Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
شہر میں امن کے لئے سیکیورٹی اداروں کو تمام تر تفرقات اور تعصبات سے باہر آکر آپریشن کرنا ہوگا، حیدر رضوی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی کے لیے حکومت اور سکیورٹی اداروں کو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔طاقت کے مثبت استعمال سے شہر اور ملک میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد کی اس مباحثے میں شرکت قابل تحسین بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت جامعہ کراچی میں منعقدہ پانچویں کل کراچی اُردو مباحثے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ
Read More    Posted on: 19 Sep 2013
ڈین اسلامک اسٹڈیز جامعہ کراچی شکیل اوج صاحب کی شہادت اے پی ایم ایس او کا اظہار افسوس
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے انچارج و اراکین مرکزی کابینہ نے ڈین اسلامک اسٹڈیز جامعہ کراچی شکیل اوج صاحب کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاجنہیںآج صبح بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے شہید کردیا گیافائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انچارج واراکین مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام کسی بھی قوم کی تعمیر میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں مگر قابل افسوس بات ہے کہ ہمارے ملک میں جہاں ایک عام شہری محفوظ نہیں ہے وہیں دوسری جانب اساتذہ و طلبا ء جیسے معزز و محترم طبقے کے ساتھ بھی اس قسم کے واقعات رونماں ہوتے رہتے ہیں 
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
ایم کیوایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ ملتان ہاؤس میں منائی گئی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے زیر اہتمام ملتان ہاؤس میں باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں جنوبی پنجاب کمیٹی کے اراکین اور مختلف ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کوسالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں گزشتہ روزایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تقریب منعقد کی گئی جس میں اراکین رابطہ کمیٹی، پاکستان سے آئے ہوئے ارکان اسمبلی ،ایم کیوایم یوکے کے ذمہ داروں، کارکنوں اورانکے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران اوران کے بچوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پرسالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تمام ذمہ داروں، کارکنوں،خواتین اوربچوں نے ملکر سالگرہ کاگیت گایا۔ اس موقع پر
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ جناح گراؤنڈ میں ایم کیوایم کے تحت رنگا رنگ ورائٹی پروگرام کا انعقاد
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پرایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں رنگارنگ ورائٹی پروگرام کاانعقادکیاگیا جس میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں اورگلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کرکے حاضرین کومحظوظ کیااورایم کیوایم کے ترانے اوراپنے تازہ گیت گاکرحاضرین کی جانب سے بھرپوردادوصول کی۔فنکاروں میں مرادعلی مراد،خالدعمر،سلیم جاوید،رحیم شاہ،محمد علی شہکی،منور فرحان ،محترمہ رینا عرفان اورمحمد رافع سمیت وہیل چیئر پر آئے ہوئے عظیم نے اپنا لکھا ہوا گانا گا کر جناب الطاف حسین سے اپنی محبت کا اظہار کیااور
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم کے دو کارکنان اور دو ہمدردوں کو سپرد خاک کردیا گیا
گزشتہ روز مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے دو کارکنان محمد پرویزاور محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور محمدندیم کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیاگیا ۔ شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ اورنگی ٹاؤن غازی آباد میں واقع مہاجر چوک پر ادا کی گئی ۔بعدازاں محمد پرویز شہید کی تدفین
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی تقریر انتہائی افسوسناک اور حقائق کے برخلاف ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی تقریر کو انتہائی افسوسناک ، آداب کے منافی اور حقائق کے برخلاف قراردیا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک انتہائی سینئر سیاستداں اورپارلیمنٹرین ہیں اورہمیں ان سے یہ قطعی توقع نہیں تھی کہ وہ تعصب اور لسانی نفرت کی بنیاد پر تاریخی وزمینی حقائق کو مسخ کرنے کی طفلانہ کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
سندھ اسمبلی میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ پر مبارکباد کی مشترکہ قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ پرسندھ اسمبلی میں مبارکباد کی مشترکہ قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی مثبت اقدام قراردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے سندھ اسمبلی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ
Read More    Posted on: 18 Sep 2013
آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ ۔۔۔آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ، الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام قومیت عقائد ومسالک سے تعلق رکھے والے عوام کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آجاؤ اور اپنے الطاف بھائی کے ہاتھ مضبوط کرو یہ جملے انہوں نے گنگانا کر کہے کہ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ۔۔۔ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ ۔۔۔آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ۔۔۔ آؤ الطاف بھائی کے ساتھ آؤ ان جملوں کے بعد لاکھوں حاضرین نے زو ردار تالیاں بجائیں ۔ 
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
قائد تحریک کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کی جانب سے ’’علم سب کیلئے ‘‘ کے عنوان پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کی جانب سے ’’علم سب کیلئے ‘‘ کے عنوان سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ میں ملک میں رائج دوہرے تعلیمی نظام اور فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرادانہ نظام کے باعث علم کے حصول کیلئے مشکلات اورحائل رکاوٹوں اور ان کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جہد مسلسل کو ڈرامہ کے کرداروں نے اپنی اداکاری سے زبردست انداز میں اجاگر کیا
Read More    Posted on: 17 Sep 2013

Urdu News Archive