Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میں کرپشن اور سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ،اس بارے میں ایم کیوایم میں زیروٹولیرنس کی پالیسی ہے۔الطا ف حسین


ایم کیوایم میں کرپشن اور سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ،اس بارے میں ایم کیوایم میں زیروٹولیرنس کی پالیسی ہے۔الطا ف حسین
 Posted on: 5/27/2013
ایم کیوایم میں کرپشن اور سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ،اس بارے میں ایم کیوایم میں زیروٹولیرنس کی پالیسی ہے۔الطا ف حسین
آج کے بعد ایم کیوایم کاکوئی ذمہ دار پلاٹ، پرمٹ، قبضہ میں ملوث ہوتا نظرنہیں آئے گا ۔کارکنان ایک دوسرے کااحترام کریں ،عوام کیساتھ شائستگی سے پیش آئیں ،لوگوں پر رعب ودبدبہ جمانے کارویہ ہرگز اختیار نہ کریں۔تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی یا کراچی تنظیمی کمیٹی کے جن افراد کے نام نئی کمیٹی میں نہیں آئے انکے بارے میں انکوائری ہورہی ہے اورانہیں اصلاح کاوقت دیاجارہاہے۔جواپنی اصلاح کرے گا اورمعیار پر پورا اترے گا اسے واپس بھی لایاجاسکتا ہے۔تنظیم نوکے عمل کے نتیجے میں ایماندار لوگوں کولایاجائے گا، ہرجگہ بہتری نظرآئے گی۔ذمہ داران وکارکنان بچت بازار، منگل بازار، جمعہ بازار ،کیبل وغیرہ جیسے معاملات میں ہرگز ملوث نہ ہوں۔رابطہ کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان حکمراں نہیں خادم ہیں،ایم کیوایم میں جاگیردارانہ رویہ کی کوئی گنجائش نہیں۔اگرکوئی پارٹی عہدیدار کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کرتاپایاگیاتواسے تحریک سے خارج کردیاجائے گا۔اگرکسی منتخب نمائندے نے کارکنان کے ساتھ بدتمیزی کی تواس سے استعفیٰ دلواکر اسکی نشست پر دوبارہ انتخابات کروادیئے جائیں گے۔رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی اپنے اور کارکنوں کے درمیان کوئی فاصلہ حائل نہ ہونے دیں۔کارکنوں کی محبت ہی میرے لئے سب سے بڑا خزانہ ہے ،جسکے پاس یہ خزانہ ہو اس سے زیادہ دولتمند اس دنیا میں کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ذمہ داران اورکارکنان اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل پڑھیں کہ اس نے تحریک کو بچالیا۔میرادل گواہی دے رہا ہے کہ آج تحریک نے نئی زندگی پائی ہے اور اب یہ حق پرستی کی تحریک مزید سو گنا زیادہ قوت سے پھیلے گاایم کیوایم کی تنظیم نو پورے پاکستان میں نئے سورج کی مانند ہوگی جسکی کرنوں سے تاریکیاں چھٹ جائیں گی ملک سے ناانصافیوں بدعنوانیوں، لوٹ ماراور کرپشن کا خاتمہ ہوگااور ملک بھر کے عوام کی خدمت کی جائے گی۔
جناح گراؤنڈ میں تاریخی جنرل ورکرز اجلاس سے قائدتحریک الطاف حسین کا خطاب 

Altaf Hussain Address Jinnah Ground 26th May 2013 by MQMOfficial
لندن ۔۔۔26مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم میں کرپشن اور سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ،اس بارے میں ایم کیوایم میں زیروٹولیرنس کی پالیسی ہے۔ آج کے بعد ایم کیوایم کاکوئی ذمہ دار پلاٹ، پرمٹ، قبضہ میں ملوث ہوتا نظرنہیں آئے گا ۔ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی یا کراچی تنظیمی کمیٹی کے جن افراد کے نام نئی کمیٹی میں نہیں آئے انکے بارے میں انکوائری ہورہی ہے اورانہیں اصلاح کاوقت دیاجارہاہے۔جواپنی اصلاح کرے گااورمعیار پر پورا اترے گا اسے واپس بھی لایاجاسکتا ہے تنظیم نوکے عمل کے نتیجے میں ایماندار لوگوں کولایاجائے گا، انشاء اللہ ہرجگہ بہتری نظرآئے گی ۔ 
