Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینئر وکیل ثقلین کوثر اور ان کے بچوں کے سفاکانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت۔


سینئر وکیل ثقلین کوثر اور ان کے بچوں کے سفاکانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت۔
 Posted on: 5/28/2013
سینئر وکیل ثقلین کوثر اور ان کے بچوں کے سفاکانہ قتل پر الطاف حسین کا اظہار مذمت۔
ثقلین کوثر اور ان کے صاحبزادوں کاقتل عوام کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔شیعہ سنی عوام اور علمائے کرام نہ صرف اتحاد بین المسلمین کا درس دیں بلکہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کریں۔عوام،فرقہ وارانہ دہشت گردی کی سازش کرنے والوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں
لندن۔۔۔28، مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں سینئر وکیل اور سندھ بارایسوسی ایشن کے سینئر رکن تقلین کوثر کی گاڑی پر دہشت گردوں کی وحشیانہ فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں کوثر ثقلین اپن دوکمسن بچوں سمیت شہید ہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فرقہ وارانہ بنیاد وں پر ہونے والی دہشت گردی کی یہ نہ رکنے والی وارداتیں حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ اور کھلے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثقلین کوثر اور ان کے معصوم صاحبزادوں کاقتل پورے ملک خصوصاً کراچی میں عوام کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے جاری سازشوں کا شاخسانہ ہے ۔ اس سازش میں ملوث دہشت گردوں کا ٹولہ پورے ملک کو فرقہ وارانہ دہشت گردی کی آگ میں جھونک دینا چاہتا ہے۔اس سنگین صورتحال کے تناظر میں شیعہ سنی عوام اور علمائے کرام کا یہ فرض ہے کہ وہ نہ صرف اتحاد بین المسلمین کا درس دیں بلکہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کریں، اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کریں ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور یگانگت کا درس دیں اور پورے ملک خصوصاً کراچی میں رضاکارانہ بنیادوں پر حفاظتی کمیٹیاں تشکیل دیں جو علاقوں میں شرپسند عناصر پر رکھ سکیں۔
جناب الطاف حسین نے کوثر ثقلین شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایک ایک ذی شعور انسان آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ثقلین کوثر اور ان کے شہید بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی طاقت اور ہنر عطا فرمائے تاکہ وہ مجرموں کو پکڑ انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں۔جناب الطاف حسین نے عوام سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کی سازش کرنے والوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔

5/12/2024 10:43:23 AM