Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے اعتراضات کا سدباب کیا جائے، ملک میں آئین سے کھلواڑ ہوا اور قانون کا مذاق اڑا گیا ہے، خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے اعتراضات کاسدبات کیاجائے، ملک میں آئین سے کھلواڑ ہوا اور قانون کا مذاق اڑا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کے جمعرات کے روزکراچی پریس کے باہرتادم مرگ بھوک ہڑتالی کے کیمپ کے دورے کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں سامنے کیا۔سیدخورشیدشاہ نے کہاکہ آج ہمارے یہاںآنے کامقصدایم کیوایم سے اظہارِیکجہتی کرناہے ایم کیوایم سندھ کی دوسری اورملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے ۔خورشیدشاہ نے کہاکہ آج یہاں میں نے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین بھی دیکھا جوتادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھے ہیں
تصاویر
Read More    Posted on: 18 Aug 2016
اداروں، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ، آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے کی جانے والی فریادوں سے مایوس ہوکر ساری امیدیں صرف اللہ تعالیٰ سے لگالی ہیں، ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کی جانب سے تادم مرگ شروع کی جانے والی بھوک ہڑتال میں 10مزیدمنتخب نمائندے ، ذمہ داران و کارکنان کا اضافہ ہوا ہے اور اس طرح اب تادمِ مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں کی تعداد 16ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تادمِ مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کیلئے جن افراد کے نام موصول ہوئے ہیں ان کی تعداد سینکڑوں سے بڑھ کر ہزاروں تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رینجر ز کراچی میں پرسنل ہوچکی ہے اور اپنا ایجنڈا رکھتی ہے ،ادارے اپنے کو عدالتوں، قانون اور حکومت سے ماورا سمجھنے لگے ہیں، ان کیلئے کراچی کے لوگ زمین پر رینگتے ہوئے کیڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کی ضد نے پہلے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے،ملٹری بیورو کریسی
تصاویر
Read More    Posted on: 18 Aug 2016
نائن زیرو عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس رینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں، اندھادھندگرفتاریوں کے واقعات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں کا تفصیلی جائزہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان نے کی ۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے دفاتراور ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کے گھروں پر رینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں، اندھادھندگرفتاریوں اور حراست کے دوران ان پر وحشیانہ تشددکے مسلسل واقعات پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا
Read More    Posted on: 17 Aug 2016
ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کا کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر مہاجروں کے سیاسی، معاشی، سماجی، جسمانی قتل عام، ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کے گھروں اور دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کا آغاز۔ بھوک ہڑتال کا باقاعدہ آغاز تلاقت قرآن پاک سے کیا گیا۔ 
تصاویر
Read More    Posted on: 17 Aug 2016
کراچی میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میاں عتیق
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کے صدر و حق پرست سینیٹر میاں عتیق نے کراچی میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف تعصب اور نفرت کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے
Read More    Posted on: 17 Aug 2016
رینجرز، پولیس اور دیگر ایجنسیاں مکمل طور پر ایم کیو ایم دشمنی پر اتر آئی ہیں اور روزانہ صبح و شام آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر ایجنسیاں مکمل طور پر ایم کیو ایم دشمنی پر اتر آئی ہیں اور روزانہ صبح و شام آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہیں۔ سرکاری ادارے شرافت و لحاظ ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کی جارہی ہیں
Read More    Posted on: 17 Aug 2016
گلستان جوہر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران سرکاری اہلکاروں کا چھاپہ قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ ناظم آباداور گلستان جوہر میں ایم کیوایم کے دفاتراورکارکنوں کے گھروں پررینجرز اورپولیس کے غیرقانونی چھاپوں اورکارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے کھلم کھلا مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہے ہیں
Read More    Posted on: 16 Aug 2016
قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کسی کارکن کو گرفتار کریں تو قانونی طور پر اسے 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کریں اور اس کا جرم بتائیں، رابطہ کمیٹی اراکین محفوظ یار خان، گلفراز خٹک، ساتھی اسحاق

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، گلفراز خٹک ایڈووکیٹ اور ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جرائم کے حوالے سے ایم کیوایم میں زیرو ٹالیرنس ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ قانو ن نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کے کسی کارکن کو گرفتار کریں تو قانونی طور پر اسے 24گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کریں اور اس کا جرم بتائیں، ایم کیوایم کوئی مجرموں کی جماعت نہیں ہے ، چھاپے و گرفتاریوں کے بعد کارکنان پر تشدد کے عنصر کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، گزشتہ شب بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے سہراب گوٹھ فائر بریگیڈ اسٹیشن پر چھاپہ مارکر ان سرکاری ملازمین کو گرفتار کیاجو اپنے جذبہ حب الوطنی کو سامنے رکھتے ہوئے آگ بجھاتے ہیں اور اکثر تو خود ہی لقمہ اجل بن جاتے ہیں لیکن انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا کھلی بدنیتی ہے ، ایم کیوایم لیبر ڈویژن اس شہر کی مستحکم تنظیم ہے ، بیشتر اداروں میں جب ریفرنڈم ہوتے ہیں تو لیبر ڈویژن کے پینل کامیاب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو بہت پریشانی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے
Read More    Posted on: 16 Aug 2016
بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس
بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس آج ہوا جس میں بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں بابائے اردو مولوی عبدا لحق مرحوم کی اردو کیلئے بے مثال خدمات کو سراہنے پر مشتمل متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم اردو کی ترویج و اشاعت کیلئے جامعہ عثمانیہ کا قیام عمل میں لائے
Read More    Posted on: 16 Aug 2016
ایم کیو ایم کے وفد کی بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی کے موقع قبر پر حاضری
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر بابائے اردو مولوی عبد الحق مرحوم کی 55ویں برسی پر ایم کیوا یم کے وفد نے اردو یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں واقع مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور قائد تحریک کی جانب سے پھولو ں کی چادر چڑھائی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ یار خان ایڈوکیٹ ، عارف خان ایڈوکیٹ ، عبدالقادر خانزادہ ساتھی اسحاق و دیگر شام
Read More    Posted on: 16 Aug 2016

Urdu News Archive