Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
اورنگی ٹاؤن میں طالبان اورلشکرجھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں طالبان اورلشکرجھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ندیم احمد کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 119 کے کارکن ندیم احمد جنوری 2012ء میں عائشہ منزل پر ایم کیوایم کے جلسہ کے موقع پرہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہوئے تھے
Read More    Posted on: 08 Jan 2015
معروف ٹی وی آرٹسٹ زینت یاسمین کے شوہر کے انتقال پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی معروف ٹی وی آرٹسٹ زینت یاسمین کے شوہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 08 Jan 2015
جناب الطاف حسین کا لوئر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکار وں کے شہید اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہو نے کے واقعے پراظہارافسوس
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہنگو لوئر کرم ایجنسی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور متعدداہلکاروں کے زخمی ہو نے کے واقعے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔=
Read More    Posted on: 08 Jan 2015
پاکستان بھرمیں ہونے والی دہشت گردی اورسانحہ پشاور کے اصل سرپرست مولانافضل الرحمن ہیں،قمرمنصور
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور نے کہاہے کہ آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس منافقت کا سر چشمہ تھی اور یہ پریس کانفرنس 21 ویں ترمیمی بل او ر آرمی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف نہیں بلکہ کراچی اور کراچی کے عوام کے خلاف زہر افشانی تھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی اورسانحہ پشاور کے اصل سرپرست مولانافضل الرحمن ہیں، مولانانے سانحہ پشاورکے معصوم بچوں،اساتذا کرام کے خون سے غداری کی ہے اور ان درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کوبچانے کی کوشش کی ہے جو ہزاروں معصوم وبیگناہ پاکستانیوں اورپاک فوج کے ہزاروں جوانوں کو خود کش حملوں،بم دھماکوں اوردہشت گردی کے واقعات میں شہیدکرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو اجمل پہاڑی اور صولت مرزا تو نظر آگئے لیکن GHQپر حملہ کرنے والے ڈاکٹر عثمان جیسے لاتعداد دہشتگردوں کا تذکر ہ کر نااورجوکراچی سے تعلق رکھنے والا دہشت گردجوڈرون حملوں میں مارے گئے انہیں بھول گئے،
English Viewers
وڈیو


Read More    Posted on: 08 Jan 2015
شعبہ خواتین کے زیراہتمام اکیسویں آئینی ترمیم کے احسن فیصلے کی منظوری پر ’’فتحِ عظیم‘‘ کے نام سے یومِ تشکرکے طور محفل میلاد کالال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اکیسویں آئینی ترمیم کے احسن فیصلے کی منظوری پر ’’فتحِ عظیم‘‘ کے نام سے یومِ تشکرکے طور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
Read More    Posted on: 08 Jan 2015
حق پرست رکن صو بائی اسمبلی انوررضا کے بھائی کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک
حق پرست رکن صو بائی اسمبلی انوررضا کے بھائی کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ مرحوم کہ نمازجنازہ امام بار گارہ خیر العمل انچولی میں ادا کی گئی،
Read More    Posted on: 08 Jan 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی پیرس میں مقامی جریدے Charlie Hebdo کے دفتر پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیرس میں مقامی جریدے Charlie Hebdoکے دفتر پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ہے ۔ اپنے ایک بیا ن میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ایم کیوا یم نہ صرف ایک سچی ڈیموکریٹک پارٹی ہے بلکہ انسانیت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ایم کیو ایم بلا امتیاز رنگ ونسل ، مذہب، زبان، علاقے، جنس حتیٰ کہ تمام مذاہب کا کھلے دل سے احترام کرتی ہے اور تعصب کی ہر لعنت سے پاک جماعت ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاء پسند ی اور دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے جس کی پاداش میں ایم کیوایم
Read More    Posted on: 08 Jan 2015
اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مبارکباد کے پیغامات کاتانتا


پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فیکس، ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کیلئے مبارکباد کے ہزاروں پیغامات کا تانتا بندھ گیا اور ہزاروں کی تعداد میں موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات میں 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستانہ مؤقف کی فتح قراردیا جارہا ہے۔
Read More    Posted on: 07 Jan 2015
پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اتریں گے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سیاسی وعسکری قیادت پر زور دیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی تناظر کی روشنی میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ہرقسم کی مصلحت کو بالائے طاق رکھ کرجرات مندانہ فیصلے کیے جائیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ملٹری کورٹس کے قیام کے حوالہ سے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر ایک ایک رکن سینیٹ ، رکن قومی اسمبلی اور ان کی جماعتوں کے سرابراہان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ جن نیک مقاصد کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ہے اللہ تعالیٰ، پاکستان، پاکستان کی حکومت اور تمام عسکری قیادت کو ان مقاصد میں کامیابی وکامرانی عطا فرمائے ۔(آمین) جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں بین الاقوامی تناظر کی روشنی اور ساؤتھ ایشیا ریجن اور سینٹرل ایشیا ریجن سے
English Viewers

Read More    Posted on: 07 Jan 2015
پاکستان میں متوسط طبقے کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جارہا ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی عدنان احمد ،وسیم احمد
متحدہ قومی موومنٹ کے ا راکین صوبائی اسمبلی عدنان احمد او ر وسیم قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی جامعات طلبا و طالبات کو خصوصی رعایتی پیکج اور کتابیں مہیا کرکے انہیں سہولیات فراہم کرتی ہیں جبکہ پاکستان میں متوسط طبقے کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول نا ممکن ہوتا جارہا ہے تاہم ایسی گھمبیر صورتحال میں رعایتی قیمتوں پر کتابوں کا حصول طلبہء کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔
Read More    Posted on: 07 Jan 2015

Urdu News Archive