نئی رابطہ کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان کارکنوں کے حکمراں نہیں خادم ہیں،ایم کیوایم میں جاگیردارانہ رویہ کی کوئی گنجائش نہیں،اگرکوئی پارٹی عہدیدار کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کرتاپایاگیاتواسے تحریک سے خارج کردیاجائے گا۔ اگرکسی منتخب نمائندے نے کارکنان کے ساتھ بدتمیزی کی تواس سے استعفیٰ دلواکر اس کی نشست پر دوبارہ سے انتخابات کروادیئے جائیں گے خواہ ضمنی انتخابات میں ہمیں شکست ہی کیوں نہ ہوجائے۔انہوں نے سختی کے ساتھ کہاکہ ذمہ داران وکارکنان بچت بازار، منگل بازار، جمعہ بازار ،کیبل وغیرہ جیسے معاملات میں ہرگز ملوث نہ ہوں۔جناب الطا ف حسین نے ان خیالات کا اظہار آج جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ ایم کیوایم کراچی کے جنرل ورکرزاجلاس ٹیلیفون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کارکنوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔جناح گراؤنڈکارکنوں سے کھچاکھچ بھراہواتھا۔اسکے علاوہ جناح گراؤنڈکے اطراف کی تمام گلیاں بھی کارکنوں سے بھری ہوئی تھیں اورجناح گراؤنڈسے مکاچوک تک گلیاں اورسڑکیں بھی کارکنوں سے بھری ہوئی تھیں۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے نوتشکیل شدہ رابطہ کمیٹی ، کراچی تنظیمی کمیٹی اورانٹرنیشنل ریلیشنز اینڈڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی کے ارکان کے ناموں کااعلان بھی کیا۔ 
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پے درپے آنے والے نئے نئے حادثات اور مصروفیات کے سبب تنظیم نو میں کچھ تاخیر ہوگئی جسکی وجہ سے بہت سی خرابیاں سامنے آئیں ۔ میں بھی حالات کے سبب صبروتحمل سے کام لیتا رہا لیکن اب میرے لئے یہ ضروری ہوگیا کہ میں عوام ، کارکنان اور ہمدردوں جو آنکھ بند کرکے ایم کیوایم کو سپورٹ دیتے رہے ہیں وہ اپنی ہی تنظیم کے بعض عناصر کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا نشانہ بن کر مشکلات کا شکار ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے قیام پاکستان سے آج تک عوام کو درپیش مسائل دورکرنے اور عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کیلئے یہ تحریک بنائی تھی، ہماری سوچ وفکر اور فکری نشستوں میں کبھی یہ درس نہیں دیا گیا کہ آپ کے ہاتھوں کسی بھی فرد کو کوئی گزند پہنچے ، میری ہمیشہ یہ تعلیمات رہی ہیں کہ کوئی کارکن سماجی برائیوں میں نہ پڑے ، تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی نہ کرے اوربے ایمانی ودھوکہ بازی سے دوررہے۔جناب الطاف حسین نے سانحہ 26 اور27 مئی پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 23 ویں برسی ہے ۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل دے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حق پرست شہداء کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے آج ایک مرتبہ پھر ہمیں اپنی غلطیوں کے ازالے کا موقع دیا ہے ۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عوام کے مسائل اور ان کے دکھ درد دورکرنے کا موقع دے اور ہماری مدد فرمائے تاکہ ہم مسائل کا شکار عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کرسکیں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے ایم کیوایم کے آئین کے تحت تفویض کردہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مرکزی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج میں تمام شعبہ جات کی تنظیم نو کا اعلان