Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کے طبی شعبہ میڈیکل ایڈ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 
تصاویر
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
ایم کیوایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، سید شاہد پاشا

ماضی میں 1992 ء میں بھی ایم کیو ایم کو کچلنے کیلئے ریاستی آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران ایم کیو ایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کو گرفتار، جبری گمشدہ اور ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور 2013ء میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے خلاف اسی قسم کا آپریشن کیا جارہا ہے جس کے دوران 61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل، 131 کارکنان کو جبری گمشدہ اور ہزاروں کارکنان و ہمدردوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ان پر بدترین تشدد کے ذریعے پی ایس پی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ دالا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر سید شاہد پاشا نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج شاہ فیصل اور سرجانی ٹاونز 
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
کراچی میں اسلحہ کی تلاشی کے نام پر گھرگھر چھاپے مارنے والی پولیس اور رینجرز کو لاہور میں جدید و خودکار اسلحہ لیکرگھومنے والے اور شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عسکری ونگ کیوں نظر نہیں آتے؟ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں مسلح عسکری ونگ کے دہشت گردوں کی جانب سے لاہورکی سڑکوں پر کھلے عام جدید وخطرناک اسلحہ کی نمائش اور شہریوں کوہراساں کرنے کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز پر کئی روزسے اپنی خبروں میں یہ فلم رپورٹس نشرکررہے ہیں کہ لاہورمیں ایک عسکری ونگ کے مسلح افراد شہرکی سڑکوں پر جدید وخودکار ہتھیاروں سے مسلح ہوکر گھومتے ہیں، شدید فائرنگ کرتے ہیں، شہریوں کوہراساں کرتے ہیں لیکن انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے اسلئے کہ اس خطر ناک عسکری ونگ کو سیاسی کی سرپرستی حاصل ہے۔
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی بین الااقوامی شہرت یافتہ قوال شہید حضرت امجد صابری کا چہلم اور دستار بندی کی تقریب میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی بین الااقوامی شہرت یافتہ قوال شہید حضرت امجد صابری کے چہلم اور انکے کے صاحبزادے مجدد صابری کی دستار بندی میں شرکت۔چہلم اور دستار بندی کی تقریب شہید کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
محمد فاروق قریشی مرحوم سینکڑوں آہوں سسکوں کے درمیان حید آباد کے مقامی قبرستان میں سپردخاک
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کی ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمد فاروق قریشی مرحوم کو سینکڑوں آہوں سسکوں کے درمیان حید آباد کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا اور مرحوم کی نمازجنازہ حیدر آباد کے مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید، سندھ تنظیمی کمیٹی
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
پولیس بھرتیوں میں خواتین کو قد اور دوڑ کی رفتارمیں نہ الجھایاجائے، رکن قومی اسمبلی کشو ر زہرا
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ کشورزہرا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس بھرتیوں میں خواتین کو قد اور دوڑ کی رفتارمیں نہ الجھایاجائے بلکہ خواتین کی پولیس بھرتی میں حوصلہ افزائی کو اولیت دی جائے
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
سپریم کورٹ نامزد حق پرست میئر وسیم اختر کی کراچی سینٹرل جیل سے خط کے ذریعے پولیس کے بارہ مئی کے حوالے سے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کا از خود نوٹس لے ،حق پرست اراکین قومی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل سے اپنے وکلاء کے توسط سے ہینڈ رائنٹنگ خط کے ذریعے پولیس کے 12مئی کے حوالے سے جھوٹے اعترافی بیان کی تردید کا از خود نوٹس لیاجائے
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
صوبہ پنجاب میں بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایم کوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب میں بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور میڈیا اطلاعات کے مطابق کچھ بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
شاہ فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے دفاترپر رینجرز کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل کالونی اورسرجانی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفسوں پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپوں اوربلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے
Read More    Posted on: 28 Jul 2016
نامزد میئر وسیم اخترنے جھوٹے اعترافی بیان کی قلعی کھول دی ،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا پر سانحہ12مئی کے اپنے سے منسوب جھوٹے اعترافی بیان کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی ساری خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور میں نے سانحہ 12مئی کے حوالے سے کوئی اعترافی بیان دیا ہے نہ ہی 12مئی کے حوالے سے کوئی نئے انکشافات کئے ہیں بلکہ میں اپنے پچھلے بیانات کا اعادہ کرتا ہوں کہ اس سانحہ کی اعلیٰ عدلیہ سے اوپن انکوائری کروائی جائے

Read More    Posted on: 27 Jul 2016

Urdu News Archive