Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پارہ چنار میں بم دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
Posted on: 1/21/2017
پارہ چنار میں بم دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان
گھناؤنے عمل میں ملوث عناصر مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں، ندیم نصرت
انتہا پسندی اورفرقہ واریت کی بنیاد پر دہشت گردی سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہورہا ہے، ندیم نصرت
وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ پا رہ چنار میں دہشت گردی کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، ندیم نصرت
شہریوں کی بلاامتیاز وتفریق جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے پارہ چنار میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں20بے گناہ شہریوں کی شہادت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پارہ چنار کی سبزی مارکیٹ میں ہونے والا بم دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے اور اس گھناؤنے عمل میں ملوث عناصر مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی انتہا پسندی اورفرقہ واریت کی بنیاد پر دہشت گردی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر ہورہا ہے اور جوعناصر اس قسم کے گھناؤنے عمل میں ملوث ہیں وہ پاکستان اور اس کے عوام کے کھلے دشمن ہیں ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور شہریوں کی بلاامتیاز وتفریق جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ندیم نصرت نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
*****
7/17/2026 12:34:48 AM
جنگ آزادی کامقصد: ہندوستان کی آزادی یا قیام پاکستان؟ تاریخی حقائق کیا
...
13 Jul 2026
دوقومی نظریئے کو پاکستان کی اساس کہاجاتا ہے جبکہ ہندوستان پر700 سال تک
...
13 Jul 2026
1857 ء کی جنگ آزادی کامقصد: ہندوستان کی آزادی یا قیام پاکستان؟ (1)
...
12 Jul 2026
پاکستان میں سول سپرمیسی جتنی پست آج ہے اتنی پاکستان کی تاریخ میں کبھی
...
10 Jul 2026
حیدرآباد میں چھوٹی گٹی اوردیگرعلاقوں میں دکانیں سیل کرنے کااقدام تاجر
...
09 Jul 2026
ٹورنٹو، کینیڈا میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و
...
07 Jul 2026
ایم کیوایم کے کارکنوں محمدناصراورتسلیم شیخ کو عدالت کے حکم پر رہاہوتے
...
07 Jul 2026
پاکستان کاپورانظام حکومت اور ادارے حکمراں اشرافیہ اوران کی اولادوں کی
...
06 Jul 2026
ایم کیوایم جرمنی کے زیر اہتمام APMSO کا 48واں یوم تاسیس 4 جولائی 2026
...
05 Jul 2026
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کی جانب سے حیدرآباد سینٹرل جیل میں سینئر
...
05 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us