Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
pressoffice@mqm.org
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
امن کی خاطر طالبان سے عزت و وقار کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ طالبان ہمارے ملک میں جگہ جگہ خود کش حملے کررہے ہیں، اسکولوں، مساجد، امام بارگاہ ،مزارت اورفوجی تنصیبات تک پر حملے کررہے ہیں، یہ پاکستان ، مسلح افواج اورحکومت پاکستان کی رٹ اور عزت کا معاملہ ہے ، اگرہم اسی طرح دہشت گردوں کے آگے ہرجگہ سرجھکاتے رہے تو خدانخواستہ پاکستان کا مستقبل صومایہ سے بھی بدتر نہ ہوجائے۔امن کی خاطر طالبان سے مذاکرات ضرور کیے جائیں لیکن یہ مذاکرات عزت و وقار کے ساتھ کیے جائیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں مسلح افواج اور وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ پاکستان کی بقاء اور رٹ کے قیام کیلئے جرات مندی کے ساتھ فیصلے کریں، ایم کیوایم انکے جراتمندانہ فیصلوں میں حکومت اور پاک فوج کا ساتھ دینے کیلئے سوفیصد تیار ہے۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
سابق صدر آصف زرداری کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو فون، 60 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی
سابق صدرآصف زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کوفون کرکے انہیں انکی 60 ویں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ جناب الطا ف حسین نے بھی سابق صدرزرداری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کااظہارکیا۔اس موقع پر جناب الطا ف حسین اور سابق صدرمملکت آصف زردای کے مابین پاکستان کی موجودہ سیاسی وجغرافیائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ داخلی علاقائی صورتحال اورخطے کے حالات پر اپنی تشویش کااظہارکیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ ملک کودرپیش نازک صورتحال کے باعث باہمی احترام اوریکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
جناح گراؤنڈ میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے مرکزی اجتماع میں آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع میں جناب الطاف حسین کے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کے بعد آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔ اسٹیج کے عقب سے کئے جانے والے آتش بازی کا یہ مظاہرہ کافی دیر تک جاری رہا جس سے آسمان مختلف رنگوں سے بھرا دکھائی دیا ۔ اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے سے سالگرہ کے اجتماع کے شرکاء باالخصوص خواتین اور بچوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ 
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
کارکنان و ذمہ داران تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، الطاف حسین نے سالگرہ کے اجتماع میں عہد لے لیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران سے عہد لیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور نقل سے پرہیز کریں ، خواتین ، والدین ، استادوں کادل سے احترام کریں ۔ وہ منگل کی شام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اپنی سالگرہ کے 60ویں مرکزی اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے ۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
میاں نواز شریف سے اپیل کہ وہ قومی اسمبلی سے نوجوانوں کی شادی سے پہلے بلڈٹیسٹ کرانے کابل پاس کرائیں،جناب الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے اپیل کہ وہ قومی اسمبلی سے نوجوانوں کی شادی کے حوالے بلڈٹیسٹ کرانے کابل پاس کرائیں ایم کیوایم اس بل کی مکمل حمایت کریگی۔یہ بات جناب الطاف حسین نے اپنی 60سالگرہ کے موقع پرٹیلی فونک خطاب کے دوران کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جونوجوان لڑکے اورلڑکیاں شادی کرناچاہتے ہیں چاہئے وہ لومیرج کریں چاہیے ارینج میرج کریں،خداراوہ نوجوان شادی سے پہلے اپنابلڈٹیسٹ اورمکمل چیک اپ ضرورکروائیں۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
ٹیلی ویژن کے اینکر پرسنز اپنی کرسی پر منصف بن کر بیٹھیں اور اتحاد واتفاق کی بات کریں ، الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ٹیلی ویژن کے اینکر پرسنز سے اپیل کی ہے کہ وہ خدارا اپنی پسند نا پسند کو علیحدہ رکھیں اور اینکر پرسنز کی کرسی پر منصف بن کر بیٹھیں ۔ یہ اپیل انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اپنی 60ویں سالگرہ کے مرکزی اجتماع کے شرکاء سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہی ۔
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کی جانب سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ڈسکاوئنٹ ویک کے تحت 17 تا 24 ستمبر 2013ء تک قائد تحریک کی زندگی پر مبنی، لیکچرز اور دیگر کتابیں دستیاب ہیں
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایم کیوایم لٹریچر کمیٹی کی جانب سے نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ڈسکاوئنٹ ویک کے تحت17تا 24ستمبر 2013ء تک قائد تحریک کی زندگی پر مبنی، لیکچرز اور دیگر کتابیں دستیاب ہیں۔ 
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
غازی آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے دو کارکنان پرویز شفیع، محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور ندیم کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے غازی آباد میں ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Bکے دوکارکنان پرویز شفیع اور محمد ریاض اور دو ہمدرد عبد الجبار اور ندیم کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم دو کارکنان اور دو ہمدردوں کی فائرنگ کے ایک ہی واقعہ میں سفاکانہ قتل کی واردات کھلی دہشت گردی اور شہر کا امن غارت کرنے کی سازش کا تسلسل ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایم کیوایم کے دو کارکنوں اور دو ہمدردوں کے بہیمانہ قتل کا واقعہ دہشت گردی اور بربریت کی بدترین مثال ہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے دو کارکنوں اور دو ہمدردوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ دہشت گردی اوربربریت کی بدترین مثال ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ
Read More    Posted on: 17 Sep 2013
ملک بھر کے مظلوم عوام خوش نصیب ہیں کہ قدرت نے انہیں 17ستمبر کے دن جناب الطاف حسین کی شکل میں سچی قیادت عطا فرمائی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو 60ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جناح گراؤنڈ میں منعقدہ سالگرہ کا اجتماع قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے ایسی قوم جو ہمت ہارہی تھی اس کی بے بسی کو ختم کرکے جینے کا حوصلہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت وہ صلاحیت ہے جو حقیقت کو بصیرت میں تبدیل کردیتی ہے جو نہ صرف منزل ہی نہیں دکھاتی ، خواب بلکہ منزل کا راستہ بھی دکھاتی ہے
Read More    Posted on: 17 Sep 2013

Urdu News Archive