Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ہڑتال اور احتجاج کرنے والے خدارا اپنے احتجاج کو قطعی اور قطعی پرامن رکھیں، انسانی جانوں اور املاک کو ہرگز ہرگز نشانہ نہ بنائیں، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان اس وقت جن داخلی وخارجی خطرات میں گھرا ہوا ہے ان کے پیش نظر ملک کسی بھی انتشاراور شرانگیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے میں سانحہ راولپنڈی کے خلاف آج بروز جمعہ ملک میں ہڑتال اوراحتجاج کی کال دینے والوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے احتجاج کو قطعی طورپر پرامن رکھیں اور انسانی جانوں اور املاک کو ہرگز ہرگز نشانہ نہ بنائیں۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اجلاس کے موقع پر عوام کے نام اپنے وڈیوپیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یوم عاشور پر راولپنڈی میں جو المناک واقعات ہوئے اس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ان واقعات پر جو ردعمل سامنے آیاان پر ہروہ دل غمگین ہے جو اتحاد بین المسلمین کاقائل ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ راولپنڈی پر بطور احتجاج بعض جماعتوں نے آج یعنی بروز جمعہ ملک گیر ہڑتال اوراحتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
ایم کیوایم کے رہنماؤں اور منتخب نمائندوں نے مختلف اسپتالوں اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان اسمبلی انچولی میں بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ اور مقامی اسپتالوں میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹایا اور مشتعل عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصرجمال ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر فاروق ستار، حیدرعباس رضوی، عامرخان ،واسع جلیل، اسلم آفریدی اور حق پرست اراکین اسمبلی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہید اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکا ن کو زخمیوں کی فوری امداد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھنے کی ہدایت کی ۔
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
فیڈرل بی ایریاکے علاقے انچولی میں یکے بعددیگرے دوبم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ارکان عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال ،اراکین رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی انچولی بم دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے بم دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افرادکی عیادت کی،قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی اورواقعے کی تفصیلات معلوم کیں
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا انچولی بم دھماکوں پر شدیداظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے انچولی میں بم دھماکوں کی شدیدمذمت کی ہے اوران دھماکوں میں کئی افراد کے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے اس واقعہ پر مشتعل ہونے کے بجائے صبروتحمل سے کام لیں اورزخمیوں کوطبی امدادفراہم کریں اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لیں۔جناب الطاف حسین کاتفصیلی بیان کچھ دیرمیں جاری کیا جائے گا۔ 
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
بم دھماکوں کے ذریعے معصوم انسانوں کالہو بہانے والے درندہ صفت دہشت گردپاکستان ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں انچولی کے علاقے میں دووہولناک بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جوعناصر بم دھماکوں کے ذریعے معصوم انسانوں کالہوبہارہے ہیں وہ پاکستان ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے بھی کھلے دشمن ہیں ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج ایک بارپھر خون کے پیاسے دہشت گردوں نے جس طرح کراچی کے معصوم، نہتے اوربے گناہ عوام کواپنی بربریت اورسفاکیت کانشانہ بنایاہے اورجس طرح معصوموں کاخون بہایاہے اس پر ہردردمنددل سوگوار اورہرآنکھ اشکبار ہے ۔ 
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
عوام ،کراچی کے معصوم شہریوں کی شہادت پر مذمت نہ کرنے والے عناصر کا سوشل بائیکاٹ کریں، طارق جاوید،محمد اشفاق
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید اور محمد اشفاق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے معصوم شہریوں کی شہادت پر مذمت نہ کرنے والے عناصر کا سوشل بائیکاٹ کریں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں پر دھرنے دینے والے کراچی کے علاقے انچولی میں ہونے والے بم دھماکوں میں معصوم بچوں سمیت متعدد بے گناہ شہریوں کی شہادت پرکیوں خاموش ہیں اور اتنے بڑے سانحہ پر ان کے ظرف اور ضمیر کس غار میں چھپے بیٹھے ہیں؟
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوا یم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن آغا ساجد کی والدہ مسلمہ خاتون اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Cکے کارکن فیصل ایوان کی ہمشیرہ فرزانہ رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔

Read More    Posted on: 22 Nov 2013
انچولی بم دھماکے میں نجی ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسرسالک علی جعفری کے جاں بحق ہونے پرالطاف حسین کااظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انچولی بم دھماکوں میں نجی ٹی وی کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسراورسالک علی جعفری کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سالک علی جعفری کے سوگوارلواحقین اورنجی ٹی وی کی تمام ٹیم سے تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم تمام کارکنان آپ کے غم میں شریک ہے۔جناب الطاف حسین دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سالک علی جعفری سمیت انچولی بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
حکومت، پارلیمنٹ ، عسکری اداروں اور سیاسی قیادت کو ملک اور عوام کو بچانے کیلئے واضح ایکشن لینا ہوگا، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرون حملوں کی مخالفت کے نام پر اپنی سیاسی دکانیں چمکانے والوں سے سوال کریں کہ آخرانچولی کے بے گناہ اور معصوم عوام نے کیا قصور کیا تھا کہ انہیں ہولناک دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف شعبدہ بازی کرنے والے عوام کو جواب دیں کہ بم دھماکوں میں بے گناہ عوام کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف دھرنا یا احتجاج کیوں نہیں کیا جاتا
Read More    Posted on: 22 Nov 2013
ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کورنگی ٹاؤن سیکٹر ، یونٹ یوسی 3کرسچن ٹاؤن کے کارکن بیزل سیموئل کی والدہ سلومی سیموئل اور اہلیہ سنتھیا بیزل اور کورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ یو سی 4سرفراز ٹاؤن کے کارکن ،خوشی چیمہ کی اہلیہ مختار بی بی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کو صبر کی تلقین ۔(آمین)
Read More    Posted on: 22 Nov 2013

Urdu News Archive