Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ایم کیوایم اور کے کے ایف کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر شہر سے نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر درجنوں استقبالیہ اور طبی کیمپس لگائے گئے
متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر شہر سے نکلنے والے عاشقان رسولؐ کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر درجنوں استقبالیہ اور طبی کیمپس لگائے گئے جبکہ استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں میں شریک علمائے کرام اور شرکاء پر گل پاشی کی گئی ۔ یہ استقبالیہ اور طبی کیمپس لانڈھی میں لانڈھی نمبر 3، چراغ ہوٹل ، لانڈھی نمبر4 اور 6، کورنگی میں کورنگی نمبر 2-1/2مین ڈبل روڈ،
Read More    Posted on: 14 Jan 2014
کارو کاری اور ونی کی ظالمانہ رسم کے تحت خواتین کو نشانہ بنانا بنیادی حقوق کی پامالی اور عدالتی نظام کی صریحاً خلاف ورزی ہے
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیراہتمام گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں جیکب آباد میں دو خواتین کو کاروکاری قراردیکر قتل کرنے اور دو بچیوں کو ونی کی ظالمانہ رسم کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف اور مرکزی کمیٹی کی رکن محترمہ نسیم محمد علی نے اپنے خیالات کااظہار کیا اور جیکب آباد میں خواتین کے
Read More    Posted on: 14 Jan 2014
حق پرست عوام و کارکنان قمر منصور کے والد عبد الغفور صدیقی کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سابق حق پرست رکن اسمبلی ومرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن قمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کی علالت پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام خصوصاً ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عبدالغفورصدیقی 
Read More    Posted on: 14 Jan 2014
پروفیسر حسن عسکری فاطمی تعلیم، صحافت اور ادب میں بڑا مقام رکھتے تھے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اردو یونیورسٹی شعبہ ابلاغ کے بانی چیئرمین ، معروف سینئر صحافی اور دانشور پروفیسر حسن عسکری فاطمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ
Read More    Posted on: 14 Jan 2014
عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شرکت کرنے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کرنے پر ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی، سمیت سندھ بھر میں عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں میں شرکت کرنے اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپ قائم کرنے پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان ، کے کے ایف کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ
Read More    Posted on: 14 Jan 2014
ایم کیوایم شعبہ خواتین کے نمائندہ وفدکی ایس پی چوہدری اسلم شہیدکی اہلیہ سے گھرجاکرتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے نمائندہ وفدنے گذشتہ دنوں عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پردہشت گردی کے واقعے میں شہیدہونیوالے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری محمد اسلم کی رہائشگاہ جاکرشہیدکی اہلیہ نورین اسلم اوردیگرسوگواراہل خانہ سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی اورواقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے چوہدری اسلم کی المناک شہادت پردلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا
Read More    Posted on: 13 Jan 2014
جنرل پرویزمشرف کے حوالے سے اپنے ضمیرکے مطابق اصولی بات کرکے ایک سچے پاکستانی کا فرض ادا کررہا ہوں۔الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ وہ ایک سچے اور محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیر کے مطابق اپنا فرض ادا کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے آئین وقانون کی پاسداری اوراصول کی بات کررہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات سابق صدر اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف کے وکیل اور اے پی ایم ایل کے رہنما احمد رضا قصوری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی
Read More    Posted on: 13 Jan 2014
جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر نائن زیرو اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں اور جھالروں سے سجادیا گیا
بارہ ربیع الاول جشن عید میلا د النبیؐ کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو ،خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، ایم پی اے ہاسٹل ، مکا چوک اور اطراف کی گلیوں کو برقی قمقموں اور جھالروں سے سجا دیا گیا ہے جس کے باعث تمام علاقہ بعقہ نور بنا ہوا ہے۔جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع شہر بھر سے نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر 
Read More    Posted on: 13 Jan 2014
اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں سندھ بھر میں فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ نے ہائی کورٹ کی فیصلے کی روشنی میں فی الفوربلدیاتی انتخابات کرائے کاایک بارپھرمطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے غیرضروری التواء ے باعث کراچی سمیت سندھ بھرمیں شہری مسائل نہ صرف پیدا ہورہے ہیں بلکہ ان میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہاہے،عوام کے عظیم ترمفادمیں ہے کہ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی احکامات کی روشنی فی الفورکرادیئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ
Read More    Posted on: 13 Jan 2014
ملک کی ترقی میں طالبعلموں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، احمد سلیم صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ تمام حق پرست طالبعلموں کو ملک کی فلاح کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، باشعورطبقہ ہی ملک کوخوشحالی اورترقی کی راہ پرگامزن کرسکتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں مصطفوی اسٹوڈینٹس موومنٹ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا وفد میں
Read More    Posted on: 13 Jan 2014

Urdu News Archive