد مقدمات، سیاسی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیرآئینی قدغن کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز اختتام کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
تصاویر
Read More    Posted on: 04 Aug 2016
ایم کیوایم کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر قدغن کے خلاف ایم کیوایم نے کراچی پریس کلب کے باہر دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، چھاپوں ، جبری گمشدگیوں ، جھوٹے ، بے بنیاد مقدمات ، سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیر آئینی قدغن کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے جمعرات کو دو روزہ علامتی بھوک ہڑتال شروع کردی گئی
تصاویر
Read More    Posted on: 04 Aug 2016

Urdu News Archive