Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات 2013ء کیلئے اپنی جماعت کاانتخابی منشور ’’بااختیار عوام ، خوشحال پاکستان ‘‘کے عنوان سے جاری کردیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات 2013ء کیلئے اپنی جماعت کاانتخابی منشور ’’بااختیار عوام ‘‘ کے عنوان سے اجراء کردیاگیا اور منشور میں ملک بھر کے مظلوم عوام کی توقعات ، خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت اور ٹھوس اصلاحات اور اقدامات کرنے کے انقلابی اعلانات کئے گئے ۔اس منشور کا مقصد پاکستان کے عوام کو بااختیار بنا کر اختیارات اور وسائل ان کی دہلیز تک پہنچانا ہیں تاکہ غریب و متوسط طبقے کے مسائل حل ہوں اور ان کا معیار زندگی بلند ہوسکے۔ ایم کیوایم کے انتخابی منشور کا اعلان پیر کے روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
ایم کیوایم کی انتخابی منشور کیلئے پریس کانفرنس ، خصوصی انتظامات کئے گئے
ایم کیوایم کی جانب سے عام انتخابات برائے2013ء کے لئے پارٹی انتخابی منشور ’’بااختیار عوام ‘‘کے اجراء کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں پیر کے روز منعقد کی گئی پریس کانفر نس میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور پریس کانفرنس کے لئے بنائے گئے پنڈال کو ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلزسے سجایا گیا تھا اور ایم کیوایم کے انتخابی منشور برائے 2013ء کے نکات بینروں پرواضح طور پر لکھ کر لگائے گئے تھے
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
ایم کیوایم صرف نعروں اور دعوں پر نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لیئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر صغیر احمد
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب ، ڈاکٹر صغیر احمداور سید شاکرعلی نے حیدرآباد میں این اے 219اور220کے مرکزی انتخابی دفاتر کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی ،اراکین،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی اور سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کثیر تعداد میں موجودتھے ۔
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
خیبر پختونخواہ کے عوام ایم کیوایم کے بیکری میں کام کرنے والے اور رکشہ ڈرائیور امیدواروں کو کامیاب کرائیں ، ڈاکٹر فاروق ستار کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے خیبر پختونخواہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا چارسدہ NA-08کی نشست پر بیکری میں کام کرنے والے ایم کیوایم کے امیدوار لیاقت علی اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست 22پر ایم کیوایم کے امیدوار رکشہ ڈرائیور فرہادخان کو عام انتخابات میں کامیاب کرائیں ۔
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
ایم کیوایم کے دیرینہ ہمدرد اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے دیرینہ ہمدرد اور ڈاؤمیڈیکل کالج کے سابق ڈین ڈاکٹر ثروت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لو احقین سے دلی تعزیت وہمدر دی کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں۔
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
ایم کیوایم پاکستان بھر کے حقوق سے محروم عوام کو بااختیار بنانا چاہتی ہے، الطاف حسین کی ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر بات چیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم میں غریب کارکنوں کو ہاری کسان نہیں سمجھا جاتا بلکہ انہیں عزت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے جاگیرداروں ، وڈیروں اور بے لگام سرمایہ داروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر انہوں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والے غریب محنت کشوں کو ظلم کا نشانہ بنایا تو انہیں ملک بھر میں عوامی غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
پاکستان میں طبی ، تعلیمی اور عوامی سطح پرآٹزم سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے، آٹسٹک بچوں اور افراد کے درست اعداد و شمار حاصل کرنے اور انکی بحالی کے مراکز قائم کرنے کے لئے سرکاری مہم کا آغاز کیا جائے،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ آٹسٹک بچوں اور افراد کو معاشرے کا حصہ بنانے کے لئے سرکاری سطح پر آٹزم سے متعلق شعور اور بیداری کی مہم شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔2، اپریل آٹزم سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ بچوں میں آٹزم کی درست اور بر وقت تشخیص اور والدین کی صحیح رہنمائی کے لئے سر کاری اور غیر سرکاری اسپتالو ں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کے لئے تربیتی ورک شاپ منعقد کئے جائیں ۔
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ ابراہیم حیدری کی کمیٹی کے رکن عبد الجبار کی والدہ محترمہ زرینہ خاتون اور ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 48کے کارکن فہد خان کی والدہ محترمہ شاہینہ حسین کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددری کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
Read More    Posted on: 01 Apr 2013
گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن میں واقع اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچی طاہرہ کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ نہ دینے کی پاداش میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع اسکول پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچی طاہرہ کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والی بچی کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)۔
Read More    Posted on: 31 Mar 2013
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران اس بات پر اتفا ق کیا کہ الیکشن سے قبل تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک ضابطہ اخلاق بنالیں جس کے تحت تمام جماعتیں ایک دوسرے کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کریں اور ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں محاذ آرائی کے بجائے باہمی معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کریں۔
Read More    Posted on: 31 Mar 2013

Urdu News Archive