Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیو ایم ایک انقلابی تحریک ہے جوہمیشہ ملک وقوم کے مفادمیں انقلابی فیصلے کرتی ہے،خالدمقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک انقلابی تحریک ہے جوہمیشہ ملک وقوم کے مفادمیں انقلابی فیصلے کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے میں سماجی انقلاب لانے سے پہلے فکری انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہوتی ہے جس کیلئے عوامی سطح پرجاکرجدوجہد کرنا ہوتی ہے،ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جوکہ اپنے قیام سے لیکر آج تک پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے جائز حصول کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف ہے
Read More    Posted on: 25 Nov 2013
کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور کراچی واٹر بورڈ کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر کراچی میں پانی کے بحران پرحق پرست ارکان قومی اسمبلی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور کراچی واٹر بورڈ کے آپس کے تنازعہ کے باعث شہر کراچی میں پانی کے بحران کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اداروں کی جانب سے آپسی تنازعہ میں شہریوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ غیر ذمہ دارانہ عمل ہے 
Read More    Posted on: 25 Nov 2013
اگر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نواز ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس ،فوج کے تمام ہیڈکوارٹرز اور امریکہ،برطانیہ اورنیٹوممالک کے سفارتحانوں پر تادم مرگ احتجاجی دھرنے دینے کااعلان کریں تو ایم کیوایم بھی نتائج کی پرواہ کئے بغیر انکے احتجاج اوردھرنوں میں شرکت کرے گی۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اورپاکستان سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے ایک وفد سے بیک وقت گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نواز ڈرون حملوں کی مذمت کرنے اوردھرنے دینے اور احتجاجی جلسے کرنے کے بجائے فی الفوریہ اعلان کریں کہ اب اگرڈرون حملہ کیاگیاتوہم حکومتی سطح پر احتجاج کرنے اورجلسے جلوس کرنے اوردھرنے دینے کے بجائے ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، جی ایچ کیو اورپاک افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز اور امریکہ، برطانیہ اورنیٹوممالک کے سفارتحانوں پر جاکر تادم مرگ احتجاجی دھرنے دیں گے
Read More    Posted on: 25 Nov 2013
ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتیں صوابی میں بم دھماکہ کے خلاف کب اورکس مقام پریا،شہر یا صوبے میں صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے ؟
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے صوابی میں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں محمد انور نے تحریک انصاف،جماعت اسلامی اوران دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے جو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے دے رہی ہیں،  متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے صوابی میں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں محمد انور نے تحریک انصاف،جماعت اسلامی اوران دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے جو ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی دھرنے دے رہی ہیں، مظاہرے کررہی ہیں اور جلسہ جلوس کررہی ہیں ان سے سوال کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں صوابی کے مقام پر آج دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کب اور کس مقام پریا شہر یا صوبے میں صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے احتجاجی جلسہ منعقد کریں گے ؟ انہوں نے پاکستان کی وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ ملک میں دھماکے کرنے والے ان دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کھلا اعلان جنگ کریں
Read More    Posted on: 25 Nov 2013
خواتین کسی بھی معاشرے کااہم جزہیں خواتین کوتحفظ دیکرخودمختارمعاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کااہم جزہیں خواتین کوتحفظ دیکرخودمختارمعاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے ۔خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے روزاول سے خواتین پر ہونیوالے تشددکے خلاف صدائے احتجاج بلندکی اورانہیں معاشرے میں مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے قومی اسمبلی سے ’’ تحفظ نسواں‘‘کابل پاس کروایا
Read More    Posted on: 25 Nov 2013
پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافر کے انتخابات میں گرین پینل کے نومنتخب صدر شعیب احمد اور دیگر عہدیداران کو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرکے انتخابات میں گرین پینل کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے گرین پینل کے نومنتخب صدر شعیب احمد اور دیگر عہدیداران کوکامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزاد صحافت کیلئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور فوٹو گرافروں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ 
Read More    Posted on: 25 Nov 2013
پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ، آصف حسنین اور ساجد احمد کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان، آصف حسنین اور ساجد احمد نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پشاور میں نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت ہے اور اسے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی عمل قرار دیا ہے ۔
Read More    Posted on: 24 Nov 2013
پاکستان کے حکمرانوں،محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے اکابرین کواب انسانیت کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کے حکمرانوں،محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں اور تمام مکاتب فکرکے اکابرین کواب انسانیت کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کرنی ہوگی اوروہ سفاک عناصرجودہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے تمام مکاتب فکرکے معصوم انسانوں کالہو بہارہے ہیں ان کے خلاف متحد ہوناہوگا ۔
Read More    Posted on: 24 Nov 2013
سانحہ انچولی ،سانحہ راولپنڈی ،سانحہ عباس ٹاؤن اورسانحہ ہزارہ ٹاؤن امن و یکجہتی کو پارا پارا کرکے پاکستان کی بقاء و سلامتی کو داؤ پر لگانے کیلئے کئے گئے ، ڈاکٹر فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف پورے ملک میں واویلا مچایا جارہا ہے ، دھرنے دیئے جارہے ہیں جس پر میرا سوال یہ ہے کہ سانحہ انچولی کیا دہشت گردوں کی جانب سے ہنگو میں ہونے والے ڈرون حملے کا بدلہ ہے ؟
Read More    Posted on: 23 Nov 2013
ایم کیوایم آگرہ تا ج سیکٹرکے کارکن محمد سلیم کی شہا دت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم آگر ہ تا ج سیکٹر یونٹ نیا آباد UC-3کے کارکن محمد سلیم پٹنی کی شہا دت پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)
Read More    Posted on: 23 Nov 2013

Urdu News Archive