نہیں کرسکتا کیونکہ اس مرتبہ بہت چھان پھٹک کرکے تحریکی ساتھیوں کی تجاویز سامنے رکھتے ہوئے ایک ایک فرد کا چناؤ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ جن لوگوں کا آج چناؤ کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو ایماندار ، پرخلوص اوربے لوث انداز میں عوام اور کارکنان کی بلاامتیاز خدمت کرنے کا حوصلہ اورطاقت عطا فرمائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم میں تطہیر کاعمل ابتداء ہی سے جاری ہے اور جو عناصر اپنے مقام ، منزل اورپوزیشن سے فائدے اٹھانے کا عمل کرتے ہیں اور ان سے متعلق شکایات موصول ہوتی ہیں تو ان شکایات کی تحقیقات کی جاتی ہے اور پھرانہیں تنظیم میں رکھنے ، خارج کرنے یا معطل کرنے کے فیصلے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امرافسوسناک ہے کہ ہمارے لوگ پلاٹ ، چائنا کٹنگ اور ان گنت ایسی چیزوں میں ملوث ہوگئے جن کا تحریک اور تنظیم سے دوردور تک واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم چارپانچ روز سے دن رات محنت کرتے ہوئے جس نتیجے پر پہنچے ہیں اس کا آج اعلان کرنے جارہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں یہ توفیق اور ہمت عطا فرمائی اور تحریک کو مکمل تباہی سے بچالیا۔ اس نیک کاوش میں میرے پرخلوص ، نیک اور ایماندار ساتھیوں کی معاونت شامل حال رہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے کہ آج تحریکی ساتھی پہلے سے زیادہ مجھ پر اعتماد کرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اجلاس کے شرکاء سے دریافت کیا کہ آپ اللہ کو حاضر وناظر جان کر بتائیں کہ کیا میں نے کسی کوپلاٹ پر قبضہ کرنے یا کسی کے ساتھ ناجائز عمل کرنے کا نجی محفلوں ، فکری نشستوں یاکسی بھی سطح پر کبھی درس دیا؟ جس پر تمام شرکاء نے یک زبان ہوکر کہا’’ ہرگز نہیں‘‘ انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ تحریکی ساتھیوں کو برائیوں سے بچنے اور دور رہنے کا درس دیا ہے ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے تحریک کو مزید خرابی کا شکار ہونے سے بچالیا اورآج میرادل گواہی دے رہا ہے کہ آج تحریک نے نئی زندگی پائی ہے اور اب یہ حق پرستی کی تحریک مزید سو گنا زیادہ قوت سے پھیلے گی ۔
جناب الطاف حسین نے جنرل ورکرزاجلاس سے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نے ہمیشہ کارکنوں کواساتذہ، والدین، بزرگوں اورخواتین کا احترام کرنے اورسماجی برائیوں سے دور رہنے کادرس دیا۔میں نے حال ہی میں کارکنو ں کوتلقین کی کہ وہ گٹکااورپان کھانا چھوڑدیں ۔میرے پاس جیل کچہری نہیں، میں کارکنوں کوصرف تلقین کرسکتا ہوں ۔ میں نے قدم قدم پر کارکنوں کی اصلاح کی کوشش کی لیکن اگرلوگ خودبرائیوں کاشکارہوجائیںیابرائیوں میں ایک دوسرے کوسپورٹ کریں تویہ میرے لئے انتہائی دکھ کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آج کے بعد ایم کیوایم کاکوئی ذمہ دار پلاٹ، پرمٹ، قبضہ میں ملوث ہوتا نظرنہیں آئے گا اور ان کاموں سے اپنے آپ کوہرقیمت پر دور رکھے گا۔اگرکسی کے بارے میں یہ شکایات آئیں کہ وہ ان چیزوں میں ملوث پایاگیا توتحقیقات کی جائیں گی اور اس کے خلاف تنظیمی ڈسپلن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایم کیوایم میں کرپشن اور سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ،اس بارے میں ایم کیوایم میں’’ زیروٹولیرنس ‘‘کی پالیسی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کاکام کسی کارکن یاذمہ دار کے بارے میں شکایت ملنے پر اس کے بارے میں تنظیمی ڈسپلن کے تحت اخراج یامعطل کرنا ہے ۔