Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونیو الے ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کراچی کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا،سوئم پیرکوہونگے
10جنوری 2015ء بروزہفتہ کھوکھراپارتھانے میں دوران حراست پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ تشددسے ماورائے عدالت قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ ملیرسیکٹرکے کارکن سید فراز عالم شہیدسمیت مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنان محمدریحان شہید،سیدنعیم جعفری شہید،سیدجعفرعباس شہید،ٹارگٹ کلنگ میں شہیدہونیو الے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے کارکن عبدالرؤف محمودشہید،ہمدردوں ڈاکٹرعلی اکبرشہیداورڈاکٹریاورحسین شہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان بعدنمازظہرکراچی کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا
تصاویر
ویڈیو
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
ماورائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں کارکنان کی شہادتوں پرایم کیوایم کی یومِ سوگ کی اپیل پرملک بھرمیں پریس کلبوں کے باہرایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے احتجاجی مظاہرے
کراچی پولیس کے ہاتھوں بہیمانہ تشددکے بعد ماو رائے عدالت قتل اورٹارگٹ کلنگ میں کانشانہ بنائے گئے ایم کیوایم کے 7کارکنان وہمدردوں کوبہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر ملک بھر میں پر امن سوگ منایا گیااورشہداء کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروسمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے تمام صوبائی،ضلعی اورزنل دفاترمیں سیاہ پرچم لہرائے گئے اورکارکنان نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج ریکارڈکرایاجبکہ اندرون سمیت صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے پریس کلبوں کے سامنے احتجاج مظاہرے بھی کئے گئے
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی عدالت اور اس کے انصاف پر چھوڑدے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کا معاملہ اللہ تعالیٰ کی عدالت اور اس کے انصاف پر چھوڑدیں اورایم کیوایم کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے قانونی چارہ جوئی کرے۔انہوں نے کہاکہ مذہب اور فرقہ واریت کی بنیاد پر دہشت گردی ایک کینسر کی شکل اختیارکرچکی ہے ،اس کینسر سے نمٹنا صرف آرمی چیف کافرض نہیں ہے جب تک ملک بھرکے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ نہیں دیں گے پاکستان سے یہ موذی مرض ختم نہیں کیاجاسکتا۔
اتوار کے روز مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتارکرکے سرکاری عقوبت گاہوں میں انسانیت سو ز تشدد کا نشانہ بناکر انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے
اے ۔آر۔ وائی   جیو   سماء   میٹرو
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور سے تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کی والدہ نسیمہ بیگم زوجہ خواجہ منصور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کی والدہ نسیمہ بیگم کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کی والدہ نسیمہ بیگم زوجہ خواجہ منصور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
یوم سو گ بر قرارکھا جائے گاتاہم معمولات زندگی بحال رہیں گی اور کارو باری مراکز کھولے رکھنے کی اپیل، رابطہ کمیٹی
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی سے اپیل کے بعدمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کر مشترکہ اجلاس منعقد ہو جس میں موجودہ صورتحال پر غور غرض ، ایم کیوایم کے فیصلے نظر ثانی اور جلاس میں طے کیا گیا 
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
اگر وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے مظلوموں کے ساتھ انصاف نہیں کیا تو انہیں قدرت کے مکافات عمل کے تحت اس سے بدتر حالات سے گزرنا پڑے گا۔ الطاف حسین

 متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اگروزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان نے مظلوموں کے ساتھ انصاف نہیں کیاتو انہیں قدرت کے مکافات عمل کے تحت اس سے بدترحالات سے گزرنا پڑے گا۔ کراچی میں ایک طرف ایم کیوایم کے کارکنوں کو شہید کیا جارہا ہے تو دوسری طرف شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں اورپروفیشنلزکوشہیدکیاجارہاہے،اگریہ سلسلہ نہیں روکاگیاتو اس کاعذاب پاکستان پر پڑے گاانہوں نے یہ بات اتوارکی صبح وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ دکھ اور غم کی جس کیفیت سے گزررہے ہیں میں ا س سے اچھی طرح واقف ہوں
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پولیس اورقانون نافذکرنیوالےاداروں کے اہلکاروں اورججوں کیخلاف قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے جو اہلکار اور ججز ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں ان کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کرکے انہیں سخت ترین سزا دی جائے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز مورخہ 10جنوری 2015ء کو ایم کیوایم کے چار گرفتارکارکنان کو حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیاجبکہ ایک اورکارکن کوگولیاں مارکرشہید کردیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو ان کے والدین، رشتہ داروں اوراہل محلہ کے سامنے گرفتارکیا جاتا ہے
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
ملک بھرمیں ایم کیوایم کے یوم سوگ اورسندھ بھرمیں شٹرڈاؤن کی کال میں ایک دن کی توسیع
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی یقین دہانی نہ کرائے جانے پر کل بروز پیر کو بھی ملک بھرمیں یوم سوگ اور سندھ بھر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کیاہے ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کی شب ایم کیوایم کے شہداء کے لواحقین نے وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے سامنے احتجاجی دھرناشروع کیا تھا
Read More    Posted on: 11 Jan 2015
قائم علی شاہ اور صوبائی وزراء ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر موجود شہداء کے لواحقین کی فریاد سنیں، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کابینہ کے اراکین کی سردمہری اور بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ 6 گھنٹوں سے شہداء کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لیکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے انصاف کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن نہ تو وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی زحمت گوارا کی اور نہ ہی سندھ کابینہ کے ارکان کو شہداء سے اظہارہمدردی کی توفیق ہوئی
Read More    Posted on: 11 Jan 2015

Urdu News Archive