Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری، جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور شہر بھر سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کے تحت پرامن احتجاجی مظاہرہ
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعہ کے روز سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری ، انہیں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور شہر بھر سے ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور شہر میں دہشت گردوں، بھتہ خوروں، اسلحہ و ڈرگ مافیا کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑ کر اسے سیاسی رنگ دینے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے بے گناہ و لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ، شہداء کے لواحقین، مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں حق پرست عوام کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور منتخب عوامی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
Read More    Posted on: 13 Sep 2013
لاہور میں معصوم سنبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور میں درندہ صفت عناصر کی جانب سے معصوم سنبل کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر شدید الفاظ میں مذمت کا اظہار کر تے ہوئے واقعہ کو درندگی وبربریت کا عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جوعناصر معصوم بچیوں اور خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،سے مطالبہ کیا ہے کہ
Read More    Posted on: 13 Sep 2013
لاپتہ کارکنان کی بازیابی، کارکنان کی گرفتاری اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی ظلم و ستم کے خلاف ایم کیوایم کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی ،کراچی میں جرائم پیشہ افرادکے نام پرٹارگٹڈآپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کونشانہ بنانے اورذمہ داران و کارکنان کی بلا جوازوغیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھرمیں صوبائی، ضلعی، زونل کمیٹیوں کی جانب سے پرامن احتجاجی مظاہروں اوراحتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں اندرون سندھ حیدرآباد، میرپورخاص ،سکھر،عمرکوٹ، لاڑکانہ ، کشمور، جیکب آباد،نوابشاہ،ٹھٹھہ،خیرپور ،قمبرشہدادکوٹ، شکارپور، نوشہرو فیروز، ٹنڈوالہیار، جامشورو، بدین، گھوٹکی، دادو،صوبہ پنجاب میں سینٹرل پنجاب، اپرپنجاب اورجنوبی پنجاب، صوبہ بلوچستان اورصوبہ خیبرپختونخواہ میں قائم ایم کیوایم کے صوبائی وضلعی دفاتر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ 
Read More    Posted on: 13 Sep 2013
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 164کے شہید ساتھی نعیم کے والد عبدالعزیز ،فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 144کے یونٹ انچارج عمران شیخ کی والدہ لیئقہ خاتون، پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے یونٹ انچارج
Read More    Posted on: 13 Sep 2013
ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ عباد الرحمان
ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنان، ذمہ داران، ہمدردوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور رینجرز و پولیس کی جانب سے پر امن مہاجر آبادیوں پر چھاپوں اور محاصروں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکہ سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں عبادالرحمان نے کہا کہ
Read More    Posted on: 13 Sep 2013
نوجوانوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم نہ کیا جانا ملک کی ترقی میں حائل روکاوٹ ہے، انجینئر ناصر جمال
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو کسی طور فراموش نہیں کیا جاسکتا بدقسمتی ہے وطن عزیز میں نوجوانوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں جو ملک کی ترقی میں حائل روکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن اور سرس سوسائٹی کے تعاون سے جامعہ سر سید میں منعقدہ سائنسی نمائش Techxibitionمیں موجود طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ
Read More    Posted on: 13 Sep 2013
منتخب نمائندوں،عہدیداروں، کارکنوں اورہمدردوں کی اندھادھندگرفتاریوں کے خلاف آج ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر سہ پہرتین بجے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب نمائندوں،عہدیداروں، کارکنوں اورہمدردوں کی اندھادھندگرفتاریوں کے خلاف آج ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر سہ پہرتین بجے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گااو رایم کیوایم کوریاستی آپریشن کانشانہ بنانے کے خلاف پر امن احتجاج کیاجائے گا
Read More    Posted on: 13 Sep 2013
جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تحت مستحق مریضوں کیلئے لال قلعہ گراؤنڈ میں خون کے عطیات جمع کئے گئے
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جانب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پرایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں غریب اور مستحق مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال، ڈاکٹر نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست پارلیمنٹرینز، کراچی مضافاتی آرکنائزنگ کمیٹی، ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ جات کے ارکان اور ایم کیو ایم کے سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے جناب الطاف حسین سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوے بڑے پیمانے پر خون کے عطیات جمع کرائے۔ اس موقع پر
Read More    Posted on: 12 Sep 2013
سیاسی بنیادپرپولیس افسران کی تقرریوں سے حکومت کے عزائم اورنیت کھل کرسامنےآگئی ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی پولیس میں سیاسی بنیادپرپولیس افسران کی تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ من پسند افسران کی تقرریوں سے حکومت کے عزائم اورنیت کھل کرسامنے آگئی ہے کہ حکومت من پسند افسران کے ذریعے کراچی میں سیاسی بنیاد پر کارروائیاں کرنا چاہتی ہے
Read More    Posted on: 12 Sep 2013
ایم کیوایم کل کراچی پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کریگی
سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی غیر قانون اور غیر آئینی گرفتاری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کل مورخہ 13ستمبر2013ء بروز جمعہ سہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،منتخب نمائندے، ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ 
Read More    Posted on: 12 Sep 2013

Urdu News Archive