تحریک کاکام اس کی اصلاح کرناہے، اصلاح نہیں ہوتی تواس کوخارج کیاجاتاہے۔ لیکن بعض افراداس پر طعنے کستے ہیں اورتحریک کے نام پراس سے اپنی ذاتی پرخاش نکالتے ہیں ۔ یہ میرادرس نہ کبھی تھا ، نہ کبھی ہوگا اورجو اس میں ملوث پایاگیااس کے خلاف بھی تنظیمی ڈسپلن کے تحت کارروائی کی جائے گی۔جناب الطا ف حسین نے یونٹوں اورسیکٹروں کے ذمہ داروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بچت بازار، منگل بازار، جمعہ بازار وغیرہ جیسے معاملات میں ہرگز ملوث نہ ہوں،یہ ایم کیوایم کے یونٹس اورسیکٹر کے کرنے کے کام نہیں ہیں۔اسی طرح یونٹس سیکٹرز کے ذمہ داران وکارکنان کیبل کے معاملات میں بھی ملوث نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ کارکنان آزادہیں کہ اگرکہیں وہ غلط کام دیکھیں تو اس کی فوری شکایت کریں ۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی موصول ہونے والے فیکس کاایسانظام بنایاجارہاہے کہ شکایت کرنیوالے کانام رازمیں رہے، اگراس میں کسی نے بددیانتی کی تواس کوبھی تحریک سے خارج کردیاجائے گاخواہ وہ الطاف حسین کابھائی کیوں نہ ہو۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوتلقین کی کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کااحترام کریں ،عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آئیں اورلوگوں پر رعب ودبدبہ جمانے کارویہ ہرگز اختیار نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ بعض ذمہ داران اپنی شادیوں یاگھرکی دیگرتقریبات میں لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں اوروڈیروں جیسا طرزعمل اختیار کرتے ہیں۔انہوں نے رابطہ کمیٹی، تنظیمی کمیٹی، تمام سیکٹرز اورشعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان کوتلقین کی کہ وہ سادگی اپنائیں اورمیانہ روی اختیار کریں۔ انہوں نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہرسطح پر تنظیم نوہوگی ،آپ میراساتھ دیجئے۔اب ذمہ داریاں پسندناپسند کی بنیادپر سپردکرنے کا سلسلہ بند ہوگیاہے اور تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پرہوں گے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی یا کراچی تنظیمی کمیٹی کے جن افراد کے نام نئی کمیٹی میں نہیں آئے ان کے بارے میں انکوائری ہورہی ہے اورانہیں اصلاح کاوقت دیاجارہاہے۔جومعیار پر پورا اترے گا اوراپنی اصلاح کرے گااسے واپس بھی لایاجاسکتا ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تنظیم نوکے عمل کے نتیجے میں ایماندار لوگوں کولایاجائے گا، ہرجگہ بہتری نظرآئے گی اور اب رابطہ کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین اب نائن زیرو کے دڑبوں میں بندنہیں ہوں گے اورایک ایک سیکٹر ،ایک ایک یونٹ جائیں گے اورتربیتی نشستیں کریں گے ۔
جناب الطاف حسین نے نئی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کارکنوں کے خاد م ہیں ،ان کے حکمران نہیں،ایم کیوایم غر یب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے ،اس میں وڈیرے جاگیر دار نہیں ہیں اور نہ ہی اس میں وڈیر انہ اور جاگیر ادارانہ رویہ کی گنجائش ہے ۔اگرکو ئی پارٹی عہدیدار ، کارکنوں کے ساتھ بد تمیزی کرتا پایا گیا تو اسے تحریک سے خارج کر دیا جائے گا ۔اگر کسی منتخب نما ئندے نے کارکنان کے ساتھ بد تمیزی کی تو اس سے استعفیٰ دلوا کر اس نشست پر ضمنی انتخابات کرو ادیے جائیں گے خواہ ضمنی انتخابا ت میں ہمیں شکست ہی کیوں نہ ہوجائے ۔جناب الطاف حسین نے نوتشکیل شدہ رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو ایک مرتبہ پھر تاکید کی کہ وہ اپنے اور کارکنوں کے درمیان کوئی فاصلہ حائل نہ ہونے دیں، کارکنوں کی شکایات کو توجہ سے سنیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے کارکنوں کی شکایات سننے کیلئے فون نہیں اٹھایا انہیں کمیٹیوں سے ہٹادیا جائے گا۔
