Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
میڈیا پر جناب الطاف حسین کی تقریر ، تصویر اور بیانات پر عائد پابندی کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی پریس کلب کے باہر 4روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے میڈیا پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقریر ، تصویر اور بیانات پر پچھلے 6مہینے سے پابندی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے بعد اب 4روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹیکل 19کے تحت جناب الطاف حسین کے میڈیا پر تقریر ، تصویر اوربیانات پر عائد پابندی کا فی الفور خاتمہ کیاجائے 
یوٹیوب
Read More    Posted on: 18 Feb 2016
آج ہم پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پرموجودہیں ہمیں کسی انتہائی اقدام کیلئے مجبور نہ کیاجائے ، رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدحسین نے کہاکہ آج کے اس اجتماع میں بڑی تعدادمیں مائیں، بہنیں اوربزرگ جمع ہیں جوقائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق پر امن احتجاج کررہے ہیں ہم آج اتنی بڑی تعدادمیں مظاہرہ کررہے ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے ہیں
تصاویر
Read More    Posted on: 18 Feb 2016
تعلیمی اداروں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رحجان خطرناک ہے ہمدرد یونیورسٹی کے طالبعلم مجیب احمد کی خودکشی انتہائی افسوسناک ہے۔سرفراز احمد صدیقی


آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رحجان خطرناک ہے ہمدرد یونیورسٹی کے طالبعلم مجیب احمد کی خود کشی انتہائی افسوسناک ہے گزشتہ دنوں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی طالبہ ثاقبہ کا کڑ نے تعلیم سے محروم کئے جانے پر دلبراشتہ ہوکر خودسوزی کر لی تھی
Read More    Posted on: 18 Feb 2016
سندھ کے صوبائی وزیر خوراک ناصر شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نجمی عالمی ، وقار مہدی اور راشد ربانی کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزدہ اور کمال ملک سے ملاقات


پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سندھ کے صوبائی وزیر خوارک ناصر شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نجمی عالم ، وقار مہدی اور راشد ربانی نے جمعرات کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد القادر خانزداہ اور کمال ملک سے ملاقات کی 
Read More    Posted on: 18 Feb 2016
مہمند ایجنسی میں پنڈیالی چیک پر پوسٹ دہشت گردوں کے حملے اور یکا غنڈ میں خاصہ دار فورس پر فائرنگ کے واقعات پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مہمند ایجنسی میں پنڈیالی چیک پوسٹ دہشت گردوں کے حملے اور یکا غنڈ میں خاصہ دار فورس پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ان دہشت گردانہ حملوں میں 9اہلکاروں اور2خاصہ دار فورس کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے
Read More    Posted on: 18 Feb 2016
پورٹ قاسم موڑ کے قریب وین الٹنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پورٹ قاسم موڑ کے قریب وین الٹنے کے المناک حادثہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے
Read More    Posted on: 18 Feb 2016
عوام 15 روز کیلئے اپنی ضروری ادویات اور خشک اجناس کا ذخیرہ کرلیں، پاکستان میں تواتر کے ساتھ زلزلے آرہے ہیں اور سیاسی ماحول بھی انتہائی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں ، ان حالات میں اگلے پندرہ روز انتہائی اہم ہیں ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے وہ آئندہ 15 یوم تک انتہائی احتیاط ،چوکسی ،ہوشمندی کے ساتھ گزاریں اورنہ صرف اپنی آنکھیں بلکہ اپنا ذہن بھی کھلا رکھ کر آمد ورفت کریں ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ذیابطیس ،بلڈ پریشر ،دل کے امراض اورنفسیاتی امراض بشمول ٹینشن جیسے امراض میں مبتلا افراد کیلئے ڈاکٹروں نے جو ادویات تجویز کی ہیں وہ افراد15 دن کی ادویات کا کوٹہ لازمی اپنے گھر میں رکھیں، ڈاکٹروں کے مشورے سے 15، دن کیلئے بچوں کودی جانے والی ادویات کا اسٹاک گھر میں رکھ لیں اور اسی طرح عوام اپنے گھروں میں خشک اجناس اوررروز مرہ استعمال کی جانے والی اشیاء کا لازمی ذخیرہ کرلیں ۔ 
English

Read More    Posted on: 17 Feb 2016
قائدتحریک الطا ف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ اپنے مفادات کے بجائےعوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہے ہیں،خواجہ اظہارالحسن
ایم کیوایم کے زیراہتمام بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجودٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ ہونے،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پرپرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں نارتھ کراچی اوراس کے قرب وجوارکے رہائشی عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اوراپنابھرپوراحتجاج ریکارڈکرایا
تصاویر
Read More    Posted on: 17 Feb 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکا ن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، ماحولیاتی تبدیلیوں، پاکستان میں قدرتی آفات کے تناظر میں قائد تحریک الطاف حسین کی حالیہ اپیل پر غوروخوض کیا گیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکا ن کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا ۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں، پاکستان میں زلزلے ، سیلاب اور دیگرقدرتی آفات کے تناظر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محب وطن پاکستانیوں کے نام حالیہ دردمندانہ اپیل پر غوروخوض کیا گیا۔اجلاس میں کہاگیا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنی 38 سالہ جدوجہدکے دوران جو جو پیش گوئیاں کیں وہ ایک ایک کرکے سچ ثابت ہوتی رہی ہیں ۔
Read More    Posted on: 17 Feb 2016
قائد تحریک الطاف حسین کی تقاریر، تصاویر اور بیانات کے نشر اور شائع کرنے پر عائد پابندی کے خلاف 10 ڈاؤننگ کے سامنے دوسرے روز بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بھوک ہڑتال
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تقاریر،تصاویراوربیانات پرالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں نشراورشائع کرنے پرعائد پابندی کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ کے سامنے آج دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال کی گئی جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوئی اورشام تک جاری رہی۔بھوک ہڑتال میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش، محمدانور، مصطفےٰ عزیزآبادی، ایم کیوایم یوکے کے سیکریٹری جنرل منظوراحمد، جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان اور یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگرارکان نے شرکت کی۔ سخت سردی کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ، خواتین اورمعصوم بچے بھی موجودتھے اس احتجاج میں شریک تھے۔ لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر،بریڈفورڈاورشیفیلڈ سے بھی کارکنوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی۔ 
تصاویر
Read More    Posted on: 16 Feb 2016

Urdu News Archive