Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
نیٹو سپلائی اور ڈرون کے بارے میں ڈاکٹر طاہر القادری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے۔ طارق جاوید
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما طارق جاوید نے نیٹو سپلائی اور ڈرون کے بارے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان کاخیرمقدم کیاہے۔ اپنے بیان میں طارق جاویدنے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور قائد تحریک الطاف حسین میں ملکی مسائل کے بارے میں ذہنی ہم آہنگی ہے جس کا مظاہرہ اس سے قبل بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے ڈرون حملوں اورنیٹو سپلائی کے حوالے سے بھی جن خیالات کا اظہار کیا ہے
Read More    Posted on: 01 Dec 2013
ناظم آباد کے فلائی اوور کے قریب مسلح دہشت گردوں کی جیو نیوز کی ٹیم کے ساتھ لوٹ مار کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علا قے ناظم آباد کے فلائی اوور کے قریب مسلح دہشت گردوں دکی جیو نیوز کی ٹیم کے ساتھ لوٹ مار کے واقعہ پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گر فتار کرکے قانون کے مطابق سز ادی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹڈ آپر یشن جاری ہے اس کے باوجود جیونیوز کی ٹیم کے
Read More    Posted on: 01 Dec 2013
مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور ازدواجی مسائل کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی ان خبروں کو قطعی بے بنیاد اور من گھڑت قراردیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم اور سابق ناظم کراچی سیدمصطفی کمال کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ مصطفی کمال گزشتہ کئی ماہ سے بعض نجی اور ازدواجی مسائل کا شکار ہیں 
Read More    Posted on: 01 Dec 2013
ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک علامت ہے، کشورہ زہرا
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک علامت ہے اور حکومتی ، سیاسی، سماجی اور مذہبی سطح پر ایچ آئی وی اور ایڈز کی موذی بیماری کے بارے میں عوام اور خصوصا خواتین میں شعور بیدا کرنے کیلئے آگاہی پروگراموں کا انعقاد اس موذی بیماری کے خاتمے اور نجات کا سبب بن سکتا ہے ۔
Read More    Posted on: 01 Dec 2013
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ڈرون حملوں کی آڑ لیکر احتجاج اور جلسے جلوس کرکے ملک میں انتشار پیدا کررہی ہیں اور ان قوتوں کا ساتھ دے رہی ہیں جو ملک کے استحکام کے درپے ہیں ، اراکین رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ، حیدر عباس رضوی ، خالد سلطان اور رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ ملک میں دشمنوں کی یلغار ہے اور وطن دشمن قوتیں اندرونی اور بیرونی طور پر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناپاک سازش پر عمل پیرا ہیں تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ڈرون حملوں کی آڑلیکر احتجاج اور جلسے جلوس کرکے ملک میں انتشار پیدا کررہی ہیں اور ان قوتوں کا ساتھ دے رہی ہیں جو ملک کے استحکام کے درپے ہیں 
Read More    Posted on: 01 Dec 2013
پی ٹی آئی ڈرون حملے میں افغانیوں کے قتل پر احتجاجی مظاہروں کے ڈرامے کررہی ہے، وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی وسیم اختر نے تحریک انصاف کی رہنما ء محترمہ شیریں مزاری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب پرفضول اور لاحاصل تبصرے کرنے کے بجائے قوم کو بتایاجائے کہ تحریک انصاف ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی روکنے کیلئے امریکن سفارتخانے کے باہرتادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے سے کیوں گریز کررہی ہے ؟ ایک بیان میں وسیم اختر نے کہاکہ کیا تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نہیں معلوم کہ ان کے سربراہ عمران خان جن طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی میں سیاست کررہے ہیں انہی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
Read More    Posted on: 01 Dec 2013
جو چیز انسانوں کے درمیان نفرت، دشمنی اور تقسیم پیدا کرے وہ درست نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ہروہ چیز جو انسانوں کے درمیان نفرت، دشمنی اور تقسیم پیدا کرے وہ درست نہیں ہوسکتی۔ زبان کے فرق سے عصبیت جنم لیتی ہے اور عصبیت کسی بھی ملک کے جغرافیہ کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہے ۔ اگر ملک میںیکساں بنیاد پر حقوق کی تقسیم کی جائے ، سب کوبرابری کی بنیاد پر انصاف میسر ہو تو نہ صرف زبان بلکہ ریاست کی جغرافیائی سرحدوں کا فرق بھی مٹ جاتا ہے۔ہمارے پاس کھانے کو نہیں ہے ، ہم غیرملکی خیرات اور امداد پر پل رہے ہیں اورپھر بھی یہ دعوے کررہے ہیں کہ ہم نیٹو سپلائی بند کر کے امریکہ کو سبق سکھادیں گے ۔ ہم اس سے قبل
Read More    Posted on: 30 Nov 2013
جناب الطاف حسین کی کتاب ’’فلسفہ محبت‘‘ کی تقریب رونمائی میں جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق تمام شرکاء میں کتابیں تقسیم کیں گئیں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کے لیکچرپرمبنی کتاب’’فلسفہِ محبت‘‘کی مقامی ہوٹل میں رونمائی کے موقع پر’’فلسفہِ محبت‘‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے جناب الطا ف حسین کی ہدایت آج محفل میں موجودتمام مہمانان گرامی فری کتابیں باٹی جائیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اور شعبہ جات کے ارکان نے
Read More    Posted on: 30 Nov 2013
جناب الطاف حسین ایک عظیم استاد اور مظلوموں کی مدد کیلئے منزل پر پہنچنے کیلئے ان کو راہ دکھاتے ہیں، تقریب رونمائی کے صدر اجمل دہلوی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی کتاب ’’فلسفہ محبت ‘‘ کی تقریب رونمائی کے صدر ، معروف ادیب ، شاعر اور مدیر روزنامہ امن اجمل دہلوی نے کہا ہے کہ میرے اور بہت سے لوگوں کے نزدیک جناب الطاف حسین ایک سیاستدان اور مقبول رہنما ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک عظیم استاد ہیں اور مظلوموں کی مدد کیلئے منزل پر پہنچنے کیلئے ان کو راہ دکھاتے ہیں۔ ان کی جماعت ایم کیوایم آج صرف کراچی نہیں پورے پاکستان کی جماعت ہے پوری دنیا میں جانی پہچانی جاتی ہے اس کا ایک وقار اور احترام ہے لیکن یہ ایک المیہ ہے کہ ایم کیوایم جماعت کے خلاف 10سال پہلے بھی ایک آپریشن ہوا اور 10سال بعد دوسراآپریشن ہورہا ہے اور یہ سب جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ہورہا ہے جبکہ سب سے زیادہ دہشت گردی کے پی کے، 
Read More    Posted on: 30 Nov 2013
الطاف حسین کی کتاب ’’فلسفہء محبت‘‘ کی تقریب رونمائی کا آغاز ہوگیا
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی تصنیف ’’فلسفہ ء محبت ‘‘ کی تقریب رونمائی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ہے ۔ تقریب میں مولانا تنویر الحق تھانوی، مولانا اسد دیوبندی، مولانا اسد تھانوی، معروف صحافی ومدیراجمل دہلوی، محمود شام، آغا مسعود، ماہر تعلیم ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، ڈاکٹر فہم انصاری ، شاعر ومصنف خواجہ رفیق انجم، معروف ڈرامہ نگارمحترمہ فاطمہ ثریا بجیا، معروف سیاسی شخصیات نثار کھوڑو،الہٰی بخش سومرو،
Read More    Posted on: 30 Nov 2013

Urdu News Archive