جنا ب الطاف حسین نے کارکنان سے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ ناموں پر تحفظات ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ پھر بھی میرا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میری وہ صحت نہیں رہی کہ ا س طرح گلی گلی چکر لگا کر تنظیم نو کر سکوں جیسے ماضی میں کیا کرتا تھا ،کاموں کا دباؤ بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے لیکن میری پوری کو شش اور خواہش ہے کہ ہر سطح پر رابطہ کر کے تنظیم نو کر سکوں ۔جنا ب الطاف حسین نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نئے ذمہ داران کو برائیوں اور تکبر سے وور رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں پاکستان میں تھا تو مختلف زونوں ،سیکٹروں اور یونٹوں کے اچانک دورے کرتا تھا اور میں نئے ذمہ داران کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ نائن زیر و پر نہ بیٹھے رہیں اور غیر اعلانیہ دورے کریں ۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر ایم کیوایم کے کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتانہیں سکتا کہ میں آپ سے کس قدر پیار کرتا ہوں۔میری سمجھ میں نہیں آتا کہ کس طرح آپ سے اپنی محبت کا اظہار کروں،میںآپ کوبس اپنے پیا رکا تحفہ بھیجتا ہوں ، اسے قبول کر لیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اللہ کے حضور شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے پیارے پیارے کارکنوں کے دل میں میرے لئے کوئی برائی نہیں ڈالی بلکہ ان کے دلوں میں میرے لئے پیار ہی پیار ڈالا ہے ، میرے کارکنوں کی یہ محبت ہی میرے لئے سب سے بڑا خزانہ ہے اور جس کے پاس یہ خزانہ ہو اس سے زیادہ دولت مند اس دنیا میں کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ گھرپہنچنے کے بعد نہادھوکر اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل پڑھیں کہ اس نے تحریک کو بچالیا۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں مرتے دم تک صاحب ایمان رکھے اور جب ہمارا دم نکلے تو ہماری زبان پر کلمہ طیبہ ہو۔ انہوں نے دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ تنظیم نو پورے پاکستان میں نئے سورج کی مانند ہوگی جس کی کرنوں سے تاریکیاں چھٹ جائیں گی، ملک سے ناانصافیوں بدعنوانیوں، لوٹ ماراور کرپشن کا خاتمہ ہوگااور ملک بھر کے عوام کی خدمت کی جائے گی ۔ملک بھر میں اسکول ،کالج اورصحت کے مراکزتعمیر ہونگے ، تعلیم اورصحت کی سہولیات سب کیلئے برابر ہونگیں، خواتین کا احترام ہوگا، ملک سے کاروکاری اورونی جیسی فرسودہ رسومات کاخاتمہ ہوگا، خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم سے پورے ملک کے عوام کونجات دلائی جائے گی ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مشن ومقصد میں آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کمیٹی کے رکن عامر فاروقی شہید اورایم کیوایم نیوکراچی کے کارکن محمد ارسلان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورشہداء کے قاتل اپنے منطقی انجام کو پہنچیں۔

5/12/2024 1:22:22 PM