Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پارہ چنار میں بم دھماکہ میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 1/21/2017
پارہ چنار میں بم دھماکہ میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، قائد تحریک الطاف حسین
مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل وغارتگری، دین اسلام کی تعلیمات کی نفی ہے ، الطاف حسین
مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے دین اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں ، الطاف حسین
ملک میں بسنے والے تمام مذاہب ، مسالک اورعقائد کے ماننے والوں کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کیا جائے، الطاف حسین
ملک سے مذہبی منافرت اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ٹھوس ، مثبت اور عملی اقدامات کیے جائیں، الطاف حسین
پارہ چنارکے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کے قائد جناب الطاف حسین نے پارہ چنار میں ہولناک بم دھماکہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں درجنوں افراد کے شہیدوزخمی ہونے پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پارہ چنار میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے اور اس دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل وغارتگری دین اسلام کی تعلیمات کی نفی ہے اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے دین اسلام اورپاکستان کے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملک سے مذہبی منافرت اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ٹھوس ، مثبت اور عملی اقدامات کیے جائیں اور ملک میں بسنے والے تمام مذاہب ، مسالک اورعقائد کے ماننے والوں کو بلاامتیاز تحفظ فراہم کیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے پارہ چنار بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ دے ، سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے ۔ (آمین)
*****
2/11/2026 12:15:56 AM
اپڈیٹ۔ 8 فروری 2026ء : MQM کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت میں
...
08 Feb 2026
اپڈیٹ۔ 7 فروری 2026ء : MQM کے بانی وقائد جناب الطاف حسین جو طبیعت کی ن
...
07 Feb 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الک
...
06 Feb 2026
اپڈیٹ ۔ 5 فروری 2026ء : ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی طبیعت
...
05 Feb 2026
اپڈیٹ : 4 فروری 2026ء : متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حس
...
04 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت میں آج بہتری
...
03 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز پیر لندن ک
...
02 Feb 2026
جناب الطا ف حسین کوطبیعت کی ناسازی کے باعث اتوار کی شام اسپتال لے جایا
...
01 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
...
01 Feb 2026
اگر الطاف حسین کی عوامی مقبولیت پر کسی کو شک ہے تو کراچی اورحیدرآباد
...
31 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us